کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

بھارت میں  فٹ ویئر یعنی جوتے چپل اورچمڑے کے شعبے میں عالمی لیڈربننے کی صلاحیت موجو د ہے :جناب پیوش گوئل


جناب گوئل نے صنعت  سے کہاکہ وہ کاروبار کے لئے نئے نئے علاقے اورمنڈیاں تلاش کریں ، اختراعات کریں اور نئے نئے اشتراک قائم کریں

جناب پیوش گوئل نے چمڑے کی صنعت سے کہاکہ وہ کاروبار کرنے میں سہولت پیداکرنے اور اسے بہتربنانے کی غرض سے اپنے  خیالات اورتجاویز پیش کریں

دنیابھرمیں ترقی کرنے کی غرض سے آزاد تجارتی سمجھوتوں ایف ٹی ایز کا استعمال کریں ، متحدہ عرب امارات –یو اے ای کے ساتھ  ایف ٹی اے کی بدولت ، اُس ملک  کے لئے بھارتی چمڑے کی برآمدات  میں 64فیصد تک کااضافہ ہواہے :جناب گوئل

Posted On: 03 JAN 2023 9:28PM by PIB Delhi

تجارت  اورصنعت ،صارفین کے امور، خوراک  اورسرکاری نظام تقسیم اورٹیکسٹائلز کے مرکزی وزیرجناب پیوش گوئل نے آج کہاہے کہ فٹ ویئر یعنی جوتے چپل اور چمڑے کے شعبوں میں ، حکومت اورصنعت دونوں  کی کوششوں سے ، بھارت میں ایک عالمی لیڈر بننے کی گنجائش اور صلاحیت موجود ہے۔ انھوں نےآج نئی دہلی میں چمڑے کی برآمدات قومی برآمدات کی کونسل کے عمدگی سے متعلق ایوارڈس تفویض کئے جانے کی تقریب کے موقع پر ، اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی ۔

ایوارڈس یافتگان سے اپنے خطاب میں ، جناب گوئل نے تقریب کے منتظمین سے کہاکہ وہ نئی کمپنیوں کی حوصلہ افزائی ، صنعت کاروں ، اسٹارٹ  اپس اور جوافراد یاادارے  اختراعی خیالات  پیش کرتے ہیں ، نئی منڈیوں اورمصنوعات  کے ساتھ نئے علاقے تلاش کرتے ہیں، انھیں ان ایوارڈس سے سرفراز کرکے ان کی حوصلہ افزائی کے مواقع  تلاش کریں ۔انھوں نے تجویز پیش کی کہ ان افراد اوراداروں کے تعاون کا اعتراف کرنے کی غرض سے بعض مخصوص ایوارڈس کی گنجائش پیداکی جاسکتی ہے ۔ جیسے اورایف ٹی ایز وغیرہ کا موثر استعمال کرنے والوں  کو ایوارڈس عطاکئے جاسکتے ہیں ۔

وزیرموصوف  نے کہاکہ اب جب کہ ہم آزادی کا امرت مہوتسو کا جشن منارہے ہیں ، ہمیں امید ہے کہ ہم اشیاء اور خدمات دونوں شعبوں میں ، گذشتہ سال کے مقابلے زیادہ برآمدات  کانشانہ حاصل کرسکتے ہیں ۔ انھو ں نے کہاکہ حالانکہ زیادہ ترترقی یافتہ دنیا ، جو چمڑے کی مصنوعات کی سب سے بڑی صارف ہے ، افراط زرکی شکار ہے اورجہاں صارفین کم مقدارمیں خرچ کررہے ہیں ، انھیں چمڑے کے شعبے سے یہ یقین دہانی حاصل کرکے خوشی ہورہی ہے کہ وہ گزشتہ برس کے مقابلے زیادہ شرح نمو حاصل کریں گے ۔

جناب گوئل نے چمڑے  کی صنعت سے کہاکہ وہ ترقی کرنے کی غرض سے ، مختلف ملکوں کے ساتھ ہوئے بھارت کے آزادتجارتی سمجھوتوں ایف ٹی ایز کو بروئے کارلائیں ۔ اس سلسلے میں  انھوں نے متحدہ عرب امارات ، یواے ای کی مثال پیش کی ، جہاں چمڑے کی صنعت نے نئے سمجھوتوں کی بدولت گزشتہ برس نومبر میں برآمدات میں زبردست  بڑھوتری کرتے ہوئے ، 64فیصد تک کا اضافہ درج کیاہے ۔

جناب گوئل نے بعض قسم کے چمڑے پردرآمدمحصول سے متعلق چمڑے  کی صنعت کی تشویش پر توجہ دی اوریقین دلایاکہ ان سب امورپر غور وخوض کیاجائے گا۔ انھوں نے صنعت کے متعلقہ فریقوں پرزوردیاکہ وہ محصولات کے محکمے کے ذریعہ ایم او اوڈبلیو آر اسکیم سے فائدہ اٹھائیں ، جس کے تحت ، برآمدات کے مقصد سے درآمدکئے جانے والے سامان پرکسی قسم کی کوئی ڈیوٹی  ادانہیں کی جاتی ۔ اس سے کاروبار کو مزید مقابلہ جاتی  بنانے میں یقینا مدد ملے گی ۔

وزیرموصوف نے  اس بات پرزوردیاکہ بھارتی صنعت میں ایسی زبردست گنجائش اورصلاحیت موجود ہے جسے کہ ابھی بروئے کارنہیں لایاجاسکاہے ۔ انھوں نے اس بات کو نمایاں کیاکہ حالانکہ مینوفیکچرکئے جانے والی مصنوعات  کا معیاراچھا ہے ، پھربھی پیکیجنگ اوربرانڈنگ پرزیادہ توجہ دیئے جانے کی ضرورت ہے تاکہ مصنوعات  اورتیارمال کی بہترقیمت مل سکے۔ دنیا بھرمیں بھارت کے مشن رسائی اورروابط کے لحاظ سے مدد فراہم کرسکتے ہیں اوربرانڈنگ کاروبار کرنے والی  بین الاقوامی کمپنیوں کے ساتھ ان کے رابطہ قائم کرنے میں مدد کرسکتے ہیں ۔

انھوں نے اس بات کے لئے صنعت کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ نئے نئے اہداف طے کریں ، خاص طورپر اب جب کہ بھارت امرت کال  میں داخل ہورہاہے ، جس کا مقصد بھارت کے ہرشہری اورسبھی کے لئے برمبنی شمولیت ترقی اورخوشحالی لاناہے ۔ وزیرموصوف نے کہاکہ ہم دنیا کے دیگرترقی  یافتہ ملکوں کے ساتھ زیادہ  ایف ٹی ایز کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ انھوں نے چمڑے اورجوتے چپل کی صنعت پرزوردیاکہ وہ آئندہ 25برسوں  کے دوران خاطرخواہ اضافے  کا عزم کریں اوران اہداف کی حصولیابی  کی غرض سے منصوبہ تیارکریں ۔ انھوں نے حاضرین سے کہاکہ وہ کاروبار کے نئے نئے علاقے تلاش کریں اور درآمدات کے متبادل کے لئے بھارت میں نئی مصنوعات  مینوفیکچر کریں ۔

جناب پیوش گوئل نے یقین دلایاکہ حکومت ، صنعت کے مفادات کو زک پہنچانے والے کسی بھی معیار میں ترمیم کرنے کے لئے تیارہے ۔انھوں نےصنعت  کی ضروریات پوری کرنے  کے مقصد  سے ملک میں کہیں بھی جانچ اورٹیسٹنگ کی سہولتیں /لیباریٹریاں قائم کرنے کے لحاظ سے اپنی مکمل حمایت کا بھی یقین دلایا۔ انھوں نے کہاکہ حکومت ، کاروبار کرنے میں سہولت اورآسانیاں پیداکرنے کے لئے ، صنعت کے ساتھ مل کرکام کرنے کی خواہش  مند ہے ۔ اس کے ساتھ ہی وزیر نے ان سے کہاکہ وہ ان مختلف شعبوں میں جہاں صنعت کو کاروبار کرنے میں مشکلات درپیش ہیں ، بہتری لانے کی غرض سے خیالات اور تجاویز پیش کریں ۔ انھو ں نے    ان سے کہاکہ وہ تعمیل میں اضافہ کرنے ، قوانین کو سادہ اورآسان بنانے کے بارے میں تجاویز پیش کریں اوریہ کہ کن ضابطوں  کو ناقابل تعزیر بنایاجاسکتاہے ۔

جناب گوئل نے مطلع کیاکہ حکومت ، صنعت  میں درکار مشینری کی مینوفیکچرنگ میں معاونت کی غرض سے ایک نئی اسکیم وضع کررہی ہے ۔ انھوں نے صنعت  سے کہاکہ وہ حکومت کی سبھی اسکیموں سے فائدہ حاصل کریں ۔

جناب پیوش گوئل نے صنعت سے کہاکہ وہ اپنی مصنوعات  میں جدت طرازی اورپائیداری  لانے پرغورکریں ۔ انھوں نے بھارت میں اعلیٰ معیار کی مصنوعات لانے کی غرض سے بین الاقوامی کمپنیوں کے ساتھ نئے تال میل قائم کرنے اوراشتراک پربھی زوردیا۔ وزیرموصوف نے کولہاپوری چپل جسے زبردست گنجائشوں والے چند شعبوں کا بھی ذکرکیا اورنوجوان صنعت  کاروں سے کہاکہ وہ معمول سے آگے جائیں اوراس شعبے میں نئے ڈیزائن اوربرانڈنگ کے مواقع  تلاش کریں ۔

***********

 

(ش ح ۔ ع م ۔ ع آ)

U -87


(Release ID: 1888482) Visitor Counter : 180


Read this release in: English , Hindi , Kannada