سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

بھارتی سائنس کانگریس میں اُبھرتی ہوئی اور دفاعی ٹیکنالوجیز پر سمپوزیم

Posted On: 06 JAN 2023 7:06PM by PIB Delhi

راشٹرسنت تکدوجی مہاراج ناگپور یونیورسٹی میں جاری بھارتی سائنس کانگریس میں ڈاکٹر اے کے ڈورلے آڈیٹوریم میں جمعرات 5جنوری کو اُبھرتی ہوئی اور دفاعی ٹیکنالوجیز پر ایک سمینار میں منعقد کیا گیا ۔ اس سمپوزیم کی صدارت سری ہری بابو سریواستو نے کی۔

سمپوزیم کے دوران پی سیوپرساد نے غیریکساں ٹیکنالوجی پر ایک پرزنٹیشن دیا۔ انہوں نےوضاحت کی کہ  کس طرح مختلف قسم کی ٹیکنالوجی کم خرچ تو ہوتی ہے لیکن رخنہ انداز بھی ہوتی ہے ۔ انہوں نے سماجی واقتصادی، جغرافیائی وسیاسی ، فوجی اور دیگر طرح کی غیرمربوط مختلف ٹیکنالوجیز کا بھی جائزہ لیا۔

پی آر ایل احمد آباد کے پروفیسر آر پی سنگھ نے کوانٹم ٹیکنالوجی اور فوٹونکس : ایپلی کیشن اورئینٹڈ ریسرچ کے بارے میں اظہار خیال کیا۔ پرزنٹیشن کے دوران کوانٹم کمپیوٹنگ اور سینسنگ کے میدان میں حالیہ پیش رفت اور عمل درآمد سے متعلق مذاکرات کابھی انعقاد کیا گیا۔ کیوبٹس اور ان سے وابستہ اہم اور آئندہ عالمی تقریبات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی آئی ٹی جودھپور کے ڈائرکٹر پروفیسر شانتنو چودھری نے بھی ایک پرزنٹیشن  دیا جس کا عنوان تھا ‘‘سائبر – فیزیکل سسٹم میں مصنوعی ذہانت’’۔

پروفیسر روہن پال نے ‘‘کاگنیٹو ٹیکنالوجیز اور خوداختیار نظام: اُبھرتے ہوئے موقع ’’ پر اپنی تحقیق پیش کی۔ انہوں نے یہ بھی وضاحت کی کہ کاگنیٹو آٹونومس نظام اصل میں روبوٹ اور انسان کو ٹیم کے طور پر کام کرنے کے اُبھرتے ہوئے وقت کانظام ہے۔

اس جلسے کا اختتام ممتاز مقررین کو یادگاری تختیاں دے کر کیا  گیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ اس۔ ع ن۔

U-250



(Release ID: 1889732) Visitor Counter : 77


Read this release in: English , Hindi , Marathi