ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت

دہلی کا اے کیو آئی ’بہت ناقص‘ زمرےمیں، جی آر اے پی کا مرحلہ IIIبدستور نافذ رہے گا

Posted On: 02 JAN 2023 6:08PM by PIB Delhi

مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ (سی پی سی بی) کے ذریعہ شام 4 بجے فراہم کردہ اےکیو آئی بلیٹن کے مطابق، دہلی کا مجموعی پر ایئر کوالٹی انڈیکس (اےکیو آئی) آج 357 تک پہنچ گیا۔ قومی راجدھانی خطے اور ملحقہ علاقوں میں ہوا کے معیار کے انتظام کے کمیشن کے گریڈڈ رسپانس ایکشن پلان (جی آر اے پی) کے تحت کارروائیوں کی درخواست کرنے والی ذیلی کمیٹی نے، دہلی- قومی راجدھانی خطے کے ہوا کے معیار کے منظر نامے کا جائزہ لینے کے لیے آج میٹنگ کی۔

دہلی کا مجموعی اےکیو آئی، ہوا کی کم رفتار اور ناموافق موسم/موسمیاتی حالات کی وجہ سے، بڑھتا ہوا رجحان دکھا رہا تھا۔ مزید یہ کہ، اےکیو آئی، آج ’انتہائی ناقص‘ زمرے کے بالائی اختتامی حصے میں ہے۔

اس پر غور کرتے ہوئے، گریڈڈ رسپانس ایکشن پلان (جی آر اے پی) کے تحت کارروائیوں کے لیے ذیلی کمیٹی نے، ہوا کے معیار کے منظر نامے اور متعلقہ پہلوؤں کا جامع جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ جی آر اے پی کے مرحلہIII کے تحت نافذ کیے جانے والے اقدامات فی الحال جاری رہیں گے۔

ذیلی کمیٹی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور اس کے مطابق ہوا کے معیار کے منظر نامے کا مستقل بنیادوں پر جائزہ لے گی۔

*****

U.No.37

(ش ح - اع - ر ا)   



(Release ID: 1888131) Visitor Counter : 121


Read this release in: Tamil , English , Hindi