سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

گلاؤ کی مزاحمت  کرنے والی نِکِل کی  بھرت کی پرت سازی کی نئی تکنیک زہریلے کرومیم کی ملمع کاری کی جگہ لے سکتی ہے

Posted On: 10 JAN 2023 4:37PM by PIB Delhi

انجینئرنگ میں ہونے والے استعمالات میں اعلیٰ کارکردگی والے مواد پر کی بھرت والی پرت کاری کو جمع کرنے کا ایک نیا طریقہ ماحولیاتی طور پر زہریلے کرومیم کی ملمع کاری کی جگہ لے سکتا ہے۔ اس طریقہ کار کے ذریعہ حاصل کردہ  ملمع کاری انتہائی  گلاؤ کی مزاحمت کرنے والی اور پلاسٹک کے سامان کی صنعت کے لیے مفید ہیں۔

انجینئرنگ ایپلی کیشنز میں اعلی کارکردگی والے مواد کی مسلسل بڑھتی ہوئی مانگ کے ساتھ،  مختصر ترین انتہائی شفاف ملمع کاری  ماحولیاتی اعتبار سے  خطرناک کرومیم  کی ملمع کاری کی تبدیلی کی ضرورت کو پورا کر سکتی ہیں۔

کرومیم کی ملمع کاری کا استعمال پلاسٹک کی بوتل سازی کی صنعت میں  سانچوں کی ڈھلائی میں کام آنے والے اجزاء کی سروس لائف کو بہتر بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔ تاہم، کرومیم کی ملمع کاری ایک زہریلا عمل ہے، اور زہریلے ہیکساویلنٹ ( شش گرفتہ ،چھ قسم کے ایٹموں کے ساتھ جڑ سکنے والے)کرومیم اور اس کے تمام مرکبات کے لیے سخت معیاری قابل اجازت نمائش کی حد (پی ای ایل)  پر تمام کرومیم ملمع کاری صنعتی کام کی جگہوں پر پوری طرح عمل کرنا ہوگا۔ اس حد کی پابندی کے لیے طریقہ کار تلاش کرنا سائنسدانوں کے لیے ایک چیلنج ہے۔

انٹرنیشنل ایڈوانسڈ ریسرچ سنٹر فار پاؤڈر میٹلرجی اینڈ نیو میٹریلز(اے آر سی آئی ) میں ہندوستان کے محکمہ سائنس اور ٹیکنالوجی(ڈی ایس ٹی)  کا ایک خودمختار ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ سینٹر سینٹر فار انجینئرڈ کوٹنگز کے سائنس دانوں  نے  اعلی درجے کے مختصرترین سائز والی بھرت کی ملمع کاریوں کو جمع کرنے کے لیے تجربہ گاہ کی سطح پر ایک طریقہ کار تیار کیا ہے۔ اس عمل میں  برقی رو والے کرنٹ برقیاتی ملمع کاری کا استعمال کیا جاتا ہے، جو کہ اعلیٰ پیداواری صلاحیت کے ساتھ ماحول کے لحاظ سے  مفید ہے۔ کرومیم ملمع کاری کے لیے استعمال ہونے والے روایتی، براہ راست کرنٹ کے برعکس، اے آر سی آئی میں ڈاکٹر نتن پی واسیکر کی قیادت میں تحقیقی گروپ نے  برقیاتی ملمع کاری کے مقصد کے لیے چند ملی سیکنڈ کے دورانیے کی  لہر کی شکل میں برقی رو کا استعمال کیا ہے۔

یہ عمل ماحول دوست الیکٹرولائٹ پر مشتمل ہوتا ہے جو نکل اور ٹنگسٹن (ایک خاکستری دھات  جو اونچے درجہ حرارت پر) کےآیونوں پر مشتمل ہوتا ہے جو عنصری ٹنگسٹن (ڈبلیو) اور نکل (این آئی ) کو مضبوط کرنے کا ذریعہ ہے۔ ملمع کئے جانے وا لے اجزاء کے درمیان پلس کرنٹ لگایا جاتا ہے، جو کیتھوڈ (منفی برقیرہ) اور ناقابل استعمال انوڈ ( مثبت برقیرہ )کے طور پر کام کرتا ہے۔

 

 

 

برقی لہر والے کرنٹ  کےاثر کو مختصر ترین شفاف ملمع کاری کے لیے استعمال کیا گیا تھا جس میں انتہائی کم مدت کے لیے فوری کرنٹ کی کثافت کے نتیجے میں نیوکلیشن کی اعلی شرح  نمودار ہوتی ہے۔ روایتی براہ راست  برقی رو والی ملمع کاری کے برعکس، یہ پرت کاری عملی طور پر کسی بھی طرح کے مساموں اور رخنوں سے آزاد  تھیں جن میں  کم سے کم ہائیڈروجن کا استعمال کیا گیا تھا ۔برقی لہر والے کرنٹ کے استعمال کے نتیجے میں نکل ٹنگسٹن  کی بھرت والی مختصر ترین شفاف سازی زیادہ سختی (700-1200  ایچ وی) اور گھساؤ کی مزاحمت میں ہوئی۔  ملمع کاریاں انتہائی گلاؤ ۔مزاحمتی تھیں اور نمک کے اسپرے کے 700 گھنٹے تک برداشت کر سکتی تھیں۔

 

 

اے ا ٓر سی آئی میں تیار کردہ  ملمع کی پرتیں حرارت زائی میں  نرمی کے بغیر 500 سیلسئس تک درجہ حرارت کو برداشت کر سکتی ہیں اور روایتی کرومیم ملمع کاری کے مقابلے میں کم از کم دو گنا تک ڈائی کے پرزوں کی مدت کار کو بہتر بنا سکتی ہیں۔ انہیں پلاسٹک کی بوتل  سازی کی صنعت میں استعمال ہونے والے ڈائی کاسٹنگ اجزاء پر کامیابی کے ساتھ استعمال کیا گیا، جہاں ڈائی انٹرفیس پر درجہ حرارت 280  ڈگری سیلسئس سے زیادہ ہو سکتا ہے۔ ان ملمع کاریوں کے لیے  موٹر گاڑیوں، ڈیفنس، اور ایرو اسپیس میں متعدد استعمالات کے ساتھ، روایتی کرومیم ملمع کاری کے متبادل کے طور پر یہ طریقہ کار دوسری جگہوں تک منتقلی کے لیے تیار ہے۔

 

 

حوالہ جات: 1. نکل ٹنگسٹن پر مبنی نانوکومپوزائٹ کوٹنگز کی تیاری کے لیے ایک طریقہ اورآلات واوزار، این پی واسیکر، ڈی ایس راؤ، جی سندرراجن،  آئی این پیٹنٹ 337108

2. نتن پی. واسیکر، جی سندرراجن، الیکٹروڈپوزیٹڈ  این آئی ۔ ڈبلیو بھرت اور سخت کرومیم ملمع کاری کا سلائیڈنگ کے گھسنے اوررگڑھ کھانےکا عمل ، Wear 342 (2015) pp. 340-348

مزید تفصیلات کے لیے، براہ کرم ڈاکٹر نتن پی واسیکر سے رابطہ کریں، ای میل: nitin[at]arci[dot]res[dot]in۔

 

 

**********

 

 

ش ح۔ س ب۔ ف ر

 

U. No.394



(Release ID: 1890666) Visitor Counter : 170


Read this release in: English , Hindi , Tamil