بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت

شہد کی مکھیوں  کو پالنا شیریں انقلاب کا ذریعہ ہے


شہد کی مکھیوں کو پالنے کا پیشہ اختیار کرکے زیادہ سے زیادہ آمدنی حاصل کی جاسکتی ہے: کے وی آئی سی کے چیئرمین منوج کمار

حکومت ہند میں کھادی اور دیہی صنعتوں کے کمیشن کے چئیر مین منوج کمار نے گاؤں دیورا میں  ہنی مشن کے تحت  شہدکی مکھیوں  کو رکھنے کے باکسز تقسیم کئے

Posted On: 05 JAN 2023 8:42PM by PIB Delhi

 

 

حکومت ہند میں کھادی  اور دیہی صنعتوں  کمیشن کے چیئر مین جناب منوج کمار نے کہا کہ شہد کی مکھیوں کو پالنا شیریں  انقلاب کا ذریعہ ہے اور اس کام سے جُڑ کر زیادہ سے زیادہ آمدنی حاصل کی جاسکتی ہے۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی  کی اپیل پر کھادی  اور دیہی صنعتیں  ملک میں شیریں انقلاب لانے کے لئے  پورے عزم کے ساتھ کام کررہی ہیں۔کمیشن نے  ملک بھر میں  17500 استفادہ کنندگان کو شہد کی مکھیوں کو پالنے کی تربیت  فراہم  کرنے کے بعد   اب تک  ایک لاکھ 75000 شہد کی مکھیوں کے باکسز تقسیم کئے ہیں۔ ہریانہ ریاست میں   440 استفادہ کنندگا ن کو شہد کی مکھیوں کو پالنے کی تربیت فراہم کرنے کے بعد 4400 باکسز تقسیم کئے گئے ۔حکومت ہند میں کھادی اور دیہی صنعتوں  کے کمیشن کے  چیئرمین   منوج کمار نے  ہریانہ کے کیتھل میں واقع گاؤں دیورا میں  کھادی ہنی مشن ڈائیلاگ  پروگرام  میں شرکت کی اور  شہد کی مکھیوں  کو پالنے والے 20 افراد کو 200 شہد کی مکھیوں کو پالنے کے باکسز  کی تقسیم کے دوران خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔گاؤں  پہنچنے پر  تحصیل دار سدیش  مہرا  اور سرپنچ وکرم سنگھ اور دیگر معزز شخصیا ت نے ضلع انتظامیہ کی ایماء پر چیئر مین کا استقبال کیا۔

مجمع سے خطاب کرتے ہوئے چیئر مین منوج کمار نے کہا کہ   ہریانہ میں  شہد کی مکھیوں کو پالنے  کے تعلق سے خصوصی  تشہیر کی سمت میں  کام کیا جارہا ہے ۔ لہٰذا دیہی علاقوں کے افراد اس کام سے جُڑ کر فائدہ حاصل کرسکتے ہیں۔ گاؤں دیور ا میں  شہد کی مکھیوں  کو پالنے والے  20 افراد  کو  شہد کی مکھیوں کے200  باکسز  فراہم کئے گئے ہیں اور ِضلع  کیتھل   کے 30 استفادہ کنندگان کو  شہد کی مکھیوں کے300   باکسز جلد ملیں گے۔  انہوں نے کہا کہ  پوری ریاست  میں کھادی سرگرمیوں کو بڑھانے کے لئے کام کیا جائے گا۔ فی الحال وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں  نئے شعبوں  میں  روزگار کے مواقع  پیدا کئے جارہے ہیں۔شہد کی مکھیوں کو  پالنے کی صنعت کو وقت کی ضرورت قرار دیتے ہوئے   انہوں نے کہا کہ  ماحول دوست صنعت   نہ صرف شہدپیدا کرتی ہے ، جو  صنعت کاروں /کسانوں  کو آمدنی حاصل کرنے کا ایک موقع فراہم کرتی ہے، بلکہ شہد کی مکھیوں  کے ذریعہ  پھیلے پراگ دانے کی وجہ سے 30فیصد تک فصل کی پیداواریت  میں اضافہ کرتی ہے۔اس طریقے سے وزیراعظم  نریندر مودی کے ا س مشن کے ساتھ  کسانوں کی آمدنی میں یقیناََ اضافہ ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ دوسرے مرحلے میں   ضلع بھوانی  اور ضلع سرسا اور اس کے بعد ہریانہ کے دوسرے اضلاع میں بھی  شہد کی مکھیوں کو پالنے کی تربیت فراہم کرنے کے بعد انہیں   شہد کی مکھیو ں کے باکسز فراہم کرکے اس صنعت کی حوصلہ افزائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس موقع پر  چیئر مین منوج کمار نے استفادہ کنندگان اور دیگر موجود افراد سے بات چیت کی اور  ان سے  مشورے  بھی حاصل کئے ۔پروگرام کے بعد کمیشن کے چیئر مین جناب منوج کمار نے  کھادی اور دیہی صنعتوں کے اداروں  کا دورہ کیا او ر پی ایم ای جی پی یونٹوں کے استفادہ کنندگا ن سے ملاقات کی ۔اس کے بعد انہوں نے ان یونٹوں کا بھی دورہ کیا جو وزیراعظم کے روزگار پیدا کرنے کے تحت  قائم کئے گئے ہیں ۔ انہوں نےیہاں  استفادہ کنندگان سے تبادلہ خیال کیا ۔

اس موقع پر کمیشن  کے ریاستی ڈائریکٹر  آئی جواہر  ، تحصیل دار سدیش مہرا  ، نائب تحصیل دار اشیش ، سرپنچ  وکرم سنگھ ، چندر بھان دیورا ، ہسم سنگھ ، لابھ سنگھ اور کمیشن کے دیگر افسران سمیت متعدد  معزز شخصیات موجود تھیں ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001DB3Y.jpg

حکومت ہند میں  کھادی اور دیہی صنعتوں کے کمیشن کے چیئر منوج کمار نے گاؤں دیورا میں ہنی مشن کے تحت شہد کی مکھیاں   پالنے والوں کوباکسز تقسیم کئے

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002INRO.jpg

 

 

*************

ش ح۔ع ح ۔ رم

U-164

 



(Release ID: 1889085) Visitor Counter : 116


Read this release in: English , Punjabi