ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
سی اے کیو ایم کے ذیلی کمیٹی نے پورے این سی آر میں جی آر اے پی کے تیسرے مرحلے کو فوری طورپرواپس لینے کا فیصلہ کیا
مرحلہ ایک اور مرحلہ دو کے تحت تما م تصوراتی کارروائیاں جاری رہیں گی
Posted On:
04 JAN 2023 6:46PM by PIB Delhi
دلی کے مجموعی فضائی ،معیاری اشاریہ (اے کیو وائی ) میں کمی کے رجحان کو دیکھتے ہوئے اورآئی آئی ٹی ایم / آئی ایم ڈی کی جانب سے موسم سے متعلق پیش گوئیوں پر بھی غور کرتے ہوئے فضائی معیار کے منظرنامے کا جائزہ لینے کے لئے این سی آر اور آس پاس کےعلاقوں میں فضائی معیار کے بندوبست سے متعلق کمیشن (سی اے کیوایم ) کی آج میٹنگ ہوئی ۔میٹنگ گریڈیڈ اسپانس ایکشن پلان ( جی آر اے پی ) کے تحت ذیلی کمیٹی کی کارروائیوں کو شروع کرنے کے لئے بلائی گئی۔ دلی این سی آر کی مجموعی فضائی معیاری پیرامیٹراور دیگر پہلوؤں کا جائزہ لیتے ہوئے ذیلی کمیٹی نے کہا کہ آئی آئی ایم ڈی / آئی آئی ٹی ایم کی پیش گوئیاں اس بات کی نشاندہی نہیں کرتی ہیں کہ دلی کی مجموعی ایم کیوآئی آئندہ دنوں میں سنگین زمرے کی طرف جارہا ہے اور اس کے انتہائی خراب زمرے میں رہنے کا امکان ہے لہٰذا یہ محسوس کیا گیا ہے کہ پورے این سی آر میں سخت پابندی میں نرمی میں اور جی آر پی کے مرحلہ III کو واپس لینا مناسب ہوگا ۔
دلی کا اے کیو آئی 30 دسمبر 2012 کو 399 (سنگین زمرے کے قریب ) کی سطح پر تھا۔ جو آج (چار جنوری 2023) درج کئے گئے 343 (انتہائی خراب زمرہ ) کی سطح پر پہنچ گیا اور اس میں بہتری ہوئی ہے۔30 دسمبر 2022 کو نافذ کئے گئے احتیاطی جی آر اے پی – IIIتدابیر سے اے کیو آئی سطح ک سنگین زمرہ ( اے کیو آئی 400) پہنچنے تک روکنے میں مدد ملی ہوگی۔ اور آئی ایم ڈی کی پیش گوئی بھی آئندہ دنوںمیں اے کیو آئی کی سطحوںکو سنگین زمرے میں پہنچنے کی پیش گوئی نہیں کرتا ۔
جی آر اے پی کی ذیلی کمیٹی نے پانچ اکتوبر 2022 ، 19 اکتوبر 2022، 29 اکتوبر 2022 اور تین نومبر 2022 کو اپنی سابقہ میٹنگوں میں مرحلہ I،مرحلہ II ، مرحلہ III اور مرحلہ IV کے تحت کارروائیاں شروع کی تھیں۔اس کے علاوہ ذیلی کمیٹی نے دلی کے فضائی معیار میں بہتری اور بعد کے دنوں کے لئے اے کیو آئی کی پیش گوئیوں پر غور کرنے کے بعد اپنی جائزہ میٹنگیں مورخہ 6 نومبر 2022 کو جی آر اے پی کے مرحلے IV (سنگین + فضائی معیار ) کے تحت کارروائی کو منسوخ کردیا اور 14 نومبر 2022 کو جی آر اے پی کے مرحلہ III(سنگین فضائی معیار ) کو منسوخ کردیا ۔دلی کی مجموعی اے کیو آئی میں اچانک اضافے کے بعد 4دسمبر 2022 کو پورے دلی این سی آر میں جی آر اے پی کے مرحلہ III کو پھر سے نافذ کردیا گیا تھا اور دلی کے مجموعی فضائی معیار میں بہتری کے مدنظر منسوخی کے سبب 7دسمبر 2022 تک نافذ تھا۔جی آر اے پی پر ذیلی کمیٹی کے فیصلے کی بنیاد پر این سی آر میں 30دسمبر 2022 کو جی آر پی کے مرحلہ III تک کی کارروائی کو دلی کے اوسط فضائی معیار میں کمی کی پیش گوئی کے مطابق 30دسمبر 2022سے نافذ کردیا گیا ہے ۔
اس کے علاوہ جیسا کہ جی آر اے پی کے تحت کارروائی لازمی طور پر ایک ایمر جنسی رد عمل ہے اور سماج کے ایک بڑے طبقے کو متاثر کرنے والی فطرت میں رکاوٹ ہے اس لئے ذیلی کمیٹی نے جی آر اے پی کے مرحلہ III کے تحت کارروائی کے محاذ کے لئے مورخہ 30دسمبر 2022 کو جاری احکامات کو فوری طورپر منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا۔ جی آر اے پی کے مرحلہ Iسے مرحلہ IIکے تحت تمام کارروائیاں نافذ رہیں گی اور پورے این سی آر میں متعلقہ تمام ایجنسیوں کے ذریعہ لاگو ، تیز ، نگرانی اور جائزہ کے امور کو انجام دیا جائے گا تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ اے کیو آئی کی سطح اور نیچے سنگین زمرے تک نہ گرے ۔تمام نفاذ کرنے والی ایجنسیاں سخت نگرانی رکھیں گی اور خصوصی طورپر جی آر اے کے مرحلہ I اور مرحلہ II کے تحت اقدامات کو تیزکریں گی ،جس میں یہ اقدامات حسب ذیل شامل ہیں۔
- مشینوں سے یومیہ بنیاد پر سڑکوں کی صفائی کی جانی چاہئے ۔
- ہاٹ اسپاٹ ، زیادہ سے زیادہ آمدورفت والے گلیارے ، حساس علاقوں ،بھیڑ بھاڑ والے علاقے ( وقت سے پہلے اور مخصوص مقامات / لینڈ فل میں جمع دھول کے مناسب نمٹارے کے لئے سڑکوں پر مٹی کو دبانے کے (کم سے کم ہردوسرے دن ) نیز پانی کے چھڑکاؤ کو یقینی بنانے ۔
- سی اینڈ ڈی مقامات پر دھول کے نمٹارے کے اقدامات کا باقاعدہ معائنہ اور سخت نفاذ ۔
- ہوٹل ،ریسٹوراں اور کھلے مقامات پر کھانے پینے کی دوکانوں میں تندوروں سمیت کوئلہ /آگ جلانے والی لکڑیوں کے استعمال کی اجازت نہ دی جائے ۔
- ہوٹل ،ریستوران اور کھلے مقامات پر کھانے پینے کی دوکانیں صرف بجلی /صاف ایندھن ،گیس پر مبنی آلات کو استعمال کرنے کو یقینی بنائیں ۔
- پرائیویٹ ٹرانسپورٹ کی حوصلہ شکنی کے لئے پارکنگ کی فیس میں اضافہ کیا جائے اور
- ہدایت نامہ نمبر 54سے 57 مورخہ 8فروری 2022 کے مطابق ایمرجنسی اور ضروری خدمات کو چھوڑ کر ڈیزل جنریٹر کے استعمال پر پابندی اور صنعتی ایپلی کیشنوں کے لئے ان کے استعمال کو باقاعدہ بنانا ۔
سی ایم جی پروجیکٹ کے مقامات اور صنعتی یونٹیں جنہیں مختلف قانونی ہدایات ، ضوابط ، رہنما خطوط وغیرہ کی خَلاف ورزی ،عدم تعمیل کی صورت میں بند کرنے کے خصوصی احکامات جاری کئے گئے ہیں۔کسی بھی حالت میں کمیشن سے اسے شروع کرنے کے کسی خصوصی حکم کے بغیر اپنے کام کی شروعات نہیں کرسکتے ہیں۔
اس کے علاوہ کمیشن نے ایک بار پھر این سی آر کے شہریوں سے گزارش کی ہے کہ و ہ جی آر اے پی کے نفاذ میں تعاون کریں گے اور جی آر اے پی کے تحت سٹیزن چارٹر میں مذکور اقدامات پر عمل کریں ۔ شہریوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ
- سرکاری ٹرانسپورٹ کا استعمال کریں اور اپنی گاڑیوں کا کم سے کم استعمال کریں ۔
- اپنی گاڑیوں میں مستقل طورپر ائیر فلٹر تبدیل کریں ۔
- دھول پیدا کرنے والی تعمیراتی سرگرمیوں سے بچیں ۔
این سی آر اور ڈی پی سی سی کے جی آر اے پی اور آلودگی کو کنٹرول کرنے والا بورڈ ( پی سی بیز) کے تحت نفاذ کے اقدامات کے لئے ذمہ دار مختلف ایجنسیوں کو بھی مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ این سی آر میں جی آر اے پی کے تحت مرحلہ I اور مرحلہ II کی کارروائیوں کو سختی سے نفاذ کو یقینی بنائیں تاکہ فضائی معیار میں گراوٹ کو روکا جاسکے ۔
اس کے علاوہ کمیشن جی آر اے پی پر مناسب فیصلے کے لئے آنے والے دنوں میں فضائی معیار کے منظر نامے پر قریبی نظر رکھے گی۔جی آر اے پی کا نظرثانی شد ہ پروگرام کمیشن کی سرکاری ویب سائٹ پردستیاب ہے اور اس سے متعلق معلومات caqm.nic.in پر کلک کرکے حاصل کرسکتے ہیں۔
***********
ش ح۔ع ح ۔ رم
U-121
(Release ID: 1888798)
Visitor Counter : 157