قبائیلی امور کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستان، ہمہ گیر وحدت کے احساس کو فروغ دینے کے لیے ہے:شری ارجن منڈا


قبائلی امور کے مرکزی وزیر کا کہنا ہے کہ یہ وقت ہے کہ دنیا خواتین کی ترقی سے، خواتین کی قیادت میں ترقی، کے تئیں توجہ مرکوز کرے

معاشرے کے تمام طبقات کے لیے منصفانہ اور مساوی ترقی پر زور

Posted On: 10 JAN 2023 5:49PM by PIB Delhi

قبائلی امور کے مرکزی وزیر جناب ارجن منڈا نے آج کہا کہ ہندوستان کا وژن ایک عالمگیر یگانگت کے احساس کو فروغ دینا اور انسانوں پر مرکوز عالمگیریت کے ایک نئے نمونے کو تشکیل دینے کے لیے مل کر کام کرنا ہے جہاں کوئی بھی پیچھے نہیں رہے گا۔ بسوا بنگلہ کنونشن سینٹر میں مالیاتی شمولیت کے لیے عالمی شراکت داری پر جی 20 ورکنگ گروپ کے پہلے اجلاس کے مکمل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے، جناب منڈا نے سب کی منصفانہ اور مساوی ترقی کی ضرورت پر زور دیا۔ ریاست کے مختلف گوشوں سے 1800 سے زیادہ طلباء کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، مرکزی وزیر نے ہندوستان کے وژن ’’واسودھائیو کٹمبکم‘‘ پر بات کی۔ انہوں نے کہا، ہم انسانی مرکوز عالمگیریت کے لیے کوشش کررہے ہیں، جہاں کوئی بھی پیچھے نہ رہے۔ شری منڈا نے کہا، مالی شمولیت کا عمل کرنسی کے انتظام کی راہ ہموار کرتا ہے، جو بچت کی صلاحیت کو بڑھاتا ہے، جس سے سماجی تحفظ اور معیاری زندگی کو یقینی بنایا جاتا ہے۔ انہوں نے طلباء پر زور دیا کہ وہ مناسب طریقے سے مالی خواندگی حاصل کریں، تاکہ وہ مستقبل میں کوئی دھوکہ نہ کھائیں۔ انہوں نے عالمگیریت کے تصور کے حق میں بھی بات کی، جہاں کوئی بھی پیچھے نہیں رہے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001TD5N.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002SNE6.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003L9DH.jpg

وزیر موصوف نے ہندوستان کو برطانوی ظلم و ستم کے طوق سے آزاد کرانے اور ملک کو درخشاں بنانے میں ہمارے آباؤ اجداد کی قربانیوں کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ جب ملک کی آزادی کے 100 سال (امرت کال) مکمل ہوں گے تو اس وقت کوئی بھی اختلاف نہیں ہونا چاہئے۔ جی 20 سربراہی اجلاس کی میزبانی کرتے ہوئے، انہوں نے کہا،یہ ہمارے ملک کے لیے ایک تاریخی موقع ہے، جو کہ عالمی جی ڈی پی کے تقریباً 85 فیصد کی نمائندگی کرنے والے بین الاقوامی اقتصادی تعاون کے لیے ایک اہم فورم ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0044Q2O.jpg

اس سےقبل، جی 20 کے دیگر ممالک کے مندوبین اور مرکزی وزارت خزانہ کےاقتصادی امور کے محکمےاور ہندوستان کے ریزرو بینک کے سینئر عہدیداروں کی موجودگی میں، جی 20 ورکنگ گروپ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے، جناب منڈا نے کہا کہ ہندوستان کے پاس صارفین کو روسناش کرانے کے لیے قدیم پائیدار روایات ہیں اور اسکے نتیجے میں ماحولیات کے حوالے سے، مارکیٹوں کو، شعوری طریقوں کو اپنانے کی جانب رخ کرنے کی راہ ہموارہو گی۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے کئی سالوں میں ہم نے اپنے کرہ ارض اور ماحول کو بہت زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔ اس کا ہماری آب و ہوا اور ماحولیات پر منفی اثر پڑا ہے۔ ماحولیاتی تحفظ کے لیے عالمی وژن ہونا چاہیے، ورنہ ہم سب ایک ساتھ ڈوب جائیں گے۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ویژن کا ذکر کرتے ہوئے اور خواتین کو بااختیار بنانے کے روشن پہلوؤں پر توجہ مرکوز کراتے ہوئے، جناب منڈا نے کہا کہ یہ وقت ہے کہ دنیا خواتین کی ترقی سے، خواتین کی قیادت والی ترقی کے تئیں توجہ مرکوز کرے۔

مرکزی وزیر نے لوگوں کو معاشی طور پر بااختیار بنانے کے لیے مالی شمولیت کی ضرورت پر بھی زور دیا اور اس بات کی نشاندہی کی کہ یہ ہماری ترقیاتی حکمت عملی کی بنیاد ہےاور مالی خدمات کو آخری میل تک، یعنی غریبوں میں سے غریب ترین افراد تک پہنچانا، شروع سے ہی ہندوستانی حکومت کی اہم ترجیحات میں سے ایک رہی ہے ۔

*****

U.No.307

(ش ح - اع - ر ا)   


(Release ID: 1890102) Visitor Counter : 151


Read this release in: English , Hindi , Bengali , Punjabi