وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

دفاع کے سکریٹری جناب گری دھر ارمانے کے ذریعہ 31 دسمبر 2022 سے جی آر ایس ای، کولکاتا میں اے ایس ڈبلیو ایس ڈبلیو سی پروجیکٹ کے 2 جنگی بحری جہازوں کی  تیاری کے کام کا آغاز

Posted On: 31 DEC 2022 7:17PM by PIB Delhi

جی آر ایس ای، کولکاتا کے ذریعہ تیار کیے جانے والے اینٹی سب میرین وار فیئر شیلو کرافٹ (اے ایس ڈبلیو ایس ڈبلیو سی) کے دو جنگی بحری جہازوں (یارڈ 3033 اور یارڈ 3036)  کی تیاری کا کام جناب گری دھر ارمانے، آئی اے ایس، دفاعی سکریٹری کے ذریعہ 31 دسمبر 2022 کو شروع کیا گیا۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے، دفاع کے سکریٹری نے غیر معمولی سنگ میل کی حصولیابی کے لیے جی آر ایس ای کی کوششوں کی ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ ان دو پروجیکٹوں کے کام کا آغاز وزیر اعظم کے خواب ’آتم نربھر بھارت‘ کے جزو کے طور پر بحری جہازوں کی تیاری مکمل طور پر بھارت کے اندر کرنے کی ہماری عہد بندگی کو تقویت بہم پہنچاتا ہے۔  اے ایس ڈبلیو ایس ڈبلیو سی بحری جہاز  کے 80 فیصد سے زائد پرزے اندرونِ ملک تیار کردہ ہوں گے، جس سے اس امر کی یقین دہانی ہوگی کہ بڑے پیمانے پر دفاعی مصنوعات کی تیاری بھارتی اشیاء ساز اکائیوں کے ذریعہ انجام دی جائیں،  اس طرح روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے  نیز ملک کے اندر صلاحیت سازی میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اے ایس ڈبلیو ایس ڈبلیو سی بحری جہازوں کی شمولیت سے، بھارتی بحریہ کی اے ایس ڈبلیو صلاحیت میں بھی اضافہ ہوگا۔

وی اے ڈی ایم دیش مکھ، سی پی ڈبلیو اینڈ اے، آر اے ڈی ایم سندیپ مہتا، اے سی ڈبلیو پی اینڈ اے، سی ایم ڈی ای پی آر ہری (سبکدوش)، سی ایم ڈی، جی آر ایس ای، سی ایم ڈی ای اندرجیت داس گپتا، ڈبلیو پی ایس (کول)، ڈائرکٹر حضرات اور جی آر ایس ای اور بھارتی بحریہ کے دیگر سینئر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

******

ش ح۔ا ب ن۔ م ف

U-NO.14560


(Release ID: 1887837) Visitor Counter : 151


Read this release in: English , Marathi , Bengali