خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

خصوصی مہم 2.0  کے تحت خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت میں 2,758 صفائی کے مقامات  کی نشاندہی کی گئی اور صفائی مہم مکمل کی گئی


• خواتین اور بچوں کی ترقی کی  مرکزی وزیرمحترمہ اسمرتی زوبن ایرانی نے این آئی پی سی سی ڈی میں بارش کے پانی کے ذخیرہ کرنےکے نظام  کی بحالی اور درخت لگانے کی مہم میں حصہ لیا

• وزارت کے سینئر افسران نے تین عمارتوں میں وزارت کے احاطے/کمروں/حصوں کا دورہ کیا

• جائزہ کے لیے شناخت شدہ  1,00,625 فزیکل فائلوں  میں سے  88,113 فائلوں کو  ٹھکانے لگایا گیا

• 2,05,321 روپے  کی آمدنی حاصل کی گئی

• 614 فلمیں/دستاویزات/کتابیں نیشنل آرکائیو آف انڈیا کو منتقل کی جائیں گی

Posted On: 31 OCT 2022 8:17PM by PIB Delhi

خواتین و اطفال کی ترقی کی وزارت نے وزارتوں اور منسلک/ ماتحت دفاتر کے علاوہ فیلڈ/ آؤٹ سٹیشن دفاتر پر خصوصی توجہ کے ساتھ زیر التواء  معاملات کو کم کرنے اور جگہ کے مؤثر انتظام کے لیے خصوصی مہم 2.0 کا انعقاد کیا۔

تیاری کے مرحلے (14 تا 30 ستمبر 2022 ) کے دوران، وزارت نے اپنے محکموں اور خود مختار اداروں/ منسلک دفاتر کو مہم کے لیے متحرک کیا، زیر التواء حوالوں کی نشاندہی کی اور مہم کی جگہوں کو حتمی شکل دی۔

وزارت کے سینئر افسروں نے وقتاً فوقتاً تین عمارتوں میں وزارت کے احاطے/کمروں/حصوں کا دورہ کیا تاکہ صفائی، جگہوں کے  انتظام وغیرہ کی حالت کا معائنہ کیا جا سکے، اس کے بعد ٹھکانے لگانے کی حالت کا جائزہ لینے کے لئے بیورو کے سربراہوں/ ڈویژنل سربراہان کے ساتھ میٹنگیں منعقد کی گئیں۔

خصوصی مہم 2.0 کے تحت صفائی کی سرگرمیوں کے لیے 2758 سوچھتا مہم کے مقامات کی نشاندہی کی گئی۔ اس میں بچوں کی دیکھ بھال کے 2000 ادارے، ملک کے مختلف اضلاع میں واقع 708 ون اسٹاپ مراکز اور وزارت کے منسلک/ ماتحت دفاتر یعنی سی اے آر اے، این سی ڈبلیو، این آئی پی سی سی ڈی، این سی پی سی آر اور سی ایس ڈبلیو بی شامل ہیں۔ مہم کے دوران درج ذیل کامیابیاں حاصل کی گئیں۔

  • جائزہ لینے کے لیے شناخت شدہ 1,00,625 فزیکل فائلوں میں سے 88,113 فائلوں کو ٹھکانے لگایا گیا۔
  • جائزہ لینے کے لیے شناخت کی گئی 85,015 ای فائلوں میں سے 3875 فائلیں بند کر دی گئی ہیں۔
  • 2,05,321روپے کی آمدنی حاصل کی گئی۔
  • 2187.70 مربع فٹ کی جگہ خالی کرائی گئی۔
  • 614 فلمیں/دستاویزات/کتابیں نیشنل آرکائیو آف انڈیا کو منتقل کی جائیں گی۔
  • صفائی کے 2758 مقامات کی نشاندہی کی گئی اور صفائی مہم مکمل کی گئی۔

خواتین واطفال کی ترقی کے سکریٹری نے 20 اکتوبر 2022 کو دوردرشن اسٹوڈیو، نئی دہلی میں منعقدہ خصوصی مہم 2.0 کے حوالے سے ایک پینل بحث میں حصہ لیا۔ مزیدبرآں خواتین واطفال کی ترقی کے سکریٹری  نے 25 اکتوبر 2022 کو خصوصی مہم 2.0 کے ایک حصے کے طور پر وزارت میں صفائی کی سرگرمیوں کا معائنہ کرنے کے لئے دفتروں کا دورہ کیا۔

خواتین واطفال کی ترقی کی وزارت کے دفاتر میں انجام دی گئی صفائی کی سرگرمیوں کا معائنہ کرنے کے لئے خواتین واطفال کی ترقی کے سکریٹری کا دورہ

خواتین واطفال کی ترقی کی مرکزی وزیرمحترمہ اسمرتی زوبن ایرانی نے 29 اکتوبر 2022 کو این آئی پی سی سی ڈی ، نئی دہلی کا دورہ کیا اور بارش کے پانی کے ذخیرہ کرنے کے نظام کی بحالی اور احاطے میں درخت لگانے کی مہم میں حصہ لیا۔ انہیں پرانی کتابوں، ویڈیوز اور دستاویزی فلموں سے بھی آگاہ کیا گیا جو نیشنل آرکائیوز آف انڈیا کے تعاون سے محفوظ کی جائیں گی۔

خواتین واطفال کی ترقی کی  وزیر کا این آئی پی سی سی ڈی، نئی دہلی کا دورہ

Hon’ble Minister @smritiirani’s visit under #SpecialCampaign2.0 to @NIPCCD_MWCD HQ is boosting the Swachhata drive towards records management, rainwater harvesting, plantation & other activities. @PMOIndia @DrMunjparaBJP @IndevarPandey @DrJitendraSingh @DARPG_GoI @AmritMahotsav pic.twitter.com/miEGkF3cAh

— Ministry of WCD (@MinistryWCD) October 30, 2022

خواتین واطفال کی ترقی کے وزیر مملکت ڈاکٹر منجپرا مہندر بھائی نے 31.10.2022 کو جیون وہار اور جیون تارا عمارتوں میں واقع وزارت کے دفاتر کا دورہ کیا تاکہ خصوصی مہم 2.0 کے تحت ہونے والی پیش رفت کا معائنہ کیا جا سکے۔

स्वच्छता को मद्दे नज़र रखते हुए माननीय राज्य मंत्री श्री @DrMunjparaBJP का #MoWCD के जीवन तारा और जीवन विहार भवनों में स्थित विभिन्न अनुभागों का निरीक्षण तथा सन्देश #SpecialCampaign2.0 की सफलता को संतोषजनक रूप से सुनिश्चित करता है |@PMOIndia @smritiirani @cabsect_india pic.twitter.com/BN1cjJRj0h

— Ministry of WCD (@MinistryWCD) October 31, 2022

مہم کے دوران کی گئی صفائی کی سرگرمیوں کی ویڈیوز/تصاویر وزارت کے سوشل میڈیا ہینڈلز کے ساتھ ساتھ فیلڈ/آؤٹ اسٹیشن دفاتر کے ذریعے شیئر کی گئی ہیں۔ سکریٹری،ڈی اے آر پی جی کے این آئی پی سی سی ڈی گواہاٹی جو کہ وزارت کا ایک خود مختارہ ادارہ ہے، کے دورے پر ایک مختصر فلم دوردرشن پر نشر کی گئی اور اس کی تصاویر سوشل میڈیا کے ذریعے شیئر کی گئیں۔

ڈی اے آر پی جی کے سکریٹری کا  این آئی پی سی سی ڈی گواہاٹی کا دورہ

زیر التواء ریفرنسز کو نمٹانے کی پیشرفت کا ہفتہ وار سکریٹری ، ڈبلیو سی ڈی اور روزانہ کی بنیاد پر جوائنٹ سکریٹری / ڈپٹی سکریٹری کے ذریعہ جائزہ لیا گیا۔ ڈی اے آر پی جی پورٹل پر باقاعدہ طور پر ٹھکانے لگانے کی صورتحال کو اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے۔

مہم کے دوران خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت کے تحت فیلڈ دفاتر/ اداروں نے درج ذیل بہترین طریقوں کو اپنایا ہے۔

  • ون اسٹاپ سینٹر، اندور کی طرف سے فضول مواد سے قابل استعمال مصنوعات بنانے کے لیے کچھ مفت تربیتی سیشن منعقد کیے گئے۔ او ایس سی  نے فائدہ اٹھانے والوں کو بااختیار بنانے کے لیے 19.10.2022 کو ان مصنوعات کی ایک نمائش کا بھی اہتمام کیا۔
  • کرشنا کٹیر بیوہ ہومز، ورنداون، اتر پردیش میں استعمال شدہ پھولوں سے اگربتی بنانے کی تربیت کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔
  • این آئی پی سی سی ڈی گواہاٹی سے متصل سڑک کی صفائی مہم۔
  • این آئی پی سی سی ڈی موہالی میں ادارے میں سیپٹک ٹینک کے اندر اور اس کے ارد گرد صفائی اور شجرکاری۔
  • این آئی پی سی سی ڈی، لکھنؤ میں کچرے کو ٹھکانے لگانے اور پانی کے نکاسی کے مسائل کو حل کرنا۔
  • این آئی پی سی سی ڈی، نئی دہلی میں بند پائپ لائنوں، بارش کے پانی کو ذخیرہ کرنے کے نظام اور شجر کاری کی مہم ۔

این آئی پی سی سی ڈی،  موہالی کی طرف سے اختیار کیے گئے بہترین طریقے

....................

ش ح۔ ا ک۔ع ر

U. NO : 131


(Release ID: 1888818) Visitor Counter : 116


Read this release in: English , Hindi