امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر جناب امت شاہ نے آج نئی دہلی کے لال قلعہ میں لائٹ اینڈ ساؤنڈ شو ’جئے ہند‘   کا افتتاح کیا


ایک ماتر بھومی شو بھی ہوگا، جس میں ہندوستان کی ہزاروں سال کی تاریخ کو شاندار طریقے سے سمیٹا گیا ہے

یہ پروگرام آزادی کا امرت مہوتسو کے سال  میں شروع ہو رہا ہے اور ہندوستان کے تاریخی مقامات کو تحریک کامرکز بنانے کا یہ سفر آج یہاں سے شروع ہو رہا ہے

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آزادی کا امرت مہوتسو کے دوران ہماری نوجوان نسل کو ان ان گنت شہیدوں سے روشناس کرانے کے لیے کئی پروگرام منعقد کیے ہیں جنہوں نے ہندوستان کو غلامی سے آزاد کرانے کے لیے اپنی جانیں قربان کیں: جناب امت شاہ

آزادی کی صدی تک ہندوستان کو ہر میدان میں دنیا کا سرفہرست ملک بنانے کے لیے مودی جی نے ہم سب سے امرت کال کا عہد لینے کو کہا ہے: جناب امت شاہ

یہ سفر آزادی کے 75 سال سے لے کر آزادی کی صدی تک عہد لینے کا سفر بھی ہے اور اس بات کا عزم کرنے کا بھی وقت ہے کہ اس وقت ملک کہاں ہوگا

ہندوستان کے 130 کروڑ عوام کی اجتماعی کوشش سے ہمیں ملک کو دنیا میں پہلا مقام دلانے کا عزم ظاہر کرنا ہے

پچھلے 8 سالوں سے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں ملک کے لوگوں میں مضبوط عزم، توانائی اور ایک سمت میں چلنے کا اعتماد دیک

Posted On: 10 JAN 2023 9:36PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیرجناب امت شاہ نے آج نئی دہلی کے لال قلعہ میں لائٹ اینڈ ساؤنڈ شو ’جئے ہند‘ کا افتتاح کیا۔ مرکزی وزیر ثقافت جناب جی کشن ریڈی، وزیر مملکت برائے ثقافت، محترمہ میناکشی لیکھی، دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر جناب وی کے سکسینہ، ریاستی وزراء اور کئی دیگر معززین اس موقع پر موجود تھے۔

اپنے خطاب میں مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ ایک ماتر بھومی شو بھی ہوگا، جس میں ہندوستان کی ہزاروں سال کی تاریخ کو شاندار طریقے سے مربوط کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام آزادی کا امرت مہوتسو کے سال سے شروع ہو رہا ہے اور ہندوستان کے تاریخی مقامات کو تحریک کامرکز بنانے کا یہ سفر آج یہاں سے شروع ہو رہا ہے۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آزادی کا امرت مہوتسو کے دوران کئی پروگراموں کا انعقاد کیا ہے تاکہ ہماری نوجوان نسل کو ان ان گنت شہیدوں سے روشناس کرایا جا سکے جنہوں نے ہندوستان کو غلامی سے آزاد کرانے کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔ انہوں نے کہا کہ آزادی کے سو سال مکمل ہونےتک ہندوستان کو ہر میدان میں دنیا کا سرفہرست ملک بنانے کے لئے مودی جی نے ہم سب سے امرت کال کا عہد لینے کو کہا ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ یہ سفر آزادی کے 75 سال سے لے کر آزادی کی صدی مکمل ہونے تک قراردادیں لینے کا سفر بھی ہے اور یہ عہد لینے کا بھی وقت ہے کہ اس وقت ملک کہاں ہوگا۔

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ ہندوستان کے 130 کروڑ عوام کی اجتماعی کوشش سے ہمیں ملک کو دنیا میں پہلا مقام دلانے کے عزم  کااظہار کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 8 برسوں سے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں ملک کے لوگوں میں مضبوط عزم، توانائی اور ایک سمت میں چلنے کا اعتماد دیکھا جا سکتا ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ ہندوستان کو دو قراردادوں  ہندوستان پہلے اور ہندوستان سب سے آگے کے ساتھ آگے بڑھنا چاہئے ۔

 

**********

ش ح۔ ج ق۔ ف ر

U. No.323


(Release ID: 1890177) Visitor Counter : 151