کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

تجارت وصنعت کے مرکزی وزیرجناب پیوش گوئل نے بنیادی ڈھانچہ سے متعلق  آٹھ وزارتوں کے ساتھ پی ایم گتی شکتی  کاجائزہ لیا


جناب  گوئل نے وزارتوں سے کہاکہ وہ این ایم  پی پلیٹ فارم کو توسیع دینے کی خاطراس سے متعلق اعدادوشمار کی سطحوں کی نشاندہی کریں

سماجی شعبے کی 12وزارتیں نیشنل ماسٹرپلان پلیٹ فارم میں ڈیٹا کو مربوط کر نےکے آخری مراحل میں ہیں

پی ایم گتی شکتی کو منصوبہ بندی اور درست اور صائب فیصلہ سازی میں ایک سرگرم کرداراداکرناچاہیئے  :پیوش گوئل

Posted On: 02 JAN 2023 9:39PM by PIB Delhi

کامرس وصنعت   کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے بنیادی ڈھانچہ  سے متعلق 8وزارتوں کے سرکردہ عہدیداروں کے ساتھ آج نئی دہلی کے وانجیہ بھون میں پی ایم گتی شکتی  کی پیش رفت کاجائزہ لیا۔

اکتوبر 2021میں پی ایم گتی شکتی کے آغاز کے بعد سے ، کابینہ کے ذریعہ منظورشدہ بنیادی ڈھانچہ  کے پروجیکٹ یاتومکمل ہوچکے ہیں یاپہلے ہی ان پرعمل درآمد کیاجارہاہے ۔پی ایم گتی شکتی ادارہ جاتی ڈھانچہ  کے تحت ، نیٹ ورک پلاننگ  گروپ (این پی جی ) کی گزشتہ ایک سال کے اندر 41میٹنگیں منعقد کی جاچکی ہیں ۔ سڑک ، ریلوے ، قدرتی گیس ، بندرگاہوں اورشہری بنیادی ڈھانچہ سے متعلق  61پروجیکٹوں کی تجاویز کا تجزیہ کیاگیاہے ۔ یہ تجزیہ پی ایم گتی اصولوں  کو زیادہ سے زیادہ  بروئے کار لانے اور آنے والے سالوں میں عمل آوری کے لئے این پی جی کے ذریعہ کی گئی سفارش کے لحاظ سے کیاگیاہے ۔

جناب گوئل نے مرکزی وزارتوں اور ریاستوں کی جانب سے کی گئی پیش رفت کی ستائش کی اور اس بات پرزوردیاکہ پی ایم گتی شکتی کو صائب فیصلہ سازی اور منصوبہ بندی کے لئے ایک سرگرم کردار اداکرنے کی ضرورت ہے ۔

وزارتوں  سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ متعلقہ ڈیٹا کی سطحوں کی نشاندہی کریں ، جو این ایم پی پلیٹ فارم میں مزید توسیع کریں گی ۔وزارتوں نے اپنے اپنے متعلقہ پورٹل پرڈیٹا کو درست شکل دینے اور ان کے معیار  کو یقینی بنانے کی غرض سے ضروری طریق کار اورنظام تیارکیاہے ۔ اس کی بدولت ، حکمرانی کی سبھی سطحوں پرزیادہ سے زیادہ منصوبہ بندی اورصائب فیصلہ سازی میں مدد مل رہی ہے۔

اس بات سے مطلع کیاگیا کہ سماجی شعبے کی 12وزارتو ں ، یعنی ایم اوایچ یو اے ، سماجی تعلیم اورخواندگی کا محکمہ ، اعلیٰ تعلیم کامحکمہ ، خواتین اوربچوں کی بہبود کا محکمہ ، قبائلی امورکا محکمہ ، پنچایتی راج کا محکمہ ، صحت اور خاندانی فلاح وبہبود  کا محکمہ ، کھیل کودکامحکمہ ، نوجوانوں کے امور اورکھیل کود کا محکمہ ، دیہی ترقی کا محکمہ ، ثقافت کا محکمہ اورڈاک کا محکمہ این ایم پی پلیٹ فارم میں ڈیٹا مربوط کرنے  کے آخری مراحل میں ہیں ۔

اب جبکہ بھارت ، جی ٹوینٹی  2023کی صدارت سنبھال رہاہے ، متعلقہ ضروری سازوسامان اور خدمات سے متعلق ایک لچکدار اور موثرایکونظام تیارکرنے اوربلارکاوٹ  کثیر ماڈل والے بین الاقوامی نقل وحمل اورنقل وحرکت کے نظام کو فروغ دینے کے معاملے کو بین الاقوامی ترجیح دی جارہی ہے۔ تجارت اورسرمایہ کاری سے متعلق ورکنگ گروپ (ٹی آئی ڈبلیو جی)کے حصے کے طورپر ، تجارت کے لئے متعلقہ ضروری سازوسامان اورخدمات  کی ترجیحی امورمیں سے ایک کے طورپر نشاندہی کی گئی ہے ۔

میٹنگ کے دوران ، مختلف وزارتوں نے پریزینٹیشن دیئے اورپی ایم گتی شکتی کے مکمل حکمراں سے متعلق موقف کے تحت اپنی پیش رفت اور حصولیابیوں  کا تفصیلی ذکرکیا۔ بنیادی ڈھانچہ سے متعلق وزارتوں کی منصوبہ بندی کے ذریعہ کئے گئے قدرمیں اضافے کے بارے میں غوروخوض کیاگیا اوربہترین  طورطریقوں  کی نشاندہی کی گئی اورانھیں اجاگرکیاگیا ۔

جائزہ میٹنگ میں جن وزارتوں نے شرکت کی ان کے نام ہیں ، ریلوے کی وزارت ، ایم اوآرٹی ایچ ، ایم او پی ایس ڈبلیو ، ایم او سی اے ، بجلی کی وزارت ، ڈی اوٹی ، ایم او پی این جی ، ایم این آرای ، فولاد کی وزارت اورٹیکسائلز کی وزارت ۔

***********

(ش ح ۔ ع م ۔ ع آ)

U -49


(Release ID: 1888222) Visitor Counter : 147


Read this release in: English , Hindi