سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

معذور افراد کو بااختیار بنانے کا محکمہ پنجی، گوا میں دو روزہ سینسیٹائزیشن ورکشاپ کا انعقاد کرے گا

Posted On: 05 JAN 2023 6:10PM by PIB Delhi

معذور افراد کو بااختیار بنانے کا محکمہ، چیف کمشنر برائے معذور افراد (سی سی پی ڈی) کے دفتر کے ساتھ مل کر 6 اور 7 جنوری 2023 کو تاج ویوانتا، پنجی، گوا میں دو روزہ سینسیٹائزیشن ورکشاپ کا انعقاد کر رہا ہے۔ مجوزہ ورکشاپ میں معذوری کے شعبے میں بہترین طرز عمل، رسائی کو بہتر بنانے، معذور افراد کے لیے مختلف اسکیموں اور پروگراموں کے نفاذ سے متعلق مسائل، رسائی کے شعبے میں اختراعات اور ایکشن پلان وغیرہ پر بات چیت کی جائے گی۔ ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومت کے نمائندے اور کچھ نامور این جی اوز اور دیگر متعلقین  اس بات میں حصہ لیں گے۔

ورکشاپ کا افتتاح سماجی انصاف اور  تفویض بااختیارات کے مرکزی وزیر ڈاکٹر وریندر کمار دوپہر 1:30 بجے کریں گے اور گوا کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر پرمود ساونت مہمان خصوصی کے طور پر ورکشاپ میں شرکت کریں گے۔ ورکشاپ کے دوران مختلف ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے سکریٹریز اور تمام ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے معذور افراد کے کمشنر،  معذور افراد کو بااختیار بنانے کے محکمے کی مختلف اسکیموں کو نافذ کرنے والی کچھ چنندہ این جی اوز کے نمائندے، اور رسائی اور سوگمیا تیرتھ کے میدان میں کام کرنے والی کچھ شناخت شدہ  تنظیمیں بھی اس ورکشاپ کے دوران موجود ہوں گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-152         


(Release ID: 1889004) Visitor Counter : 138


Read this release in: English , Hindi