صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ

صدر جمہوریہ ہند 3 سے 4 جنوری تک راجستھان کا دورہ کریں  گی

Posted On: 02 JAN 2023 8:17PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو 3 سے 4 جنوری 2023 تک راجستھان کا دورہ کریں گی۔

صدرجمہوریہ  ہند   3 جنوری 2023 کو راج بھون، جے پور میں سم ودھان اُدیان کا افتتاح کریں گی۔ اس موقع پر وہ راجستھان میں سولر انرجی زونز کے لئے ٹرانسمیشن سسٹم کا  ورچوئل طریقے سے  افتتاح بھی کریں گی اور 1000 میگاواٹ بیکانیر سولر پاور پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گی۔ اس کے بعد، راج بھون، جے پور میں، وہ راجستھان کے  خاص طور پر کمزور قبائلی گروپس  کمیونٹیز کے اراکین سے ملاقات کریں گی۔ اسی شام کو ماؤنٹ آبو میں، صدر  جمہوریہ برہما کماریوں کی طرف سے منعقد ہ ’رائز-رائزنگ انڈیا   تھرو  اسپریچول امپاورمنٹ ‘ کے موضوع پر ایک قومی مہم کے آغاز کے پروگرام میں شرکت کریں گی۔ وہ  ورچوئل طریقے سے  برہما کماری سائلنس ریٹریٹ سنٹر، سکندرآباد، تلنگانہ کا بھی افتتاح کریں گی اور مدھیہ پردیش کے اندور میں برہما کماریوں کے آڈیٹوریم اور اسپریچول  آرٹ گیلری کا سنگ بنیاد رکھیں گی۔

صدرجمہوریہ  ہند 4 جنوری 2023 کو پالی، راجستھان میں بھارت اسکاؤٹس اینڈ گائیڈز کی 18ویں نیشنل جمبوری کے افتتاح  کے پروگرام میں بھی شرکت کریں گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U- 40

                          



(Release ID: 1888147) Visitor Counter : 96


Read this release in: English , Marathi