وزارات ثقافت

نیشنل کونسل آف سائنس میوزیم(این سی ایس ایم) نے نہرو میموریل میوزیم اینڈ لائبریری (این ایم ایم ایل) کے اشتراک سے آج انڈیا گیٹ پرفلکی سیاحت- آسمان میں بغور دیکھنے کے پروگرام کا انعقاد کیا

Posted On: 06 JAN 2023 8:26PM by PIB Delhi

اہم جھلکیاں:

  • یہ پروگرام 7 اور 8 جنوری کو مختلف سرگرمیوں کے ساتھ جاری رہے گا۔
  • اس تقریب کا افتتاح ثقافت کے وزیر مملکت جناب ارجن رام میگھوال نے کیا۔

آزادی کے امرت مہوتسو کے بینر تلے نیشنل کونسل آف سائنس میوزیم (این سی ایس ایم) نے نہرو میموریل میوزیم اینڈ لائبریری (این ایم ایم ایل) کے اشتراک سے آج انڈیا گیٹ لان، کرتویہ پتھ دہلی میں فلکی سیاحت کے ایک شاندار پروگرام کا انعقاد کیا۔

یہ پروگرام 7 اور 8 جنوری کو مختلف سرگرمیوں کے ساتھ جاری رہے گا ۔اس پروگرام کا افتتاح ثقافت کے وزیرمملکت جناب ارجن رام میگھوال نے کیا۔

اس موقع پر وزیر مملکت جناب ارجن رام میگھوال نے کہا کہ یہ پروگرام لوگوں میں سائنسی مزاج کو فروغ دینے میں مدد کرے گا، جو ہمارے آئین کے مطابق ایک بنیادی فرض ہے۔۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001I705.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002B66B.jpg

فلکی سیاحت کے پروگرام میں ماہر فلکیات کے ذریعے آسمان کے بارے میں گفتگو، فلکیات کی نمائش، آسمانی اشیاء سے متعلق کہانی سنانے، چاند کے گڑھوں کو دیکھنے کے لیے دوربین  کے استعمال کا تجربہ، فلکیات کی سرگرمیاں، تصاویر کی نمائش اور فلکیاتی تصاویر وغیرہ جیسی مختلف سرگرمیاں شامل ہیں۔

یہ 3 روزہ پروگرام ہر عمر کے بچوں کے لیے سیکھنے کا بہترین تجربہ ہوگا، کیونکہ یہ بات چیت پر مبنی اورعملی طور پر ہوگا اور سائنس کو مقبول انداز میں پیش کرنے کا بہترین طریقہ وسیلہ ہوگا۔

*************

ش ح ۔ م ع ۔ ج ا

U. No.245



(Release ID: 1889714) Visitor Counter : 76


Read this release in: English