صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
این ایچ اے ایک لائٹ ایچ ایم آئی ایس کو شروع کررہا ہے اور اس کے بیٹا ۔ تجربہ میں حصہ لینے کے لئے صحت فراہم کنندگان کو مدعو کررہا ہے
Posted On:
29 DEC 2022 6:17PM by PIB Delhi
قومی صحت اتھارٹی (این ایچ اے) لائٹ یعنی کم سا ئز والی مضبوط اور اےبی ڈی ا یم ۔ موافق اسپتال نظم اطلاعاتی سسٹم (ایچ ایم آئی ایس) کا بیٹا ایڈیشن جاری کررہاہے ۔ اس سسٹم کا تصور صحت خدمات فراہم کنندگان کےلئے خاص طو ر سے نجی کلینکوں اور چھوٹے صحت مراکز پر توجہ مرکوز کرنے کے مقصد سے ایک ڈجیٹل پلیٹ فارم مہیا کرنےکےلئے کیا گیا ہے ۔
این ایچ اے ، آیوشمان بھارت ڈجیٹل مشن (اےبی ڈی ایم ) کو لاگو کرنےکےلئے نوڈل ایجنسی ، اس کا مقصد ہندوستان میں ڈجیٹل صحت بنیادی ڈھانچے کے لئے بنیاد کو ترقی دینا ہے ، اس سوچ کے مطابق یہ ایک نیا ایچ ایم آئی ایس سالیوشن (حل ) وضع کرنےکے لئے کوون ماڈیول کی مضبوطی کا فائدہ اٹھارہا ہے ۔ اس سے چھوٹے کلینکوں کے ڈجیٹلائزیشن میں تیزی آئے گی اورہندوستان میں صحت خدمات فراہم کنندگان کی تلاش میں بہتری لائی جاسکے گی۔
ایچ ایم آئی ایس بیٹا ایڈیشن درج ذیل خصوصیات فراہم کرتا ہے :
- اے بی ڈی ایم کی عمل آوری ۔ ڈاکٹروں کو اپنےمریضوں کےلئے اے بی ایچ اے (آیوشمان بھارت صحت کھاتہ) بنانے اوراسے حاصل کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔
- سہولت نظم ۔ ڈاکٹروں کو ایک ہی کھڑکی پر ا پنےکلینڈر ، اپائنمنٹ اور مریضوں کی تفصیل کا نظم کرنے کی سہولت فراہم کرتاہے ۔
- ڈجیٹل خدمات ۔ ڈاکٹروں کو مندرج شدہ مریضوں کے پچھلے صحت ریکارڈ وہ پرچے کو دیکھنے اور ویڈیو مشورہ فراہم کرنےکی اجازت دیتا ہے ۔
- ای ۔ پرسکرپشن خدمات ۔ پرسکرپشن لے آؤٹ کو جدید / موافق بنانے کے متبادل کے ساتھ کئی پیمانوں کا استعمال کرکے ڈجیٹل معیار کے پرچے تیار کرنا اور اسےساجھا کرنا ۔
ہیلتھ کیئر فراہم کنندہ اب اس نئے سالیوشن کا استعمال کرسکتے ہیں، اپنی قیمتی رد عمل ساجھا کرسکتے ہیں اور ہندوستان کے ڈجیٹل ہیلتھ کیئر ایکو سسٹم کو شکل دینے میں اپنا کردار بھی ادا کرسکتے ہیں ۔ ا سے اور زیادہ مضبوط بنانےکے لئے صحت خدمات فراہم کنندگان کے ردعمل کو اے بی ڈی ایم ۔ اہل سافٹ ویئرمیں شامل کیا جائے گا ۔ ایچ ایم آئی ایس https://docmitrabeta.abdm.gov.in/. پر دستیاب ہے ۔ اس کے علاوہ سہولتوں تک پہنچنے اور ایچ ایم آئی ایس کا استعمال کرنے کےلئے ایک استعمال کنندہ کتابچہ بھی اس لنک پر موجود ہے ۔
پورے ملک میں صحت خدمات فراہم کنندگان سے ایچ ایم آئی ایس کو اپنانے اوراس پر رد عمل حاصل کرنےکے لئے این ایچ اے4 جنوری 2023 کو ایک ورچوئل بیٹا تجربہ ورکشاپ کا انعقاد کرےگا۔ اس میں صحت خدمات فراہم کنندگان کو اپنےقیمتی مشورے دینے اورہندوستان کے ڈجیٹل صحت انقلاب کاحصہ بننے کے لئےمدعو کیا جائے گا۔ خواہش مندصحت پیشہ ور ورکشاپ کےلئے https://abdm.nha.gov.in/docmitra پر رجسٹریشن کرواسکتے ہیں ۔
**********
ش ح۔ ج ق۔ ف ر
U. No.328
(Release ID: 1890185)
Visitor Counter : 172