الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت

حکومت ڈیپ ٹیک اسٹارٹ اپس کے لیے ڈیجیٹل انڈیا انوویشن فنڈ کا آغاز کرے گی: جناب راجیو چندر شیکھر


نیو انڈیا فار ینگ انڈیا : ٹیک ایڈ آف اوپرچونیٹیز  پروگرام کے ایک حصے کے طور پر کیرالہ  میں  20 سے زیادہ کالجوں کے طلباء سے خطاب کیا

وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کا نیو انڈیا کا وژن ایک ایسا ہے جہاں ہر بھارتی کو برادری، ذات پات، مقام یا مذہب سے قطع نظر خوشحالی کے برابر کے  مواقع حاصل ہوں: وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر

Posted On: 30 DEC 2022 6:00PM by PIB Delhi

 

نئی دلی،30 دسمبر، 2022/ الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹکنالوجی اور ہنرمندی  کے فروغ اور انٹرپرینیورشپ کے وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر نے آج کہا کہ حکومت ہند ایک ڈیجیٹل انڈیا انوویشن فنڈ کا آغاز کرنے جا رہی ہے جو ڈیپٹیک اسٹارٹ اپس کو سپورٹ کرے گا۔

وزیر موصوف نے یہ بات کیتھولک بشپ ہاؤس کیمپس، تھاماراسیری، کیرالہ میں نیو انڈیا فار ینگ انڈیا: ٹیک ایڈ آف آپرچونیٹیز پروگرام کے ایک حصے کے طور پر کالج کے 1000 سے زیادہ طلباء سے اپنے خطاب کے دوران کہی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001NLBA.jpg

وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر کیتھولک بشپ ہاؤس کیمپس، تھاماراسیری، کیرالہ میں خطاب کرتے ہوئے

وزیر موصوف  نے اس بارے میں تفصیل سے بات کی کہ کس طرح پچھلے 75 سابرسوں  کے  زیادہ تر عرصے میں ، بھارت ایک غیر فعال جمہوریت رہا ہے جہاں ترقی کے مواقع چند لوگوں تک محدود تھے۔ انہوں نے کہا کہ  "ہم نے اس غیر فعالی کو ایک حقیقت کے طور پر قبول کیا تھا اور اسے جمہوریت کی قیمت سمجھا تھا۔"

وزیر موصوف نے کہا  کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کا نیو انڈیا کا ویژن ایک ایسا ویژن ہے جہاں ہر بھارتی کے لیے ترقی کے عمل میں حصہ لینے کے کافی مواقع موجود ہیں اور محنت اور ہنر ہی کامیابی کا واحد ذریعہ ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002UD36.jpg

ملک میں روزگار کے مواقع اور کیرالہ سے ہجرت جیسے مسائل پر ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر موصوف نے مزید کہا کہ "ہجرت امید کی کمی کا نتیجہ ہے۔ لیکن بھارت اس وقت ایک اتار چڑھاؤ کے دور سے گزر رہا ہے۔ آنے والی دہائی بھارت بھارت کے ٹیک ایڈ کی دہائی ہوگی۔ نوجوان بھارتیوں کے لیے بے پناہ مواقع ہیں۔ آپ کو بھارت سے باہر کہیں بھی اس قسم کے مواقع نہیں ملیں گے۔ ہمیں ہمیشہ یہ اعتماد رکھنا چاہیے کہ یہ ہماری سرزمین ہے اور  بھارت میں ہی عمل کے مواقع موجود ہیں۔ "

وزیر موصوف نے بشپ ریمیگیوز انچانانیئل اور بشپ ورگیز چکلاکال اور کے سی وائی ایم کیرالہ کیتھولک یوتھ موومنٹ کے دیگر اراکین کے ساتھ دوپہر کا کھانا کیا۔ وزیر موصوف نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر میری امیکولیٹ کی مشنری بہنوں اور ان کی ٹیم کی طرف سے سسٹر سیلسٹی کا بشپ کے گھر پر وزیر کے لیے دوپہر کا کھانے  کی میزبانی کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

بعد میں جناب راجیو چندر شیکھر نے الفونسا انگلش ہائر سیکنڈری اسکول، کورنگھاڈ، کیرالہ میں مالابار یوجنا سنگمم میں شرکت کی اور چراغ جلا کر تقریب کا افتتاح کیا۔ سنگمم میں کیرالہ کیتھولک یوتھ موومنٹ کے 5000 سے زیادہ اراکان نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے کہا، "وزیر اعظم نریندر مودی جی کی حکومت بھارت کے مستقبل کے لیے تمام برادریوں کے ساتھ کام کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ ہر بھارتی کو چاہے وہ کسی بھی برادری، ذات، مقام یا مذہب سے تعلق رکھتا ہو  خوشحالی کے لیے برابر کے  مواقع ملنے چاہییں۔"

عیسائی برادری کے تعاون کا ذکر کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ کمیونٹی نے کیرالہ کی ترقی میں زبردست تعاون کیا ہے۔ وہ بھارت کے امرتکال - 2047 تک ایک ترقی یافتہ ملک بننے کے سفر میں ایک اہم فریق ہیں۔

اس سے پہلے دن میں، جناب چندر شیکھر نے ماترو بھومی اخبار کے منیجنگ ڈائریکٹر جناب ایم وی شری یام کمار اور ، ایگزیکٹو ایڈیٹر۔ جنابرویندر ناتھ سے ملاقات کی۔ ماتربھومی کے دفتر کا یہ ان کا پہلا دورہ تھا۔ جس اخبار نے بھارتیوں کو انگریزوں کے خلاف متحد کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا، وہ اس سال اپنا صد سالہ جشن منا رہا ہے۔

وزیر موصوف  نے اخبار کے سینئر ڈائریکٹرز اور ایڈیٹرز سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ بھارت کی کایا پلٹ کرنے کے لیے وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کے وژن کو شیئر کیا۔

بعد میں شام کو وزیر  موصوف نے جنم بھومی کے دفتر کا بھی دورہ کیا اور سینئر ایڈیٹروں اور صحافیوں سے بات چیت کی۔ وزیر موصوف آج رات بنگلور جائیں گے۔

۔۔۔

 

ش ح۔و ا ۔ ع ا                                                   

U14540



(Release ID: 1887642) Visitor Counter : 105


Read this release in: English , Hindi , Tamil