الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

دیہاتوں تک ڈیجیٹل رسائی

Posted On: 14 DEC 2022 5:04PM by PIB Delhi

الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ ڈیجیٹل انڈیا پروگرام کا ایک اہم مقصد ہندوستانی شہریوں کی زندگیوں کو بدلنا اور ڈیجیٹل خدمات، ڈیجیٹل رسائی، ڈیجیٹل تقسیم کو ختم کرنے، ڈیجیٹل شمولیت اور ڈیجیٹل بااختیار بنانے کے ذریعے حکمرانی اور جمہوریت کو بہتر بنانا ہے۔ اس کی طرف، پلیٹ فارم کے ذریعے سرکاری خدمات فراہم کرنے والے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو مضبوط بنانے اور انڈیا اسٹیک کی تشکیل کے لیے حکومت ہند کی طرف سے مختلف ڈیجیٹل اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ ان کے ویب لنکس کے ساتھ کچھ اہم پلیٹ فارمز درج ذیل ہیں:

  1. آدھار پلیٹ فارم: https://uidai.gov.in
  1. یونیفائیڈ موبائل ایپلیکیشن فار نیو ایج گورننسUMANG)): https://web.umang.gov.in/landing
  2. ڈیجیٹل سیوا پلیٹ فارم: https://digitalseva.csc.gov.in
  1. مائی اسکیم L https://www.myscheme.gov.in

ٹیلی کام سروس پرووائیڈرز (ٹی ایس پیز) اور محکمہ ٹیلی کمیونیکیشن (ڈی او ٹی) کے فیلڈ یونٹس کے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق، دسمبر 2020 تک، 2011 کی مردم شماری کے مطابق ملک کے 5,97,618 آباد دیہاتوں میں سے ایک اندازے کے مطابق 25,067 دیہات میں موبائل کنیکٹوٹی نہیں تھی۔ ان 25,067 غیر احاطہ شدہ  دیہاتوں میں سے تقریباً 11,000 گاؤں کو یونیورسل سروس اوبلیگیشن فنڈ اسکیموں میں شامل کیا گیا ہے۔ غیر احاطہ شدہ  دیہاتوں کا حکومت اور ٹی ایس پیز کے ذریعے مرحلہ وار احاطہ کیا جاتا ہے۔

آپٹیکل فائبر کنیکٹیویٹی کے لیے، ڈی او ٹی تمام آباد گائوں کو براڈ بینڈ کنیکٹیویٹی فراہم کرنے کے لیے مرحلہ وار بھارت نیٹ پروجیکٹ کو نافذ کر رہا ہے۔

بھارت نیٹ بہار، اتر پردیش اور جھارکھنڈ سمیت ملک کی تمام گرام پنچایتوں (جی پیز) کو براڈ بینڈ/آپٹیکل فائبر کنیکٹیویٹی (او ایف سی) فراہم کر رہا ہے۔ 28نومبر2022 تک بہار، اتر پردیش اور جھارکھنڈ کے دیہاتوں میں توسیع شدہ فائبر کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

نمبر شمار

ریاست

کل منصوبہ شدہ جی پیز

بچھائے ہوئے او ایف سی  (کلومیٹر)

او ایف سی پر سرویس-  ریڈی جی پیز

سیٹلائیٹ  پر سروس- ریڈی جی پیز

کل سروس- ریڈی جی پیز( او ایف سی + سیٹلائٹ)

1

بہار

8,404

27,413

8,300

16

8,316

2

جھارکھنڈ

4,399

16,745

4,333

2

4,335

3

اتر پردیش

59,365

1,03,950

39,785

33

39,818

ماخذ:  ڈی او ٹی

*************

( ش ح ۔ ا ک۔ ر ب(

U. No. 384


(Release ID: 1890622)
Read this release in: English , Telugu