وزارت دفاع
دفاعی حصول کی کونسل نے، 4276 کروڑ روپے کی مالیت کی، سرمایہ کے حصول کی تین تجاویز - دو ہندوستانی فوج اور ایک ہندوستانی بحریہ کی – کی ضرورت کو منظوری دی
Posted On:
10 JAN 2023 5:59PM by PIB Delhi
دفاعی حصول کونسل (ڈی اے سی) کی ایک میٹنگ،وزیردفاع جناب راج ناتھ سنگھ کی صدارت میں، 10 جنوری 2023 کو منعقد ہوئی، جس میں 4276 کروڑ روپے مالیت کی سرمایہ کے حصول کی تین تجاویز کے لیے ضرورت کی منظوری (اے او این)کو منظوری دی گئی۔ تینوں تجاویز - دو ہندوستانی فوج اور ایک ہندوستانی بحریہ - خریداری (انڈین-آئی ڈی ڈی ایم) زمرے کے تحت ہیں۔
ڈی اے سی نے ہیلینا ٹینک شکن گائیڈڈ میزائل، لانچرز اور متعلقہ معاون آلات کی خریداری کے لیے اے او این کا معاہدہ کیا جسے ایڈوانسڈ لائٹ ہیلی کاپٹر (اے ایل ایچ) سے مربوط کیا جائے گا۔ یہ میزائل دشمن کے خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے اے ایل ایچ کے ہتھیار سازی کا ایک لازمی حصہ ہے۔ اس کی شمولیت سے ہندوستانی فوج کی جارحانہ صلاحیت مزید مستحکم ہوگی۔
ڈی اے سی نے، ڈی آر ڈی او کے ذریعہ ڈیزائن اور ترقی کے تحت، وی ایس ایچ او آر اے ڈی(آئی آر ہومنگ) میزائل نظام کی خریداری کے لئے اے او این کی بھی منظوری دی ہے۔ شمالی سرحدوں کے ساتھ حالیہ پیش رفت کے پیش نظر، موثر فضائی ڈیفنس (اے ڈی) ہتھیاروں کے نظام پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے جو کہ انسانوں کے لیے قابل نقل و حمل ہیں اور اسے ناہموار علاقوں اور سمندری ڈومین میں تیزی سے تعینات کیا جا سکتا ہے۔ وی ایس ایچ او آر اے ڈی کی خریداری، ایک مضبوط اور تیزی سے تعیناتی کے قابل نظام کے طور پر، فضائی دفاعی صلاحیتوں کو مستحکم کرے گی۔
مزید برآں، ڈی اے سی نے ہندوستانی بحریہ کے لیے شیوالک کلاس بحری جہازوں اور نیکسٹ جنریشن میزائل ویسلز (این جی ایم وی) کے لیے براہموس لانچر اور فائر کنٹرول سسٹم (ایف سی ایس) کی خریداری کی منظوری دےدی ہے۔ ان کی شمولیت سے ان جہازوں کی میری ٹائم اسٹرائیک آپریشنز، دشمن کے جنگی جہازوں اور تجارتی جہازوں کو روکنے اور تباہ کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔
*****
U.No.306
(ش ح - اع - ر ا)
(Release ID: 1890101)
Visitor Counter : 179