بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت

کھادی اور گاؤں کی صنعت کی سرگرمیوں کے بہتر نفاذ کے لیے پہاڑی اور سرحدی علاقوں پر خصوصی توجہ مرکوز : شری منوج کمار، چیئرمین کے وی آئی سی

Posted On: 10 JAN 2023 9:23PM by PIB Delhi

9 جنوری 2023 کو اگرتلہ، تریپورہ میں منعقدہ ملک کے شمال مشرقی علاقوں میں شروع کیے گئے مختلف پروگراموں کے افتتاح کے ساتھ ساتھ ایس ایف یو آر ٹی آئی (اسفورتی) اسکیم کے تحت مغربی تریپورہ بانس چٹائی کے کلسٹر اور نئی کے وی آئی سی عمارت کے افتتاح کے موقع پر چیئرمین جناب منوج کمار نے کہا کہ کے وی آئی سی کی ترجیح مختلف پروگراموں اور اسکیموں کے ذریعے ملک میں روزگار کے اضافی مواقع پیدا کرنا ہے تاکہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ‘ آتم نر بھر بھارت’ کے خواب کو حقیقت بنایا جا سکے۔ ہمیں اس کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے میں اپنا بھرپور تعاون پیش کرنا ہوگا، تاکہ اس شعبے سے وابستہ زیادہ سے زیادہ کاریگر، سوت کاٹنے والے اور بنکر باعزت معاوضہ حاصل کرسکیں۔

 

چیئرمین جناب منوج کمار نے اگرتلہ میں مائیکرو، اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز کے وزیر جناب نارائن رانے اور تریپورہ کے وزیر اعلیٰ کی باوقار موجودگی میں منعقدہ مختلف پروگراموں اور اسکیموں کے آغاز کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیکٹر کی ترقی کے لیے شروع کیے گئے کے وی آئی پروگراموں کو فروغ دینے کے لئے کھادی اور دیہی صنعت کمیشن ہر ممکن کوشش کر رہا ہے ، تاکہ کھادی اور گاؤں کی صنعت کی سرگرمیوں کو زمینی سطح کے مقابلے پہاڑی اور سرحدی علاقوں میں بہتر طریقے سے نافذ کیا جا سکے۔

 

 

کے وی آئی سی کے چیئرمین نے کہا کہ ہمارے وزیر اعظم کھادی کے فروغ کے لیے پچھلے 8 سالوں سے مسلسل کوششیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کھادی کے احیائے نو کو ترجیح دی اور وہ 'کھادی فار نیشن، کھادی فار فیشن اور کھادی فار ٹرانسفارمیشن' کے نعرے پر 'کھادی' کو نئی بلندیوں پر لے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ہند نے مینوفیکچرنگ سیکٹر کے تحت پی ایم ای جی پی اسکیم کے تحت دی جانے والی مارجن منی سبسڈی کے لیے زیادہ سے زیادہ پروجیکٹ لاگت کو 25 لاکھ روپے سے بڑھا کر 50 لاکھ روپے کر دیا ہے، اس طرح پی ایم ای جی پی اسکیم کے تحت پروجیکٹوں کو لاگو کرنا آسان ہو گیا ہے۔

 

چیئرمین نے کہا کہ مالی سال 22-2021میں کھادی اور گاؤں کی صنعتوں کی فروخت ایک لاکھ 15000 ہزار کروڑ روپے سے تجاوز کر گئی ہے۔ اسی سال 2 اکتوبر کو سب سے زیادہ ایک دن میں ایک کروڑ 36 لاکھ روپے کی ریکارڈ فروخت  دہلی کے کھادی بھون میں پرگتی میدان، نئی دہلی میں 14 نومبر سے منعقد ہونے والے بین الاقوامی تجارتی میلے کے دوران ہوئی۔ کھادی پویلین نے 200 سے زائد اسٹالز کے ذریعے 12 کروڑ روپے کی فروخت ریکارڈ کی۔

 

انہوں نے کہا کہ کے وی آئی سی نے ملک میں پہلا فلیگ شپ پروگرام 'ہنی مشن' شروع کیا ہے جس کا مقصد شہد کی پیداوار میں اضافہ، ماحولیات کی حفاظت اور دیہی عوام - زیادہ تر کسانوں، خواتین، قبائلیوں اور بے روزگار نوجوانوں کو پائیدار روزگار فراہم کرنا ہے۔ اسی طرح 'کمہار سشکتی کرن یوجنا' پروگرام متعارف کرایا گیا ہے اور ایک اور اسکیم بھی غیر استعمال شدہ، بنجر زمین پر بانس کے پودے لگانے کے لیے شروع کی گئی ہے، جو کہ اگربتیاں، فرنیچر اور دستکاری کی فنی اشیاء بنانے کے لیے خام مال کا ذریعہ ہے۔

گزشتہ 3 سالوں میں، 346 کھادی کاریگروں کے لیے ورک شیڈ بنائے گئے، 15710 مکھیوں کی کالونیاں تقسیم کی گئیں، 1020 کمہاروں کو 'کمہار امپاورمنٹ اسکیم' کے تحت الیکٹرانک کمہار کے پہیے تقسیم کیے گئے، پی ایم ای جی پی اسکیم کے تحت تقریباً 23,00 یونٹس پر تقریباً 467 کروڑ کی سبسڈی منظوری کی گئی اور دی گئی، جس میں 1,83,616 افراد کو ملازمت ملی،جبکہ شمال مشرقی خطہ میں، 22-2021کے دوران، کھادی کی پیداوار 13 کروڑ 11 لاکھ روپے اور فروخت 15 کروڑ 55 لاکھ روپے تھی، جس سے خطے میں 5,827 لوگوں کو روزگار ملا۔

..............................................................

ش ح۔ اک- ع ر

U-325



(Release ID: 1890190) Visitor Counter : 89


Read this release in: English , Urdu , Hindi