سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

108ویں بھارتی سائنس کانگریس اختتام پذیر ہوئی


نوبل انعام یافتہ ایڈا یوناتھ نے اپیل کی ہے کہ آئیے ہم بھارتی سائنس کی شاندار روایت کو آگے لے کر جائیں

Posted On: 07 JAN 2023 9:46PM by PIB Delhi

بھارت میں  سائنس کی ترقی کی شاندار روایت رہی ہے، بھارتی سائنس کانگریس نے اس روایت کی پرورش  کرنے اور آگے بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ نوبل انعام یافتہ ڈاکٹر ایڈایوناتھ  نے سبھی سے اپیل کی ہے کہ وہ اس شاندار روایت کو آگے بڑھائیں۔

راشٹرسنت تکدوجی مہاراج ،ناگپور یونیورسٹی میں منعقدہ 180ویں بھارتی سائنس کانگریس آج اختتام پذیر ہوئی۔ ایڈایوناتھ ، اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی تھیں، یہ تقریب اصل مقام پر منعقد کی گئی  بھارتی سائنس کی صد رڈاکٹر وجئے لکشمی سکسینہ، وائس چانسلر ڈاکٹر سبھاش چودھری، ناگپور کی ڈویزنل کمشنر  ڈاکٹر وجئے لکشمی بدری  اور بھارتی سائنس کانگریس کے نومنتخبہ صدر ڈاکٹر اروند سکسینہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

محترمہ یوناتھ نے اپنی تقریر میں کہا کہ انہوں نے اپنی تحقیق کا کام نوبل انعام حاصل کرنے کے دو دہائی بعد بھی جاری رکھا۔ ان کے مطابق کسی محقق کو اپنا کام کبھی نہیں روکنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی سائنسداں ڈاکٹر تانیہ بوس اور ڈاکٹر وینکٹ رمن رام کرشنن نے ان کے تحقیقی کام میں ان کی مدد کی۔ انہوں نے سائنس وٹیکنالوجی کی وزارت سے اپیل کی‘‘میرے دل میں  بھارتی سائنسدانوں کیلئے ہمیشہ احتر ام رہا ہے، میرے رہنما ڈاکٹر راما چندرن ایک بھارتی سائنسداں تھے، انہوں نے مجھے بھارتی سائنسدانوں کی اختیار کردہ مالامال روایات سے واقف کرایا۔108ویں بھارتی سائنس کانگریس ان شاندار روایات کو آگے بڑھانے میں انتہائی اہم رہی ہے۔ آئیے ہم اسے نئی بلندیوں تک لے جائیں۔’’

ڈاکٹر وجئے لکشمی بدری نے کہا کہ ناگپور میں منعقدہ قومی سطح کی یہ تقریب سماج میں سائنسی رجحان کو فروغ دینے اور سائنس کیلئے محبت پیدا کرنے میں بڑی اہمیت کی حامل رہی ہے۔

ڈاکٹر وجئے لکشمی سکسینہ نے کہا کہ قبائلی سائنس کانگریس کا انعقاد پہلی مرتبہ کیا گیا ہے، اسے ہر سطح پر سراہا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تین ہزار سے زیادہ مقالے پیش کیے گئے جبکہ 50ہزار سے زیادہ مندوبین نے مختلف تقریبات میں شرکت کی۔ انہوں نے اس بات پر بھی اطمینان کا اظہار کیا کہ یہ تقریب سبھی  پہلو ؤں سے کامیاب رہی۔

وائس چانسلر ڈاکٹر سبھاش چودھری نے مقامی انتظامیہ اور تعلیمی اداروں کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے بھارتی سائنس کانگریس کے انعقاد میں اپنا تعاون دیا۔ انہوں نے اطمینان کااظہار کیا کہ وگیان مہاکنبھ کا انعقاد یونیورسٹی کے 100ویں سال میں ، پچاس سال کے بعد کامیابی کے ساتھ کیا گیا۔

پروگرام کے آخر میں سبکدوش ہونے والے صدر ڈاکٹر وجئے لکشمی سکسینہ نے اگلی بھارتی سائنس کانگریس کی مشعل نومقررہ صدر ڈاکٹر اروند سکسینہ کے سپرد کی۔

سائنس دانوں کو ایوارڈز:

اشوت مکھرجی یادگاری ایوارڈ- پروفیسر اجے کمار سود

ڈاکٹر سی وی رمن کی پیدائش کا صدسالہ ایوارڈ- پروفیسر ایس آر نرنجن

ایس این بوس کی پیدائش کا صد سالہ ایوارڈ- پروفیسر سبھاش چندر پریجا

ایس کے مترا کی پیدائش کا صدسالہ ایوارڈ- ڈاکٹر رنجن کمار نندی

ایچ جے بھابھا یادگاری ایوارڈ- ڈاکٹر کوشل پرساد مشرا

ڈی ایس کوٹھاری یادگاری ایوارڈ- ڈاکٹر شیامل رائے

 

دیگر انعام یافتگان کے نام مندرجہ ذیل ہیں:

پروفیسر آر سی مہروترا میموریل لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ – ڈاکٹر یو سی بنرجی – ایمٹی یونیورسٹی ، موہالی۔

پروفیسر ایس ایس کٹیار اینڈاؤمنٹ لیکچر ایوارڈ- ڈاکٹر کیسترو  ایس گریش – تمکر یونیورسٹی، کرناٹک۔

پروفیسر ارچنا شرما میموریل ایوارڈ اِن پلانٹ سائنس- ڈاکٹر راجیو پرتاپ سنگھ – بی ایچ یو ، وارانسی۔

جی کے منّا  میموریل ایوارڈ- ڈاکٹر بسنت کمار داس – آئی سی اے آر کولکاتا۔

ذریعہ: ڈی آئی او ناگپور

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ اس ۔ ع ن۔

U-241


(Release ID: 1889696) Visitor Counter : 118


Read this release in: Marathi , English