سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

ایم -1مسافرموٹرگاڑیوں کے لئے 6ایئربیگ کی لازمیت  سے متعلق ضابطہ ملتوی

Posted On: 14 DEC 2022 3:43PM by PIB Delhi

سڑک اورٹرانسپورٹ اورشاہراہوں  کی وزارت  نے بموجب ڈرافٹ  جی ایس آر 16(ای) مورخہ 14جنوری 2022، تجویز پیش کی تھی کہ یکم اکتوبر 2022کے بعد مینوفیکچرنگ  کی جانے والی ایم -1زمرے کی موٹرگاڑیوں  میں ، دوسائیڈوں /سائیڈ انسانی دھڑکے ایئربیگس ، موٹرگاڑی کے اگلے حصےمیں بیٹھنے والےہرشخص کے لئے ایک ایک ایئربیگ اورپچھلی سیٹوں پربیٹھنے والے افراد میں ہرشخص کے لئے دوسائیڈوں کے پردے /ٹیوب ایئربیگ نصب کئے جانے چاہیئں ۔ ایسا ، موٹرگاڑیوں میں سفرکرنے والے افراد کی حفاظت  میں اضافہ کرنے کی غرض سے نوٹیفائی کیاگیاتھااور اس سلسلے میں سبھی متعلقہ فریقوں /افراد سے ان کے تبصرے ، مشورے اوراعتراضات طلب کئے گئے تھے ۔

متعلقہ فریقوں سے موصولہ تبصروں اورمشوروں پر غوروخوض کرنے کے بعد، سڑک اور ٹرانسپورٹ اورشاہراہوں کی وزارت نے بموجب ڈرافٹ جی ایس آر751(ای) مورخہ 30ستمبر 2022، تجویز پیش کی تھی کہ ان قواعد وضوابط کے نفاذ کی تاریخ یعنی یکم اکتوبر 2023پرنظرثانی کی جائے اور اس سلسلے میں ایک بارپھرسبھی متعلقہ فریقوں سے تیس دن کے اندراندر تبصرے اورتجاویز طلب کی گئی تھیں اوراب وزارت ، موصولہ تبصروں  ، تجاویز اوراعتراضات وغیرہ پرغوروخوض کررہی ہے ۔

بھارت کی موٹرگاڑیوں کی مینوفیکچرنگ کرنے والی سوسائٹی (ایس آئی اے ایم ) کو دستیاب معلومات کے مطابق ، 327730مسافر کاروں کی ماہانہ فروخت کے کل حجم میں سے ، صرف 17فیصد کا روں میں یعنی 55264کاروں میں 6ایئربیگس نصب ہیں ۔

آٹوموٹیوکمپوننٹ مینوفیکچررس ایسوسی ایشن (اے سی ایم اے ) کے پاس دستیاب معلومات کے مطابق ، ملک میں ایئربیگ مینوفیکچرنگ  کی موجودہ صلاحیت  2کروڑ 27لاکھ ہے اوراگلے سال کے لئے پیداوار میں اضافے کاتخمینہ 3کروڑ 72لاکھ ایئربیگس کالگایاگیاہے ۔حکومت کی جانب سے موٹرگاڑیوں اور موٹرگاڑیوں  کے کل پرزوں وغیرہ کے لئے مشتہر کی گئی پیداوار سے منسلک ترغیباتی اسکیم (پی ایل آئی) میں دوسری باتوں کے ساتھ ساتھ ، ایئربیگس ایپلی کیشنز یعنی کہ ایئربیگس میں ہوابھرنے والے آلات ، ایئربیگ الیکٹرونک کنٹرول یونٹ  اورایئربیگ کے لئے سینسروغیرہ کی مینوفیکچرنگ  کے لئے ترغیبات فراہم کرنے کی گنجائش ہے ۔

ایک ایئربیگ کے طے شدہ لاگت ، مینوفیکچریاتیارکی گئی  موٹرگاڑی  کے ماڈل کے حجم پر منحصرکرتی ہے اور اسے مارکیٹ سے متعلق قوتوں کو ذریعہ  طے کیاجاناچاہیئے ۔ البتہ چارایئربیگس (دوسائیڈ ایئربیگس اوردو کرٹین ایئربیگس ) کے لئے تغیر پذیر لاگت کا تخمینہ لگ بھگ 6000روپے لگایاگیاہے ۔

***********

(ش ح ۔ ع م۔ ع آ)

U -286



(Release ID: 1889987) Visitor Counter : 84