آبی وسائل، دریائی ترقیات اور گنگا احیاء کی وزارت

وزیراعظم نے کولکاتا میں پانی اور صفائی ستھرائی کے ڈاکٹر شیاماپرساد مکھرجی نیشنل انسٹی ٹیوٹ کاافتتاح کیا

Posted On: 30 DEC 2022 10:40PM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے کولکاتا کے جوکا میں پانی اور صفائی ستھرائی کے ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی  نیشنل انسٹی ٹیوٹ کاافتتاح کیا۔ پانی اور صفائی ستھرائی کے ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی نیشنل انسٹی ٹیوٹ (ایس پی ایم- این آئی ڈبلیو اے ایس) مغربی بنگال کے کولکاتا میں ڈائمنڈ ہاربر روڈ ،جوکا میں 8.72 ایکڑ اراضی پر تقریباً 100 کروڑ روپئے کی لاگت سے قائم کیا گیا تھا۔ پانی اور صفائی ستھرائی سے متعلق اس اعلیٰ ادارے کے ذریعے پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کےمحکمے کامقصد  قلیل اور میڈیم اور طویل مدتی کورسز کے ذریعے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، صفائی ستھرائی کے شعبے میں معلومات اور صلاحیت سازی کے خلاکو پُر کرنا ہے جن  کا نہ صرف انجینئرنگ سے تعلق ہے بلکہ بندوبست ، صحت ، اکاؤنٹنگ، قانون اور عوامی پالیسیوں کے مختلف پہلوؤں کااحاطہ بھی کرنا ہے۔ پانی اور صفائی ستھرائی کے ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی نیشنل انسٹی ٹیوٹ کے افتتاح کے بعد پینے کے پانی کی کوالٹی- مسائل اور چیلنجوں سے متعلق دن بھر چلنے والی کانفرنس کابھی اہتمام کیا گیا ہے اور اس کانفرنس کااہتمام پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کے محکمے ڈی ڈی ڈبلیو ایس نے کیا ہے جس کی حمایت  یونیسیف اور آئی این آر ای ایم  فاؤنڈیشن کےعلاوہ واٹر ایڈ نے کی ہے۔

  • جل شکتی کے مرکزی وزیر نے کولکاتا میں پینے کے پانی کی کوالٹی – مسائل اور چیلنجوں سے متعلق دن بھر چلنے والی قومی کانفرنس کے اختتامی اجلاس کی صدارت کی۔
  • مرکزی وزیر جناب شیخاوت نے امداد باہمی پر مشتمل وفاقیت کے وزیراعظم کے وِژن کو دوہرایا۔
  • پانی اور صفائی ستھرائی کے ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی نیشنل انسٹی ٹیوٹ ( ایس پی ایم – این آئی ڈبلیو اے ایس) کو دیگر فیلڈ افسروں کی صلاحیت سازی کیلئے استعمال کیاجاسکتا ہے:جناب گجیندر سنگھ شیخاوت کا بیان
  • ڈی ڈی ڈبلیو ایس کی سکریٹری محترمہ وِنی مہاجن نے ریاستوں  سے اپیل کی کہ وہ پانی کی خدمات کی فراہمی پر توجہ دیں۔
  • نوبل انعام یافتہ پروفیسر مائیکل کریمر نے کانفرنس سے خطاب کیا  اور کہا کہ اگر ہم  حیاتیاتی آلودگی سے پاک پانی فراہم کرسکتے ہیں تو سالانہ 1.4 لاکھ سے زیادہ بچوں کو موت سے بچایا جاسکتا ہے

کانفرنس کے اختتامی اجلاس کی صدارت جل شکتی کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے کی۔ مرکزی وزیر نے امداد باہمی پر مبنی وفاقیت کے وزیراعظم کے وِژن کو دوہرایا اور کہا کہ سوچھ بھارت مشن کے تحت نمامی گنگے، جل جیون مشن کےتحت مشترکہ کوششوں کو پوری دنیا میں تسلیم کیا جارہاہے۔ جناب شیخاوت نے کہا کہ اگر ہم ملکر کام کرتے ہیں تو ہم یقینی طور پر پانی کے تحفظ کو یقینی بناسکیں گے اور پانی کے تحفظ اور سلامتی کو یقینی طور پر حاصل کرسکیں گے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ پانی ، صفائی  ستھرائی اور ہائیجینک خدمات کی فراہمی ممکن ہوسکے گی۔ پی ایچ ای محکموں کو گھر میں پانی کی سپلائی کے بعد عوام کی نئی امیدوں اور توقعات کے علاوہ چیلنج کیلئے تیاررہناچاہیے۔ مرکزی وزیر نے ملک کی تعمیر کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اپنا خطاب اختتام پذیر کیا جہاں سبھی شہریوں کیلئے پانی اور صفائی ستھرائی جیسی بنیادی خدمات کو یقینی بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کوشش میں  ایس پی ایم – این آئی ڈبلیو اے ایس کارول خصوصی اہمیت کاحامل ہوگا اور سبھی ریاستی سرکاریں اور مقامی اداروں کو فیلڈ افسروں کی تربیت اور صلاحیت سازی کیلئے انسٹی ٹیوٹ میں صلاحیتوں کااستعمال کرناچاہیے۔

ڈی ڈی ڈبلیو ایس کی سکریٹری محترمہ وِنی مہاجن نے ریاستوں سے اپیل کی کہ وہ پانی کی خدمات کی فراہمی پر توجہ دیں۔ انہوں نے شرکت کرنے والی ریاستوں سے کہا کہ وہ پانی کی خدمات کی فراہمی میں اُمور کو شامل کریں اور پروگرام کے مؤثر نفاذ کیلئے ایکشن پلان کےساتھ بحث ومباحثہ کریں اور اسکے بعد اس سلسلے میں آگے آئیں۔ انہوں نے کہا کہ لیبس میں مستقل بنیاد پر پانی کے معیار کی جانچ اور ایک شفاف بروقت طریقےسے اس کی رپورٹنگ بہت ضروری ہے تاکہ بنیادی سطح پر رہی سہی خامیوں کو دور کرنے کیلئے کارروائیاں کی جاسکیں۔

ڈی ڈی ڈبلیو ایس کے اے ایس اور ایم ڈی جناب وِکاس شیل نے سوچھ جل سے سرکشا (ایس جے ایس ایس ) مہم کے بارے میں بات کی  جو  2 اکتوبر 2022 کو  شروع کی گئی تھی۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ایس جے ایس ایس مہم کے دوران سبھی پی ڈبلیو ایس وسائل سے پانی کے نمونوں کو یا تو لیباریٹری میں یا پھر فیلڈ ٹیسٹنگ کٹس میں جانچاجائیگا اور خامی کی صورت میں ازالے کی کارروائی شروع کی جائے گی۔ جہاں کہیں آلودگی کی اطلاع ملے گی تو پھر یہ کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اس مشن کا خاص مقصد پانی کی خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے تاکہ نل سے براہ راست پانی کے لئے پیش قدمی حقیقت بن سکے۔

نوبل انعام یافتہ  پروفیسر مائیکل  کریمر نے بھی کانفرنس سے خطاب کیا۔ پروفیسر کریمر نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر ہم  حیاتیاتی آلودگی سے پاک پانی فراہم کرسکتے ہیں تو سالانہ 1.4 لاکھ سے زیادہ بچوں کو موت سے بچایا جاسکتا ہے۔کانفرنس کے دوران دیہی پانی شراکت داری فورم  (آرڈبلیو پی ایف) اور ریاستوں نے پانی کے معیار سے متعلق تین اُمور پر کام کیاہے جن میں جراثیمی آلودگی سے پانی کو پاک کرنا  اور پانی میں سے بیماری والے اجزا کو ختم کرنے کے اُمور کے علاوہ ان کے حل شامل ہیں۔ اس کے علاوہ کیمیاوی آلودگی سے پاک مسائل اور ان کے حل کےعلاوہ ڈبلیو کیو ایم اینڈ ایس   سرگرمیاں  - مسائل اور حل شامل ہیں۔

کانفرنس کے علاوہ ڈی ڈی ڈبلیو ایس نے وِزول تصور کشی کے ذریعے صلاحیت سازی اور بیداری پیدا کرنے کیلئے انسٹی ٹیوٹ  میں صفائی ستھرائی اور بہت چھوٹے ماڈلس قائم کیے ہیں۔  ان ماڈلس   میں ایکو سین ٹوائلٹس ، سیپٹک ٹینک ، ٹائیگر ٹوائلٹ ، ٹوائن پٹ ٹوائلٹ ، این اے ڈی ای پی کمپوزیٹنگ  پٹ، ورمی کمپوزیٹنگ  ٹینک، سلٹیشن چیمبر، میجک پٹ، سوک پٹ، واٹر اسٹیبلائزیشن پونڈ (ڈبلیو ایس پی)  ، اور تعمیر شدہ ویٹ لینڈ شامل ہیں۔ ان ماڈلس کے علاوہ انسٹی ٹیوٹ میں ایس بی ایم  (جی) مرحلہ ایک سے مرحلہ دو کے سفر کی نمائش ، او ڈی ایف پلس اجزا، ٹھوس اور رقیق  کچرے کا بندوبست، گوبر دھن ، ایس بی ایم (جی) مرحلہ دو صلاحیت سازی اور او ڈی ایف پائیداری کے پوسٹر س کی بھی نمائش کی گئی۔

کانفرنس میں حکومت ہند کے سینئر افسروں کے علاوہ ریاستی سرکار کے افسروں اور دیہی واش پارٹنرس فورم کے مختلف ترقیاتی شراکت داروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ کانفرنس وزیراعظم نریندر مودی کی والدہ کے انتقال پر دو منٹ کی خاموشی اختیار کیے جانے کے بعد شروع ہوئی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00121E1.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00226SH.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003MHUG.jpg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ح ا۔ ع ن۔

U-16



(Release ID: 1887974) Visitor Counter : 116


Read this release in: English , Tamil