ایٹمی توانائی کا محکمہ

دنیش کمار شکلا نے ایٹمی توانائی ریگولیٹری بورڈ (اے ای آر بی) کے چیئرمین کا عہدہ سنبھالا

Posted On: 31 DEC 2022 6:45PM by PIB Delhi

ممبئی، 31 دسمبر 2022

ایٹمی توانائی ریگولیٹری بورڈ (اے ای آر بی) کے سابق اگزیکیوٹیو ڈائرکٹر اور ممتاز سائنس داں دنیش کمار شکلا نے 31 دسمبر 2022 کو اے ای آر بی کے چیئرمین کے طور پر عہدہ سنبھالا۔ اس عہدے پر ان کی تقرری تین برسوں کی مدت کے لیے کی گئی ہے۔

دنیش کمار سنگھ نیوکلیئر تحفظ  کے میدان میں بین الاقوامی سطح پر شہرت یافتہ ماہر ہیں۔ 1980 میں گورنمنٹ انجینئرنگ کالج، جبل پور، مدھیہ پردیش (ایم پی) سے میکینکل انجینئرنگ میں گریجویشن مکمل کرنے کے بعد ، جناب شکلا نے 1981 میں بھابھا ایٹمی توانائی تحقیقی مرکز (بی اے آر سی) میں شمولیت اختیار کی۔ موصوف ہائی فلکس ریسرچ ری ایکٹر ’دھرو‘ کی شمولیت کے عمل سے بھی وابستہ رہے، بعد ازاں وہ ری ایکٹر آپریشنز ڈیویژن (آر او ڈی)، بی اے آر سی کے صدر کے عہدے پر فائز ہوئے۔ 2015 میں، انہوں نے اے ای آر بی میں شمولیت اختیار کی، جہاں انہوں نے مختلف عہدوں جیسے بورڈ کے رکن، سیفٹی ریویو کمیٹی فار آپریٹنگ پلانٹس (ایس اے آر سی او پی) کے اگزیکیوٹیو ڈائرکٹر اور چیئرمین ،کے طور پر اپنی خدمات انجام دیں۔ فروری 2021 میں جناب شکلا اے ای آر بی سے سبکدوش ہوگئے اور تب سے لے کر اب تک وہ نیوکلیئر تحفظ اور ضوابط کے سلسلے میں نیوکلیائی توانائی کے پیشہ واران کی نگرانی کا عمل سرگرمی کے ساتھ انجام دے رہے تھے۔

ایٹمی توانائی ریگولیٹری بورڈ کا قیام 15 نومبر 1983 کو صدر جمہوریہ  ہند کے ذریعہ عمل میں آیا، جس کے لیے انہوں نے ایکٹ کے تحت مخصوص ضابطے اور تحفظاتی اقدامات کرنے کےلیے ایٹمی توانائی ایکٹ 1962 کے ذریعہ تفویض کردہ اختیارات کا استعمال کیا۔ اے ای آر بی کی ریگولیٹری اتھارٹی ایٹمی توانائی ایکٹ اور ماحولیات (تحفظ) ایکٹ 1986 کے تحت قواعد اور جاری کردہ نوٹی فکیشنز سے ماخوذ ہے۔ اے ای آر بی کا مشن اس امر کو یقینی بنانا ہے کہ بھارت میں آئنازنگ تابکاری اور ایٹمی توانائی کے استعمال  سےعوام اور ماحولیات خطرے کا شکار نہ ہوں۔

******

ش ح۔ا ب ن۔ م ف

U-NO.14561



(Release ID: 1887838) Visitor Counter : 101


Read this release in: English , Marathi