سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ٹول پلازوں پر ایمبولینس کی سہولت

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 14 DEC 2022 3:37PM by PIB Delhi

نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا (این ایچ اے آئی) کی جانب سے 900 سے زیادہ ایمبولینسوں کو نیشنل ہائی ویز (این ایچ) پر 50 کلومیٹر کے فاصلہ پر یا ٹول پلازوں پر تعینات کیا گیا ہے تاکہ حادثے کے متاثرین کے علاج کو یقینی بنایا جا سکے۔

این ایچ اے آئی نے قومی شاہراہوں سے ملحق  ٹول پلازوں اور سائن بورڈز کے قریب پوسٹر/ ہورڈنگس لگا کر 1033 ہیلپ لائن نمبر کے بارے میں بیداری پھیلانے کے لیے ہدایات جاری کی ہیں ۔

یہ معلومات سڑک  نقل و حمل اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

 

************

ش ح۔ م  م   ۔ م  ص

 (U: 283)

                          


(ریلیز آئی ڈی: 1889941) وزیٹر کاؤنٹر : 123
یہ ریلیز پڑھیں: English , Marathi