شہری ہوابازی کی وزارت

منوہر انٹرنیشنل ایئر پورٹ ، گوا  نے آج سے کام شروع کر دیا ہے


 شہری ہوا بازی  کے مرکزی وزیر مملکت جنرل (ریٹائرڈ) وی کے سنگھ نے ورچوئل طریقے سے  افتتاحی تقریب سے خطاب کیا

منوہر انٹرنیشنل ایئر پورٹ سیاحت کو فروغ دے گا اور گوا کو کارگو ہب کے طور پر ابھرنے کے قابل بنائے گا: مرکزی وزیر شری   پد نائک

Posted On: 05 JAN 2023 4:47PM by PIB Delhi

گوا کے نئے تیار کردہ منوہر انٹرنیشنل ایئر پورٹ، موپا نے آج سے اپنا کام شروع کر دیا ہئے۔ ا یئر پورٹ  پر منعقدہ ایک تقریب میں منوہر انٹرنیشنل ایئر پورٹ  پر پہلی مسافر پرواز کی آمد اور روانگی دیکھی گئی۔ شہری ہوا بازی کے مرکزی وزیر مملکت  جنرل (ریٹائرڈ) وی کے سنگھ اس تقریب میں ورچوئل طریقے سے شرکت کی۔ بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں اور سیاحت کے مرکزی وزیر مملکت شری پد نائک اور وزیر اعلیٰ ڈاکٹر پرمود ساونت اس موقع پر موجود تھے۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 11 دسمبر 2022 کو منوہر انٹرنیشنل ایئر پورٹ ، گوا کا افتتاح کیا تھا۔

تقریب سے  ورچوئل طریقے سے  خطاب کرتے ہوئے، شہری ہوا بازی کے مرکزی وزیر مملکت، جنرل (ریٹائرڈ) وی کے سنگھ نے منوہر انٹرنیشنل ایئر پورٹ  پر کامیابی کے ساتھ کام کاج  شروع کئے جانے میں شامل تمام متعلقین کو  کو مبارکباد دی۔ انہوں نے یہ بھی  بتایا کہ کس طرح  نیا ہوائی اڈہ ریاست گوا اور ملک دونوں کی اقتصادی ترقی کو فروغ دینے میں ایک طویل سفر طے کرے گا۔

 

بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں اور سیاحت کے مرکزی وزیر مملکت شری پد نائک نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا ’’آج کا دن گوا اور گوا کے لوگوں کے لیے اور میرے لیے بھی ایک  سنہرہ دن ہے۔‘‘ انہوں نے  اس موقع پر یہ  بھی یاد دلایا  کہ جس وقت  آنجہانی اٹل بہاری واجپئی  وزیراعظم تھے تو پارلیمنٹ کے ایک رکن کے طور پر  ان کی پہلی میعاد  کار میں انہیں سول ایوی ایشن کے معاملات کو دیکھنے کا کام سونپا گیا تھا۔ وزیر  موصوف نے کہا’’اس وقت منوہر پاریکر وزیر اعلیٰ تھے اور ہم نے اس ہوائی اڈے  کا  کام شروع کیا تھا۔ ہمارے تمام خواب آج پورے ہو گئے ہیں‘‘۔

 

جناب شری پد نائک نے مزید کہا کہ یہ  نیا ہوائی اڈہ سیاحت کو مدد دے گا اور گوا کو پھلوں، سبزیوں اور مچھلیوں جیسی خراب ہونے والی اشیاء کی برآمد کا مرکز بنانے میں معاون ہوگا۔ اس سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، مقامی لوگوں کی آمدنی میں اضافہ ہوگا اور  یہ ہندوستان بھر  کے لوگوں کو یہاں  آنے  کے لئے  راغب کرے گا۔ وزیر  موصوف نے مزید کہا کہ مرکزی حکومت گوا کی  ترقی پر توجہ دے رہی ہے۔ مستقبل قریب میں مزید  پروجیکٹ  پایہ تکمیل کو پہنچیں گے۔

 

گوا کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر پرمود ساونت کے مطابق، گوا روایتی طور پر ایک مقبول سیاحتی مقام رہا ہے، لیکن ڈیفنس ہوائی اڈہ ہونے کی وجہ سے دابولم ہوائی اڈہ ہوائی ٹریفک پابندیاں عاید کرتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نئے ہوائی اڈے کے ساتھ گوا کو 18 نئے غیر ملکی اور 30 نئے گھریلو مقامات سے جوڑا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عام ٹیکسی خدمات بتدریج دستیاب ہو رہی ہیں، اور اس دوران، ریاستی حکومت سیاحوں کے لیے رکاوٹوں کو روکنے کے واسطے  کدمبا ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے ذریعے الیکٹرانک بسوں کا ایک بیڑا تعینات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گوا برصغیر کے سب سے پرکشش مقامات میں سے ایک بن جائے گا کیونکہ مسافروں کے علاوہ کارگو خدمات کا انتظام ہوائی اڈے سے کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ  حال ہی میں ایوی ایشن فیول پر ویٹ  کو 18 فیصد سے کم کرکے 8 فیصد کرنے کے ساتھ ریاستی انتظامیہ نے ایک مثبت قدم اٹھایا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سیاحت، لاجسٹکس، ہوا بازی اور متعلقہ شعبوں میں گوا کے لیے ایک زبردست کامیابی کی داستان لکھنے کے واسطے ، گوا حکومت تمام متعلقین کو دل سے مدد فراہم کرنے کے لیے وقف ہے۔

 

بدھ کے روز، مرکزی کابینہ نے سابق وزیر دفاع اور چار بار گوا کے وزیراعلی  رہنے والے آنجہانی منوہر پاریکر کو خراج عقیدت پیش کرنے کے طور پر، گوا میں گرین فیلڈ  انٹرنیشنل ایئر پورٹ موپا کو ’منوہر  انٹرنیشنل ایئر پورٹ  – موپا، گوا‘ کے نام سے منسوب کرنے کے لیے بعد وقوع واقعہ  منظوری  دے دی ہے ۔

شہری ہوا بازی کے مرکزی وزیر جیوترادتیہ سندھیا نے منوہرانٹرنیشنل ایئر پورٹ کو آپریشنل بنائے جانے پر اپنی خوشی کا اظہار کرنے کے لیے ٹویٹر کاسہارا لیا ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ آپریشن کا آغاز اور ایئر ٹربائن فیول  پر ویٹ  کو معقول بنانے سے گوا کی ہندوستان کے گیٹ وے کے طور پر اسٹریٹجک اہمیت کی توثیق ہوگی اور ریاست میں سیاحت اور روزگار کے نئے دروازے کھلیں گے۔

پس منظر

ہوائی اڈے کا سنگ بنیاد نومبر 2016 میں وزیر اعظم نریندر مودی نے رکھا تھا۔

تقریباً 2,870 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کیا گیا ہوائی اڈہ پائیدار بنیادی ڈھانچے کے تھیم پر تیار کیا گیا ہے اور اس میں سولر پاور پلانٹ، گرین بلڈنگز، رن وے پر ایل ای ڈی لائٹس، بارش کے پانی کا ذخیرہ  کرنے، جدید ترین سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ  اور  دیگر ایسی  سہولیات کے ساتھ ری سائیکلنگ کی سہولیات فراہم کرائی گئی ہیں۔

ابتدائی طور پر، ہوائی اڈے کا مرحلہ I تقریباً 4.4 ملین مسافروں کو سالانہ (ایم پی پی اے)  خدمات فراہم کرائے  گا، جسے 33 ایم پی پی اے کی سیچوریشن گنجائش تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ ہوائی اڈے میں بڑے پیمانے پر ازولیجوز ٹائلوں کا استعمال کیا گیا ہے، جو کہ گوا  میں ہی تیار کئے گئے ہیں  ۔ فوڈ کورٹ گوا کے ایک عام کیفے کی دلکشی  بھی فراہم کرائے گا۔ اس میں کیوریٹڈ فلی مارکیٹ کے لیے ایک مخصوص علاقہ بھی ہوگا جہاں مقامی  دستکاروں اور کاریگروں کی اپنے سامان کی نمائش اور مارکیٹنگ کے لیے حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-150   



(Release ID: 1888980) Visitor Counter : 118


Read this release in: English , Marathi , Hindi