اسٹیل کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب اجیت کمار سکسینہ نے ایم او آئی ایل کے چیئر مین –کم-منیجنگ ڈائریکٹر کے طورپر اپنا عہدہ سنبھالا

Posted On: 30 DEC 2022 5:12PM by PIB Delhi

جناب اجیت کمار سکسینہ نے ایم او آئی ایل (مائل)لمٹیڈ کے چیئرمین-کم-مینجنگ ڈائریکٹر کے طورپر اپنا عہدہ سنبھال لیا ۔اس عہدے سے پہلے جناب سکسینہ آر آئی این ایل-وشاکھاپٹنم اسٹیل پلانٹ میں ڈائریکٹر(آریشن)کے عہدے  پر کام کررہے تھے۔ ان کے پاس تکنیکی ، آپریشنل اور پروجیکٹ انتظام کے شعبوں میں وسیع تجربہ سمیت اسٹیل سیکٹر میں 36سالوں کا تجربہ ہے۔انہوں نے 1986 میں اسٹیل اتھارٹی آف انڈیا لمٹیڈ (سیل)میں مینجمنٹ ٹرینی (تکنیکی)کے طورپر اپنا کیریئر شروع کیا اور اس کے بعد سیل میں اپنی طویل مدت کار کے دوران مِلس، آئی آئی ایس سی او،   برن پور میں چیف جنرل منیجر اور بھیلائی اسٹیل پلانٹ کے منیجنگ ڈائریکٹر وغیرہ جیسے مختلف عہدوں پر رہے۔

 

 

جناب سکسینہ  نے انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، بنارس ہندو یونیورسٹی سے میٹلرجی میں بی-ٹیک کی ڈگری حاصل کی اور انہوں نے ایم بی اے بھی کیا۔انہیں حکومت ہند کی اسٹیل کی وزارت سے سال 2000کے لئے’’ینگ میٹلرجی آف دی ایئر ایوارڈ‘‘ سے بھی نوازا گیا تھا۔

 

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

 (U: 14538)


(Release ID: 1887603)
Read this release in: English , Hindi