کوئلے کی وزارت

کوئلہ سکریٹری جناب امرت لال مینا نے رانچی میں سی سی ایل کے کام کاج کا جائزہ لیا؛ نئی سہولتوں کا آغاز کیا

Posted On: 11 JAN 2023 7:31PM by PIB Delhi

وزارت کوئلہ کے سکریٹری جناب امرت لال مینا، ایڈشنل سکریٹری جناب ایم ناگاراجو، اور شری پرمود اگروال، کول انڈیا لمیٹڈ (سی آئی ایل) کے چیئرمین نے آج رانچی میں پروجیکٹ بھون کا دورہ کیا اور جھارکھنڈ کے چیف سکریٹری جناب سکھ دیو سنگھ سے بات چیت کی۔انہوں نے ریاست میں کوئلے کی کانکنی سے متعلق مختلف مسائل پر تبادلہ خیالات کیے۔ سی سی ایل کے سی ایم ڈی جناب پی ایم پرساد کے علاوہ سی ایم ڈی، بی سی سی ایل، سی ایم پی ڈی آئی، ای سی ایل اور دیگر سینئر افسران نے بھی اس اہمی میٹنگ میں شرکت کی۔ اس سے قبل صبح کے وقت، کوئلہ سکریٹری نے جھارکھنڈ اسپورٹس اکیڈمی کا دورہ کیا اور زیر تربیت افراد سے بات چیت کی۔ جھارکھنڈ اسپورٹس اکیڈمی سی سی ایل کا سی ایس آر وینچر ہے جو کہ حکومت جھارکھنڈ کے ساتھ مشترکہ طور پر کام کرتا ہے۔ اس اکیڈمی کے زیر تربیت افراد نے  بین الاقوامی اور قومی سطح کے مقابلوں میں تمغات جیتے ہیں۔ جناب مینا نے بنیادی ڈھانچہ سہولتوں کا جائزہ لیا اور زیر تربیت افراد کو اپنی اہلیت کا استعمال کرتے ہوئے بہترین کارکردگی پیش کرنے کے لیے ان کی حوصلہ افزائی۔

کوئلہ سکریٹری نے سی سی ایل، گاندھی نگر ہسپتال میں تجدید شدہ آڈی ٹوریم  اور آن لائن ہسپتال مینجمنٹ نظام کا افتتاح کیا ۔ آن لائن ہاسپٹل مینجمنٹ نظام شفافیت میں اضافہ لانے کی غرض سے خودکار نظام کے لیے سی سی ایل کے ذریعہ انجام دی گئی ایک کوشش ہے۔ انہوں نے سی سی ایل کی اولین برقی موٹر گاڑی بھی لانچ کی۔ سی سی ایل نے ماحولیات دوست پہل قدمیوں میں اضافہ کرنے کی غرض سے اپنی کوشش کے ایک حصہ کے طور پر 16 برقی گاڑیوں کی خدمات کرائے پر حاصل کی ہے۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے، جناب مینا نے کہا کہ شراکت داروں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرانے کے لیے تمام تر کوششیں کی جانی چاہئیں۔

سی آئی ایل کے چیئرمین جناب پرمود اگروال نے کہا کہ سی آئی ایل کے ہسپتالوں نے کووِڈ وبائی مرض کے دوران ایک غیر معمولی کردار ادا کیا ۔ انہوں نے اعتماد جتایا کہ ڈاکٹر حضرات اور نیم طبی عملہ مستقبل میں اسی سمت میں کام کریں گے۔

******

ش ح۔ا ب ن۔ م ف

U-NO.370



(Release ID: 1890582) Visitor Counter : 120


Read this release in: English , Telugu