سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

پردھان منتری گتی شکتی یوجنا کے تحت روڈ نیٹ ورک کی توسیع

Posted On: 14 DEC 2022 3:44PM by PIB Delhi

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت ملک میں قومی شاہراہوں (این ایچز) کی ترقی اور دیکھ بھال کے لیے بنیادی طور پر ذمہ دار ہے۔ ایم او آر ٹی ایچ نے مجموعی طور پر 2,753 کلومیٹر کی لمبائی کے 55 پورٹ کنیکٹیویٹی روڈ پروجیکٹوں کی ترقی کا کام شروع کیا ہے۔ ان پروجیکٹوں کے علاوہ مزید 2  علاقوں کے لئے ڈی پی آر کی تیاری کا کام بھی شروع کیا گیا ہے۔ اقتصادی امور سے متعلق کابینہ کمیٹی (سی سی ای اے) نے اکتوبر 2021 میں تجارت اور صنعت کی وزارت کی تجویز کو منظوری دی تھی جس کے تحت پی ایم گتی شکتی  قومی ماسٹر پلان این ایم پی کے حصہ کے  طور پر وزارت کی 48,030 کلومیٹر لمبائی میں قومی شاہراہوں (این ایچز) کے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کو شامل کیا جائےگاتاکہ مختلف اقتصادی زونس کو کثیر ماڈل کنیکٹیویٹی فراہم کی جاسکے۔ اس کے ساتھ ساتھ ملک میں 2,047 کلومیٹر لمبی پورٹ کنیکٹیویٹی سڑکوں کی ترقی کے (68 منصوبوں) کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

بھاو نگر-ویراول-گڈو-پوربندر-دوارکا-کھمبھالیہ-دیوریا اور دھرول-بھدرا-پتیا-پپلیہ سے راہداری کی لمبائی 583.90 کلومیٹر ہے۔ جن میں سے تین نمبر بھاو نگر سے سوسیا-النگ شپ ریکلنگ یارڈ، تراپج-منار اور آر او بی تک 46 کلومیٹر کی لمبائی والے پروجیکٹوں کا تصور کیا گیا ہے تاکہ ریاست گجرات میں ترقی کو فروغ دیا جاسکے۔

مذکورہ راہداری بھاو نگر، اونا، گر سومناتھ، جوناگڑھ، پوربندر، دوارکا، دیو بھومیڈوارکا، جام نگر اور موربی جیسے اہم مقامات اور ضلعوں کو جوڑے گی۔ یہ راہداری صنعتی اور بڑی اقتصادی سرگرمیوں کے مقامات کو خطے کی بندرگاہوں سے جوڑ دے گی جس سے کارگو کی نقل و حمل میں سہولت پیدا ہوگی اور نقل و حمل کی لاگت اور وقت میں بھی کمی آئے گی۔ اس کے علاوہ یہ اہم سیاحتی مقامات کو بغیر کسی رکاوٹ کے رابطے فراہم کرے گی اور خطے میں اقتصادی ترقی کو فروغ دے گی۔

 

*************

ش ح- ش ر- م ش

U. No.285



(Release ID: 1889956) Visitor Counter : 90


Read this release in: English , Gujarati