دیہی ترقیات کی وزارت
مہاتما گاندھی قومی دیہی روزگار گارنٹی اسکیم کے لیے فنڈز مختص
Posted On:
14 DEC 2022 6:04PM by PIB Delhi
دیہی ترقی کی مرکزی وزیر مملکت سادھوی نرنجن جیوتی نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں آج یہ اطلاع دی کہ مہاتما گاندھی نیشنل قومی دیہی روزگار گارنٹی اسکیم (مہاتما گاندھی این آر ای جی ایس) ایک مانگ پر مبنی اجرت روزگار اسکیم ہے۔ گزشتہ مالی سال 2021-22 میں بجٹ تخمینہ، نظر ثانی شدہ تخمینہ اور مہاتما گاندھی قومی دیہی روزگار گارنٹی اسکیم کے لیے فنڈز کے اجراء کی تفصیلات ذیل میں دی گئی ہیں:
(کروڑ میں روپے)
مالی سا ل
|
بجٹ تخمینہ
|
نظرثانی شدہ تخمینہ
|
فنڈز کا اجرا
|
2021-22
|
73,000
|
98,000
|
98,467
|
گزشتہ مالی سال 2021-22 میں، مہاتما گاندھی قومی دیہی روزگار گارنٹی اسکیم کے تحت کل 725.70 لاکھ کنبوں نے روزگار حاصل کیا ہے۔ ریاست گجرات میں، مالی سال 2021-22 میں مہاتما گاندھی قومی دیہی روزگار گارنٹی اسکیم کے تحت 11.43 لاکھ کنبوں نے روزگار حاصل کیا ہے۔
مہاتما گاندھی قومی دیہی روزگار گارنٹی اسکیم ایک مطالبہ پر مبنی اجرت روزگار اسکیم ہے جو ملک کے دیہی علاقوں میں گھرانوں ، جن کے بالغ افراد رضاکارانہ طور پر غیر ہنر مندانہ دستی کام کرتے ہیں،کی روزی روٹی کی حفاظت کو بڑھانے کے لیے ہر مالی سال میں کم از کم ایک سو دن کے لئے گارنٹی شدہ اجرت روزگار فراہم کرتی ہے
یہ روزی روٹی کی حفاظت فراہم کرتا ہے، یعنی دیہی گھرانوں کے لیے روزی روٹی کے لیے فال بیک آپشن یعنی اس وقت روزگار فراہم کرنا ، جب روزگار کا کوئی بہتر موقع دستیاب نہیں ہوتا ہے۔
گزشتہ مالی سال 2021-22 میں مہاتما گاندھی قومی دیہی روزگار گارنٹی اسکیم کے تحت ملازمت مانگ کرنے والے کنبوں اورروزگار پانے و الے گھرانوں کی تفصیلات ذیل میں دی گئی ہیں:
(اعدادوشمار لاکھ میں)
|
مالی سال
|
روزگارکی مانگ کرنے والے کنبے
|
روزگارپانے و الے کنبے
|
روزگارپانےوا لے کنبوں کا تناسب (فیصد)
|
2021-22
|
805.66
|
802.03
|
99.55
|
مہاتما گاندھی نیشنل رورل ایمپلائمنٹ گارنٹی ایکٹ کے سیکشن 7(1) کے مطابق، ’’اگر اسکیم کے تحت ملازمت کے لیے درخواست دہندہ کو اس کی ملازمت کی درخواست موصول ہونے کے پندرہ دنوں کے اندر یا اس تاریخ سے روزگار فراہم نہیں کیا جاتا ہے جس تاریخ کو پیشگی درخواست کی صورت میں ملازمت طلب کی گئی ہے، جو بھی بعد میں ہو، وہ اس دفعہ کے مطابق روزانہ بے روزگاری الاؤنس کا حقدار ہوگا‘‘۔
**********
ش ح۔ س ب۔ ف ر
U. No.290
(Release ID: 1889976)
Visitor Counter : 125