تعاون کی وزارت
امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے قومی سطح پر تین کثیر ریاستی کوآپریٹو سوسائٹیز قائم کرنے کے لیے کابینہ کے ذریعے لیے گئے اہم فیصلہ کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا
کوآپریٹو وہ واحد شعبہ ہے جو کروڑوں لوگوں کی زندگی سے جڑا ہوا ہے اور ان کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لانے کی استطاعت رکھتا ہے، لیکن اتنے سالوں سے اس کی اندیکھی کی جاتی رہی، ایسا پہلی بار ہو رہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت نے اسے مضبوط کرنا شروع کیا ہے
ہندوستانی حکومت نے قومی سطح پر تین کثیر ریاستی کوآپریٹو سوسائٹیز قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے: کثیر ریاستی کوآپریٹو بیج سوسائٹی، کثیر ریاستی کوآپریٹو آرگینک سوسائٹی اور کثیر ریاستی کوآپریٹو ایکسپورٹ سوسائٹی، یہ فیصلہ کوآپریٹو سیکٹر کو نئی طاقت دے گا
آرگینک مصنوعات کی قومی سوسائٹی دنیا میں آرگینک مصنوعات کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے کے لیے ہندوستانی کاشتکاروں کو لا محدود مواقع فراہم کرے گا
یہ مصنوعات کی جانچ اور سند کاری اور ان کے ذخیرہ، برانڈنگ اور فروخت کے لیے ایک وسیع (امبریلا) تنظیم کے طور پر کام کرے گی
کثیر ریاستی کوآپریٹو بیج سوسائٹی کاشتکاروں کو معیاری بیج کی پیداوار، خرید، برانڈنگ، پیکیجنگ اور فروخت میں مدد کرے گی اور تحقیق و ترقی میں بھی انہیں مدد فراہم کرے گی
اس سوسائٹی کے
Posted On:
11 JAN 2023 8:03PM by PIB Delhi
امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے قومی سطح پر تین کثیر ریاستی کوآپریٹو سوسائٹیز قائم کرنے کے لیے کابینہ کے ذریعے لیے گئے فیصلہ کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا۔
اپنے سلسلہ وار ٹوئٹ میں، جناب امت شاہ نے کہا کہ کوآپریٹو وہ واحد شعبہ ہے جو کروڑوں لوگوں کی زندگی سے جڑا ہوا ہے اور ان کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لانے کی استطاعت رکھتا ہے، لیکن اتنے سالوں سے اس کی اندیکھی کی جاتی رہی، ایسا پہلی بار ہو رہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت نے اسے مضبوط کرنا شروع کیا ہے۔ آج کابینہ نے اس شعبہ کے مفاد میں تین اہم فیصلے لیے ہیں۔
امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر نے کہا کہ ’’ہندوستانی حکومت نے قومی سطح پر تین کثیر ریاستی کوآپریٹو سوسائٹیز قائم کرنے کا فیصلہ لیا ہے:
- کثیر ریاستی کوآپریٹو بیج سوسائٹی
- کثیر ریاستی کوآپریٹو آرگینک سوسائٹی
- کثیر ریاستی کوآپریٹو ایکسپورٹ سوسائٹی
یہ فیصلہ کوآپریٹو سیکٹر کو نئی طاقت فراہم کرے گا۔ اس فیصلہ کے لیے میں وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔‘‘
جناب امت شاہ نے کہا کہ آرگینک مصنوعات کی قومی سوسائٹی دنیا میں آرگینک مصنوعات کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے کے لیے ہندوستانی کاشتکاروں کو لا محدود مواقع فراہم کرے گا۔ اس کے ساتھ ہی یہ مصنوعات کی جانچ اور سند کاری اور ان کے ذخیرہ، برانڈنگ اور فروخت کے لیے ایک وسیع (امبریلا) تنظیم کے طور پر کام کرے گی۔
امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر نے مزید کہا کہ کثیر ریاستی کوآپریٹو بیج سوسائٹی کاشتکاروں کو معیاری بیج کی پیداوار، خرید، برانڈنگ، پیکیجنگ اور فروخت میں مدد کرے گی اور تحقیق و ترقی میں بھی انہیں مدد فراہم کرے گی۔ اس سوسائٹی کے ذریعے دیسی قدرتی بیجوں کی حفاظت کے انتظامات بھی کیے جا سکتے ہیں کیوں کہ یہ بیج اب غائب ہو تے جا رہے ہیں۔
جناب امت شاہ نے کہا کہ کثیر ریاستی کوآپریٹو ایکسپورٹ سوسائٹی ملک کی تقریباً 8.45 لاکھ سوسائٹیز کو پوری دنیا میں اپنی پیداوار بیچنے، اپنی صلاحیتوں میں اضافہ کرنے اور ایک کامیاب کاروباری صنعت کار بننے میں مدد کرے گی۔ اس سے نہ صرف کسانوں کی آمدنی میں اضافہ ہوگا، بلکہ روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔
https://twitter.com/AmitShah/status/1613136437419061248?s=20&t=CghV0siWC0qlOUyQvRmwgQ
https://twitter.com/AmitShah/status/1613136509192015874?s=20&t=CghV0siWC0qlOUyQvRmwgQ
https://twitter.com/AmitShah/status/1613136603345747968?s=20&t=CghV0siWC0qlOUyQvRmwgQ
https://twitter.com/AmitShah/status/1613136862327238656?s=20&t=CghV0siWC0qlOUyQvRmwgQ
https://twitter.com/AmitShah/status/1613136942505549824?s=20&t=CghV0siWC0qlOUyQvRmwgQ
*****
ش ح – ق ت – ت ع
U: 371
(Release ID: 1890578)
Visitor Counter : 148