خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت
میگا فوڈ ایونٹ 2023 سے متعلق سرگرمیوں پر صنعتی تنظیموں /تجارتی چیمبرز/آئی پی اے/کاروباری ایجنسیوں کے ساتھ ایف پی آئی کی سکریٹری کی گول میز میٹنگ
Posted On:
12 JAN 2023 8:16PM by PIB Delhi
ایف پی آئی کی سکریٹری محترمہ انیتا پراوین نے جمعرات، 12 جنوری 2023 کو وگیان بھون انیکسی، نئی دہلی میں میگا فوڈ ایونٹ 2023 سے متعلق سرگرمیوں پر بین الاقوامی صنعتی تنظیموں / تجارتی چیمبرز / کاروباری ایجنسیوں کے ساتھ ایک گول میز بات چیت کی صدارت کی۔ گول میز بات چیت کے سلسلے میں یہ چوتھا سیشن تھا جو اہم اسٹیک ہولڈرز جیسے کہ بڑی ایگری فوڈ کمپنیوں، ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ریزیڈنٹ کمشنروں، مرکزی وزارتوں اور محکموں و دیگر متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ منعقد کیا جا رہا ہے۔ اس گول میز کانفرنس میں 13 ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی۔
کلیدی خطاب کے دوران، ایف پی آئی کی سیکرٹری نے شرکاء کو بتایا کہ میگا فوڈ ایونٹ کا انعقاد 3 سے 5 نومبر 2023 کے درمیان نئی دہلی میں کیا جائے گا۔ انہوں نے شرکاء کی اس بات کے لئے حوصلہ افزائی کی کہ وہ میگا فوڈ ایونٹ سے متعلق اپنی معلومات اور توقعات کا اشتراک کریں جو فارم سے لے کر کانٹے تک تمام اسٹیک ہولڈرز جیسے پروسیسرز، آلات بنانے والے، ٹیکنالوجی فراہم کرنے والے، اسٹارٹ اپ اختراع کاروں وغیرہ کو مواقع فراہم کرے گا۔
تمام شرکاء وزارت کے ساتھ شراکت داری اور میگا فوڈ ایونٹ 2023 کے پیش خیمہ کے طور پر منصوبہ بندی کی گئی مختلف سرگرمیوں میں ان کی مدد کرنے کے خواہشمند تھے۔ شرکا کی جانب سے جو بعض مشورے /فیڈ بیک دیئے گئے ان میں ملاقاتیں، بہتر رسائی کے لیے مشترکہ پروموشنل سرگرمیاں اور باہمی فوائد کو بروئے کار لانا وغیرہ شامل ہیں۔
ایف پی آئی کی سکریٹری نے حاضرین پر زور دیا کہ وہ ایگری فوڈ سیکٹر میں عالمی کمپنیوں، پالیسی سازوں اور ماہرین کی فعال شرکت کو یقینی بنانے کے لیے وزارت کی مدد کریں تاکہ اس تقریب کو شاندار طریقے سے کامیاب بنایا جا سکے۔
بین الاقوامی ایسوسی ایشنوں/کاروباری چیمبرز کی بھی حوصلہ افزائی کی گئی کہ وہ اپنے نیٹ ورک سے فائدہ اٹھائیں اور مشترکہ پروموشنل سرگرمیوں کے ذریعے متعلقہ ایجنسیوں کی طرف سے منصوبہ بند آئندہ تقریبات کے ذریعے اضافی تعاون فراہم کریں۔
مزید یہ کہ سرمایہ کاری کی سہولت فراہم کرنے والے سیل (انوسٹ انڈیا) کو میگا ایونٹ کے بارے میں مزید معلومات کا اشتراک کرنے کے ساتھ ساتھ تعاون کے ممکنہ شعبوں کو تلاش کرنے کے لیے تمام شرکاء سے رابطہ قائم کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ ج ق۔ ن ا۔
U-418
(Release ID: 1890889)
Visitor Counter : 166