بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت

مرکزی وزیر سربانند سونووال نے اگرتلا میں لاجسٹکس آبی شاہراہوں اور مواصلات کے اسکول کا افتتاح کیا


اسکول، پیشہ ور تربیت کے ساتھ صنعت کاروں کو لیس کرےگا تاکہ وہ عالمی ٹرانسپورٹیشن میں ماہرین بن سکیں

زبردست معاشی صلاحیت کا پتہ لگانے کے لئے آبی شاہراہ جیسے قدرتی طاقت کے مطابق خطے کے انسانی وسائل  کو بروئے کار لایا جائےگا

Posted On: 11 JAN 2023 8:15PM by PIB Delhi

بندرگاہوں، جہاز رانی آبی شاہراہوں اور آیوش کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے آج یہاں تریپورہ کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر مانک ساہا کے ساتھ لاجسٹکس آبی شاہراہوں اور مواصلات کے اسکول کا افتتاح کیا ۔اس سے یہ اسکول ٹرانسپورٹیشن اور لاجسٹکس شعبہ میں میں عالمی نوعیت کے ماہرین بنانے کے لئے خطے کے مالا مال ذہانت کو بروئے کار لاسکے گا ۔شمال مشرق کی معاشی صلاحیت کا پتہ لگانے کی خاطر یہ اسکول ہماری آبی شاہراہوں کے ساتھ انسانی وسائل کی بت شمار صلاحیت کو آگے لے جاسکیں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001PRLF.jpg

لاجسٹک ، مواصلات اور آبی شاہراہوں کا سینٹر کاروبار ، برآمد کاروں ، درآمد کاروں ، صنعت کے چیمبرس مقامی صنعت کاروں ٹورسٹ آپریٹروں وغیرہ جیسے شراکت داروں کےلئے مطالعات ، تحقیق ،تربیت ، ورکشاپ اور سیمینار منعقد کرنے میں آسانی پیدا کرےگا۔یہ پبلک انتظامیہ اور دیہی ترقی کے ریاستی انسٹی ٹیوٹ (ایس آئی پی اے آرڈی) کے تحت قائم کیا گیا ہے۔ ایس آئی پی اے آر ڈی ایک خود مختار ادارہ ہے جسے تریپورہ کی سرکار فنڈ فراہم کرتی ہے اور حکومت ہند کی دیہی ترقی کی وزارت کی جانب سے بھی جزوی طور پر مدد کی جاتی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002EDGA.jpg

شمال مشرق کی معاشی ترقی کے ایک موقع کے طور پر آبی شاہراہوں کی صلاحیت کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے جناب سربانند سونووال نے کہا کہ جناب نریندر مودی جی کی قیادت میں حکومت نئے بھارت کو آگے لے جانے کے لئے سبھی ضروری اقدامات کررہی ہے ۔ہمارا خوبصورت شمال مشرقی خطہ اپنی زیادہ سے زیادہ صلاحیت تک پہنچ رہا ہے مودی جی کے ویژن کے مطابق بندرگاہوں ، جہاز رانی اور آبی شاہراہوں کی وزارت ہمارے پیچیدہ ان لینڈ آبی شاہراہوں کے نظام کو پھر سے زندہ کرنے کےلئے کام کررہی ہے تاکہ خطے میں کارگو اور مسافر ٹرانسپورٹ کو جہت دی جاسکے۔ٹرانسپورٹ کے صاف ستھرے اورسستےذرائع کے علاوہ یہ بین الاقوامی مارکیٹ کے ساتھ تجارت کی ترقی کے لئے امید کی ایک نئی کرن ہے۔ایک گہری اور طویل اور وسیع نیٹورک ان لینڈ آبی شاہراہ نہ صرف بھیڑ بھاڑ کو کم کر ےگی   اور کاربن کے اخراج کو کم کرسکے گی  بلکہ اس میں خطے میں بین الاقوامی تجارت کو فروغ دینے اور  خاطر خواہ معاشی سرگرمیوں کو بڑھانے کی بھی صلاحیت ہے ۔

خطے سے اور خطے کے اندر بلا روک ٹوک کنیکٹویٹی کے لئے  این ڈبلیو 16(براک) اور آئی بی پی روٹ نمبر 5 اور6 اور 9 اور10 کی جامع ترقی کی خاطر اس سلسلے میں سرمایہ کاری اب 2024-25 تک بڑھ کر 148 کروڑ روپے ہوگئی ہے۔ پی ایم گتی شکتی اقدام اور کثیر ماڈل کنیکٹویٹی کے تحت تریپورہ کو کولکاتہ/ہلدیہ بندر گاہ کے ساتھ آئی بی پی روٹ نمبر 9 اور10 کے ذریعہ جوڑا جائے گااور اس کے بعد بنگلہ دیش میں چٹ گانگ  بندرگاہ اور میانمارمیں سٹوے بندرگاہ سے جوڑا جائے گا۔

جناب سونووال نے کہاکہ شمال مشرقی ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان بین الاقوامی تجارت کو فروغ دینے کے لئے آبی شاہرہ ایک کلیدی رول ادا کرے گا۔دونوں ملکوں نے ان لینڈ واٹر ٹرانزٹ اور تجارت سے متعلق ہند- بنگلہ دیش پروٹوکول کو مستحکم اور اس کی تجدید کی ہے جس  میں ان لینڈ آبی تجارت بنیادی ڈھانچہ فروغ دینے اور ایک دوسرے کے ملک میں ٹرانسپورٹ کو بہتر بنانے کے علاوہ لاجسٹکس (ساز و سامان) کی سہولتوں کو آسان بنانے کے لئے نئے اقدامات وضع کئے گئے ہیں ۔ موجودہ 6 پورٹس آف کال کے علاوہ، پروٹوکول کی تجدید کے لیے پانچ اضافی پورٹس آف کال اور ہر طرف دو توسیعی پورٹس آف کال کے ساتھ ساتھ 5 سال کی طویل مدت (پہلے 2 سال کی میعاد کے برخلاف) پر اتفاق کیا گیا ہے۔ حکومت ہند تریپورہ سمیت شمال مشرق میں اندرون ملک آبی گزرگاہ کی ترقی کے لیے مرکزی سیکٹر اسکیم کے تحت مالی امداد فراہم کر رہی ہے۔

***********

ش ح ۔  ح ا ۔ م ش

U. No.377



(Release ID: 1890610) Visitor Counter : 99


Read this release in: English