کامرس اور صنعت کی وزارتہ
بھارت اورامریکہ کی معیشتیں لازم وملزوم ہیں اور دونوں فطر ی اور قابل اعتمادشراکتدار ہیں یہی اشتراک کے لئے اہم لمحہ ہے: گوئل
بھارت ، شفاف معیشتوں کے ساتھ تجارتی رشتے وسیع کرنے کا متمنی ہے،دونوں ملکوں نے 2022 میں ایف ٹی ایز پردستخط کئے ہیں مزیدملکوں کے ساتھ معاہدے متوقع : وزیر کامرس پیوش گوئل کا بیان
مرکزی وزیر پیوش گوئل نے سرمایہ کاری شراکتداری سے متعلق بہت سے سی ای اوز کے ساتھ مذاکرات کئے ۔غیر ملکی تعلقات سے متعلق کونسل کے ساتھ گول میز کانفرنسیں اور مباحثے کئے اورنسدق میں امریکہ –بھارت کاروباری کونسل کے ساتھ مذاکرات کئے – نیویارک میں ٹاٹا اختراعی سینٹر کا دورہ کیا
Posted On:
10 JAN 2023 10:38PM by PIB Delhi
کامرس وصنعت ، صارفین کے امور ، خوراک ،عوامی نظام تقسیم اور ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل ، امریکہ کے تین دن کے دورے پر ہیں۔ وہ 11 جنوری 2023 تک وہاں رہیں گے ۔
مرکزی وزیر نے نیویارک میں خارجی تعلقات سے متعلق کونسل میں 9 جنوری بہ روز پیر کو دو گول میز کانفرنس سے خطاب کیا۔ انہوں نے نسدق میں امریکہ بھارت کاروباری کونسل کی جانب سے انجام دی جانے والی کانفرنس میں شرکت کی ۔ خارجی تعلقات سے متعلق کونسل میں سفیر کینتھ جسٹر میں مذاکرات میں شرکت کی ۔ اس کانفرنس میں صنعت ،تعلیم کے شراکتداروں اور مفکرین نے بھی شرکت کی ۔گول میز کانفرنس کی میز بانی نسدق میں خارجی تعلقات سے متعلق کونسل نے کی تھی ،جس میں ریٹائرڈ سفیر اتل کیشیپ ،جو بھارت –امریکہ کاروباری کونسل کے صدر ہیں ، نے شرکت کی ۔اس کےعلاوہ نسدق کے ایگزیکٹو وائس چیئرمین اور بھارت-امریکہ کاروباری کونسل عالمی بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین جناب ایڈورڈ نائٹ کے ساتھ ساتھ امریکی کاروباری برادری کے بہت سربراہوں نے بھی شرکت کی ۔ ان گول میز کانفرنسوں میں سی آئی ایم نے حالیہ برسوں میں ملک میں کی گئی دوررس اصلاحات کا جائزہ پیش کیا اور ہندوستان میں کاروباری ماحولیاتی نظام کی غیرمعمولی تبدیلی کا ذکر کیا۔ انہوں نے امریکی صنعت کو اس بات کے لئے مدعو کیا کہ وہ ای وی ایس ،سیمی کنڈکٹرس ، بیٹری ٹکنالوجی وغیرہ جیسے ابھرتے ہوئے سیکٹر میں بھارت میں لامحدود مواقع کا استعمال کریں ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان- امریکہ باہمی تعلقات پوری طر ح بلندیوں پر پہنچ چکے ہیں اور کاروباری رشتوں کو مزید مستحکم کرنے کےلئے کافی زبردست امکانات ہیں ۔ انہوں نے متعلقہ معیشتوں کے استحکام ، جو ایک دوسرے کے لئے لازم وملزوم ہیں ، اور مشترکہ کلیدی ترجیحات کا ذکر کیا ۔
اس سے پہلے دن میں جناب گوئل نے تعلیم اور صنعت کے درمیان ایک پل کا کام کرتے ہوئے نیو یارک میں ٹی سی ایس اور کارنیل ٹیک کے درمیان شراکتداری والے ٹاٹا اختراعی سینٹر کا دورہ کیا۔ یہ سینٹر ٹی سی ایس کی طرف سے 50 ملین ڈالر کےتعاون کے بعد 2017 میں قائم کیا گیا تھا اور اس میں مصنوعی ذہانت اور ڈیٹا تجزیوں کے بارے میں توجہ دی گئی ہے ۔سی آئی ایم کا ٹی ایس نارتھ امریکہ کے چیئر میں جناب سریش متھوسوامی نے خیر مقدم کیا۔لائیو سرجیکل طریق کار کے بارے میں ایچ سی آئی ایم کے لئے ورچوئل ریالٹی پرمبنی تین ڈی متن کا مظاہرہ کیا گیا ۔سی آئی ایم نے امریکی ٹکنالوجی سیکٹر کے لئے ہندوستانی کمپنیوں کے تعاون کی تعریف کی اور آپسی مسابقت اور پیداواریت کا ذکر کیا۔
دن میں سی آئی ایم نے ماسٹر کارڈ کے جناب مائیکل مائی بیچ ، کے کے آر (کال برگ کریوس رابرٹس اینڈ کمپنی ) کے ساتھی بانی اور شریک ایگزیکٹو چیئر مین جناب ہینری آر کرائیوس ، ای- کامرس پلیٹ فارم اٹسی کے سی ای او جناب جوش سلور مین ، اسسٹ مینجمنٹ گروپ ، بلیک اسٹون کے سی ای او جناب اسٹیفن اے شور ز مین اور جونسن کنٹرول کے سی ای او جناب جارج آر اولیور سمیت سرکردہ کمپنیوں کے بہت سے سی ای اوز کے ساتھ وسیع تر تبادلہ خیال کیا اور ان کے ساتھ میٹنگیں کیں ۔اپنے مذاکرات کے دوران سی ای اوز نے وزیر اعظم کی قیادت میں ہندوستان کی جانب سے کی گئیں معاشی اصلاحات کی تعریف کی ۔ انہوں نے ہندوستان کے ترقی کے سفر کے بارے میں مثبت خیالات کا اظہار کیا اور اس سلسلے میں اعتماد ظاہر کیا۔ سی آئی ایم نے انہیں اس بات کے لئے مدعو کیا کہ وہ ہندوستان میں اپنی موجودگی کو وسعت دیں اور وہاں بڑھتے ہوئے مواقع کااستعمال کریں ۔
مزید تفصیلات کے لئے ملاحظہ کریں :
https://twitter.com/PiyushGoyal/status/1612632739752337411?cxt=HHwWhoDT4di7nOEsAAAA
https://twitter.com/PiyushGoyal/status/1612599344531902464?cxt=HHwWgMDQ_eqjjeEsAAAA
https://twitter.com/PiyushGoyal/status/1612576689380556800?cxt=HHwWgIDU-ZD9guEsAAAA
https://twitter.com/PiyushGoyal/status/1612572638555295744?cxt=HHwWgMDS-auRgeEsAAAA
https://twitter.com/PiyushGoyal/status/1612543724877418496?cxt=HHwWgMDUoaz-8-AsAAAA
*************
ش ح۔ح ا ۔ رم
U-321
(Release ID: 1890182)
Visitor Counter : 117