وزارت دفاع
غیر ملکی سلامتی سے متعلق باہمی ربط وضبط کی کمیٹی (اے ایس سی سی )کی 134ویں میٹنگ
Posted On:
05 JAN 2023 7:09PM by PIB Delhi
ہندوستانی ساحلی محافظ کے ڈائریکٹرجنرل کی صدارت میں وارانسی میں4 جنوری 2023 کو وی ایس پٹھانیہ میں غیرملکی سلامتی سے متعلق باہمی ربط وضبط کی کمیٹی( او ایس سی سی ) کی 134 ویں میٹنگ منعقد ہوئی ۔شرکاء نے ہندوستان کی غیر ملکی تنصیبات کی سلامتی کی تیاریوں اور اس کی تاثیر کا جائزہ لیا۔
میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے جناب پٹھانیہ نے ملک میں غیر ممالک کی توانائی سے متعلق تنصیبات اور ان کی سکیورٹی کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ دشمن قوتو ں کے ذریعہ حملے کے امکانات کو مسترد نہیں کیا جاسکتا ۔ انہوں نے توجہ مرکوز رکھنے اور ہمہ وقت غیرملکی سلامتی سے متعلق سخت اقدامات کے لئے تیاررہنے کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے خبردار کیا کہ ایک فورم کے طور پر او ایس سی سی غیرملکی سلامتی سے متعلق اثر انداز ہونے والے کسی بھی عنصر کو نظر انداز نہیں کرسکتا۔ انہوں نے تمام شراکتدارو ں سے تال میل قائم رکھنے اور ٹھوس کوششوں کے ساتھ فوری جواب کی تیاری رکھنے پر زور دیا۔
*************
ش ح۔ع ح ۔ رم
U-163
(Release ID: 1889112)
Visitor Counter : 110