صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

صدرجمہوریہ ہند  نے، روحانی طورپر بااختیاربناکر بھارت کو ترقی دینے کی قومی مہم‘‘ رائز ’’ کا آغاز کیا،جس کا اہتمام برہما کماری نے کیا تھا


انہوں نے سکندرآباد کے برہما کماری کے سائلنس  ری ٹریٹ سینٹر کا افتتاح کیا اور  اندور میں برہما کماری کے آڈیٹوریم اور اسپریچوئل آر ٹ گیلری کاسنگ بنیاد رکھا

برہماکماری کی تنظیم نے خواتین کو بااختیار بنانے میں ایک سرگرم رول ادا کیا ہے

Posted On: 03 JAN 2023 9:16PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے روحانی طور پر بااختیار بناکر بھارت کو ترقی دینے کی قومی مہم ‘‘رائز ’’ کا آغاز کیا جس کا اہتمام آج 3 جنوری 2023 کو برہماکماری نے راجستھان کے شہر ماؤنٹ ابو میں کیا۔ انہوں نے تلنگانہ کےشہر سکندرآباد میں برہما کماری کے سائلنس ری ٹریٹ  مرکز  کا افتتا ح کیا اور مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں  برہماری کے آڈیٹوریم اور اسپریچوئل آر ٹ گیلری کا سنگ بنیاد رکھا ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Image1IKR9.jpeg

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئےصدر جمہوریہ نے کہا کہ برہماکماری ادارے سے ان کا گہرا تعلق ہے۔ انہوں نے  راج یوگ  کا طریقہ سیکھا ،جس میں  باہری جسمانی آسانی کے بجائے باطنی روحانی طاقت کو اہمیت دی گئی ہے۔ اس سے ایک ایسے وقت ان  کی زندگی  میں روشنی اور جوش وجذبہ پیدا ہوا ، جب  وہ  اپنے چاروں  طرف اندھیرا اور امیدکی کمی محسوس کررہی تھیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Image2H6ZM.jpeg

صدر جمہوریہ نے کہا کہ یہ فخر کی بات ہے کہ پچھلے تقریباَََ 80سال سے برہماکماری سنستھان  عالمی برادری  کی روحانی ترقی  اندرونی شخصیت کی یکسر تبدیلی  اور احیاء کی جانب  گرانقدر تعاون دیتی رہی ہے۔ امن ،عدم تشدداور محبت پر مبنی روحانی خدمات کے ذریعہ اس تنظیم نے مجموعی تعلیم ، دیہی ترقی ،صحت ،خواتین کو بااختیار بنانے ،قدرتی آفات سے نمٹنے  ،معذور افراد اور یتیموں کی بہبود نیز ماحولیاتی تحفظ جیسے کئی میدانوںمیں  اہم تعاون دیتی رہی ہے۔ انہوں نے ان باوقار کاموں کے لئے برہماکماری کی تعریف کی ۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ برہماکماری کی تنظیم 137 ملکوں میں تقریباََ 5  ہزار میڈیٹیشن مرکز چلارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خواتین اس تنظیم قائدانہ کردار ادا کررہی ہیں، جن کی مدد ان کے روحالی بھائی کرتے ہیں۔ خواتین کے ہاتھوں چلائی جانے والی یہ سب سے بڑی روحانی تنظیم ہے۔ جس سے ثابت ہوتا ہے کہ اگر خواتین کو موقع میسر آئے تو وہ مردوں  کے ہم پلہ کام کرسکتی ہیں یا شاید اس سے بہتر  ۔ انہوں نے خوشی ظاہرکی کہ برہماکماری کی تنظیم نے خواتین کو بااختیار بنانے میں سرگرم رول اد ا کیا ہے۔ برہما بابا کا خیال تھا کہ دنیا کی مجموعی ترقی کا راز ،روحانی، سماجی اور دانشورانہ طورپر خواتین کو بااختیار بنانے میں ہے۔انہوں نے کہا کہ اس خیال کے ساتھ کہ برہما بابا نے  خواتین کو قائدانہ رول عطا کیا اور  عالمی برادری   کو اسی طرح کے نظریات کی مزیدضرورت ہے۔ 

صدرجمہوریہ نے کہا کہ آج ہم  آب وہوا کی تبدیلی کی وجہ سے ہمارے وجود کو خطرہ لاحق ہے۔ ماحولیات کا تحفظ بھی ایک طرح کا  روحانی طورپر بااختیار بنانا ہے کیونکہ ایک صاف ستھرا اور صحت بخش ماحول  ہمیں  امن فراہم کرتا ہے۔ ماحولیات اور روحانیت کا باہم ربط  ہمارے لئے نیا نہیں ہے ۔ہم صدیوں سے  درختوں ،پہاڑوں اور دریاؤں  کی پوجا کرتے رہے ہیں۔  ہمیں اپنی زندگی میں امن برقراررکھنے کے لئے ماحولیات کا تحفظ کرنا چاہئے۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ غیریقینی کے اس دور میں بھارت اپنے قومی مفادات کا تحفظ کرنے کے ساتھ ساتھ دنیا میں امن کے ایک  پیغامبر کا رول بھی ادا کررہا ہے۔ اپنی ثقافت اورروایت کے مطابق ہمارا ملک روحانیت اور اخلاقیات پر مبنی ایک عالمی نظام کی تعمیر میں سرگر م ہے۔ انہوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ رائز مہم سے لوگوں  کو  روحانی طور پربااختیار بناکر اورپوری انسانیت کی بہبودکی مدد کرکے بھارت کو ایک قائدانہ ملک بنانے میں تعاون ملے گا۔

صدر کی ہندی میں تقریر دیکھنے کے لیے براہ کرم یہاں کلک کریں۔

 

*************

ش ح۔اس ۔ رم

U-88


(Release ID: 1888485) Visitor Counter : 122


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Punjabi