بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بندرگاہوں کاسائنسی مطالعہ

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 16 DEC 2022 3:40PM by PIB Delhi

بندرگاہوں  ، جہازرانی اور آبی گزرگاہوں  کے مرکزی وزیرجناب سربانند اسونووال  نے لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ جانکاری فراہم کی ہے۔

بندرگاہوں  اور گودیوں کو ترقی دینے کے عمل میں ، موجوں کازورکم کرنے کی غرض سے سمندر میں بنائے ہوئے پشتے ، بندرگاہ کے بچاؤ کے لئے بنائے جانے والے پشتے ، سمندرسے بازیاب کی گئی اراضی وغیرہ جیسے اہمیت کے حامل ڈھانچوں کی تعمیر شامل ہوتی ہے اوراس کام میں جہازرانی کی غرض سے ضروری  گہرائی برقراررکھنے کی غرض سے ، گودی یا سمندر کی تہہ سے دلدل وغیرہ صاف کرنے کے کام میں شامل ہوتے ہیں ۔ ان پروجیکٹوں   پرعمل درآمدکی غرض سے ماحولیاتی ، جنگلات اور آب وہوا  کی تبدیلی کی وزارت (ایم اوای ایف اینڈ سی سی ) اورریاستوں کے ساحلی خطوں کے بندوبست   سے متعلق حکام (سی زیڈ ایم اے ) سے قواعد وضوابط کے مطابق ، ماحولیات /ساحلی انضباطی خطے (سی آرزیڈ ) سے متعلق منظوری حاصل کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ پروجیکٹوں کی ترقی کے حصے کے طورپر ماحولیات کے اثرات  کاجائزہ (ای آئی اے ) اورماحولیات کے بندوبست سے منصوبہ(  ای ایم پی )جیسے مطالعات کاکام انجام دیاجاتاہے ۔ پروجیکٹ کے لئے مطالعات کی بنیاد پر ، آب وہوا اورماحولیات کے تحفظ  کے مقصد سے ، اثرات کی تخفیف  سے متعلق ضروری اور مطلوبہ اقداما ت کئے جاتے ہیں ۔

سبھی بڑے بندرگاہ ، بندرگاہوں ، جہازرانی اورآبی گزرگاہوں  کی وزارت  کے انتظامی کنٹرول کے تحت آتے ہیں ۔ بندرگاہوں سے متعلق  بنیادی ڈھانچہ کی تعمیر کاکام  ، مختلف النوع ضروری اور متعلقہ سائنسی  مطالعات انجام دئیے جانے کے بعد کیاجاتاہے ۔

بندرگاہوں کی پائیدار ترقی کو یقینی بنانے کی غرض سے ، میری ٹائم انڈیاوژن (ایم آئی وی) -2030جاری کیاگیاہے ، جس میں پائیدار اوردیرپامرتب ضابطہ کاروں کو اختیارکرکے ، ماحولیات کے تحفظ کے لئے حفظ ماتقدم کے ساتھ ، بندرگاہوں کو ترقی دینے کی بات کہی گئی ہے، وزارت نے بڑی بندرگاہوں  کے لئے ، سمندر کی تہہ سے دلدل وغیرہ صاف کرنے سے متعلق رہنماخطوط جاری کئے ہیں تاکہ وسائل کے زیادہ سے زیادہ استعمال کے ساتھ سمندرکی تہہ  میں مٹی صاف کرنے سے متعلق پروجیکٹوں پر عمل آوری کو یقینی بنایاجاسکےاور سمندرکی تہہ سے نکالی گئی مٹی  وغیرہ کو ملک میں بندرگاہوں کی پائیدار اوردیرپا ترقی کے لئے استعمال کیاجاسکے ۔

***********

(ش ح ۔ ع م ۔ ع آ)

U -58


(ریلیز آئی ڈی: 1888260) وزیٹر کاؤنٹر : 130
یہ ریلیز پڑھیں: English , Telugu