قانون اور انصاف کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

حکومت  نے انتخابی  عمل کو زیادہ جوابدہ اورشفاف بنانے کے مقصد سے مختلف شراکت  داروں اورمتعلقہ فریقوں کے ساتھ صلاح ومشورے کے ساتھ مناسب اقدامات کئے ہیں

Posted On: 16 DEC 2022 4:44PM by PIB Delhi

قانون وانصاف کے مرکزی وزیرجناب کرن رجیجو نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں  مطلع کیاکہ عوام کی نمائندگی سے متعلق ایکٹ مجریہ 1950کی دفعہ 13ڈی کے مطابق ہرپارلیمانی حلقے کے لئے انتخابی فہرست  ، اس پارلیمانی حلقے کے اندر موجود سبھی اسمبلی انتخابات ، دونوں کے لئے انتخابی فہرستوں کو علیحدہ سے تیارکرنا یا نظرثانی کرنا ضروری  ہوگا۔ شہری بلدیاتی اداروں اور پنچایتی راج اداروں کے انتخابات کے انعقاد کے لئے انتخابی فہرستیں ، متعلقہ ریاستی انتخابی کمیشن (ایس ای سیز) کے ذریعہ تیارکی جاتی ہیں ۔

سردست ، مختلف ریاستی سرکاریں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کی سرکاریں ، مقامی بلدیاتی اداروں /پنچایتی انتخابات کے لئے انتخابی فہرست تیارکرنے کی غرض سے ، بھارت کے انتخابی کمیشن –ای سی آئی کے ذریعہ کردہ انتخابی فہرستوں کے ڈیٹا کا استعمال کرتی ہیں ۔ آئین کی دفعہ 243کے اور 243زیڈ اے کے مطابق ، پنچایتوں اور میونسپلٹیوں کے لئے سبھی انتخابات کے انعقاد کے لئے ، انتخابی فہرستیں تیارکرنے میں نگرانی ، ہدایت اورکنٹرول کا اختیار متعلقہ ریاستی انتخابی کمیشنوں  (ایس ای سیز) کے پاس ہے اس کے علاوہ ، انتخابی اصلاحات  کا عمل مسلسل جاری رہنے والا عمل ہے اور حکومت ، مختلف النوع تجاویز /مشوروں اور دوسری باتوں کے علاوہ  ایک ملک ،ایک ووٹرفہرست پرغوروخوض کرنے کے بعد ، مختلف شراکت داروں  اور متعلقہ فریقوں کے ساتھ صلاح ومشورے سے مناسب اقدامات  کرتی ہے تاکہ انتخابی عمل کو زیادہ جوابدہ اورشفاف بنایاجاسکے ۔

***********

(ش ح ۔ ع م ۔ ع آ)

U -59


(Release ID: 1888262)
Read this release in: English