وزارت دفاع

ہندوستانی کوسٹ گارڈ نے 10 ملٹی کاپٹر (وی ٹی او ایل) ڈرون کے لیے پہلا معاہدہ  مکمل کیا

Posted On: 30 DEC 2022 7:30PM by PIB Delhi

سمندری نگرانی اور روک  یا  انٹرڈکشن   صلاحیتوں کو خاص طور سے فروغ  دیتے ہوئے ، ہندوستانی کوسٹ گارڈ نے حکومت ہند کی ڈرون ٹیکنالوجی اپنانے کی پالیسی کے مطابق 10 ملٹی کاپٹر (وی ٹی او ایل ) ڈرون کے لیے پہلا معاہدہ مکمل کیا ہے۔

یہ ڈرون چلتے   جہازوں کے ساتھ  ہی ساتھ  شور اسٹیشنوں ، دونوں مقامات سے لانچ کئے جاسکتے ہیں اور آئی سی جی   یونٹ کے نگرانی  اور سکیورٹی آپریشن کے دوران  یہ اپنے دائرے کے اندر  اہم رول ادا کرنے کے اہل ہوں گے۔ اس کے علاوہ ، یہ ڈرون دن کے ساتھ ساتھ رات میں بھی تلاش اور بچاؤ (ایس اے آر ) میں مدد کرنے والے ہیں۔  آئی سی جی  نے ہندوستان  کی بحری حدود  و تلاش و بچاؤ کے کام میں مسلسل بڑھتے ہوئے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے 2025 تک 100 اضافی ڈرون شامل کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

*****

ش ح – ف ا –  م ص

U: 14545



(Release ID: 1887669) Visitor Counter : 130


Read this release in: English , Hindi