دیہی ترقیات کی وزارت
قومی موبائل مانیٹرنگ سسٹم کا مایوس کن کام کاج
Posted On:
14 DEC 2022 6:01PM by PIB Delhi
دیہی ترقی کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ سادھوی نرنجن جیوتی نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوںمیں مہاتما گاند ھی نیشنل رورل امپلائمنٹ گارنٹی اسکیم کے نفاذ میں مزیدشفافیت کو یقینی بنانے کے لئے 21 مئی 2021 کو ایک دن میں ورکر کے جیو ٹیگ ٹائم اسٹامپ فوٹو گراف کے ساتھ نیشنل موبائل مانیٹرنگ سسٹم ( این ایم ایم ایس ) کے ایپ کےذریعہ ورک سائٹ پر حاضری کی درج کرنے کے لئے ایک شق شروع کی گئی ہے ، جہاں 20 یا اس سے زیادہ ورکروں کے مسٹرز رولس جاری کئے گئے ہیں۔ اس سے اسکیم پر شہریوں کی نگرانی میں اضافہ ہوتا ہے اس کے علاوہ ادائیگیوں کی تیز رفتاری کے ساتھ کارروائی کو بھی ممکن بنایا جاسکتا ہے۔
این ایم ایم ایس ایپ کے ذریعہ مزدوروں کی حاضری کو درج کرنے کی ذمہ داری لینے کے لئے ساتھیوں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔ وزارت ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو تربیت فراہم کررہی ہے تاکہ این ایم ایم ایس ایپ کی آسانی سے منتقلی کو یقینی بنایا جاسکے ۔ جیسا کہ اور جب بھی ریاستو ں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی طرف سے درخواست کی جائے ۔ تکنیکی مسائل کا وقتاََ فوقتاََ این آئی سی ،دیہی ترقی کے ساتھ جائزہ لے کر ان کو حل کیا جاتا ہے۔ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی جانب سے کی گئی درخواستوں کی بنیاد پر نئی شقوں اور تجاویزکوشامل کیا جارہا ہے۔ این ایم ایم ایس درخواست سے متعلق تمام مسائل کا وقتاََفوقتاََ جائزہ لے کر ان کو حل کیا جاتا ہے۔ ریاستی سرکاروں کی درخواستوں کے مطابق کچھ اہم فیصلے کئے گئے ہیں ، جو حسب ذیل ہیں:
- حاضری اور پہلا فوٹو گراف اپ لوڈ کرنے کے چار گھنٹے بعد دوسری تصویر لینے کے لئے این ایم ایم ایس ایپلی کیشن میں ترمیم کی گئی ہے۔اس نے حاضری تصویروں کو لینے کے لئے مخصوص وقت پوائنٹ کی ضرورت کو آسان کردیا ہے۔صبح کی حاضری کے ساتھ پہلی تصویر آف لائن موڈ میں لی جاسکتی ہے اور ڈوائس نیٹ ورک میں آنے کے بعد اپ لوڈ کی جاسکتی ہے۔
- غیر معمولی حالات کی صورت میں ،جس کی وجہ سے حاضری اپ لوڈ نہیں کی جاسکتی ،ڈسٹرکٹ پروگرام کوآرڈینیٹر کو مینول یا دستی حاضری اپ لوڈ کرنے کا اختیاردیا گیا ہے۔
مواصلات کی وزارت کی جانب سے مشترک کی گئی معلومات کے مطابق ملک کے غیراحاطہ کئے گئے گاؤوں میں حکومت اور ٹیلی کام خدمات فراہم کرنے والوں کے ذریعہ ایک مرحلہ وار طریقے سے براڈ بینڈ انٹر نیٹ خدمات فراہم کی جاتی ہیں۔ یونیورسل سروس آبلی گیشن فنڈ کے ساتھ حکومت کے پاس شمال مشرقی خطے ، بائیں بازو کی انتہا پسندی سے متاثرہ علاقوں کے لئے اسکیمیں ،آرزومند اضلاع کی اسکیمیں اور جزائر کے لئے جامع ٹیلی کام ترقیاتی منصوبے موجود ہیں ۔ یہ اسکیمیں ملک کے غیراحاطہ کئے گئے گاؤوں میں ٹاوروں کے لگانے کے لئے ہیں تاکہ براڈ بینڈ یا انٹر نیٹ خدمات کو وسیع کیا جاسکے ۔
بھارت نیٹ پروجیکٹ ایک مرحلہ وار طریقے سے نافذکیا گیا ہے تاکہ ملک میں سبھی گرام پنچایتوں کو براڈ بینڈ کنکٹوٹی فراہم کی جاسکے ۔ بھارت نیٹ پروجیکٹ کے تحت تیار کئے گئے بنیادی ڈھانچے کو خدمات فراہم کرانے والوں کے ذریعہ استعمال کیا جاسکتا ہے تاکہ براڈ بینڈ یا انٹرنیٹ خدمات کی فراہمی کی جاسکے ۔
دیہی علاقوںمیں اسمارٹ فونز کی وسیع پیمانے پر دستیاب ہے ۔ اے ایس ای آر سینٹر کی ایجوکیشن رپورٹ (دیہی) 2021 کی سالانہ اسٹیٹس رپورٹ کے مطابق ،جس میں بتایا گیا ہے کہ سروے کئے گئے 67.7 فیصد دیہی گھروں کے پاس کم از کم ایکس اسمارٹ فون ہے۔ اسی طرح اعدادوشمار کی دیگر ایجنسیوں کی طرف سے بھی رپورٹیں کی گئی ہیں ۔اس طرح یہ ایک بڑی رکاوٹ نہیں ہے ۔
*************
ش ح۔ح ا ۔ رم
U-331
(Release ID: 1890214)
Visitor Counter : 135