دیہی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پسماندہ اورقبائلی اکثریتی علاقوں میں پی ایم جی ایس وائی


ملک بھرکے دیہی اور ایل ڈبلیو ای علاقوں میں  7.22لاکھ سے زائد طویل سڑکیں بنائیں گئیں

مدھیہ پردیش میں 86ہزار کلومیٹر سے زائدطویل سڑک کی تعمیرکی گئی ، جب کہ اڈیشہ میں 66ہزاراور اترپردیش میں 63ہزار کلومیٹر سے زائدسڑکوں کی تعمیر کی گئی

Posted On: 20 DEC 2022 7:42PM by PIB Delhi

دیہی ترقی کی مرکزی وزیرمملکت سادھوی نرنجن جیوتی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ جانکاری دی ہے ۔

دیہی سڑکوں کی تعمیروترقی ریاست کی ذمہ داری ہے ۔پردھان منتری گرام سڑک یوجنا (پی ایم جی ایس وائی-آئی )کو  نشانزد آبادی کے لحاظ سے (500سے زائد میدانی   علاقوں اور250سے زائد شمال مشرقی ریاستوں ، ہمالیائی ریاستوں ، ہمالیائی مرکزی خطوں ، 2001کی مردم شماری کے مطابق بعض دیگرمخصوص علاقو ں میں  )غیرمنسلک اہل بستیوں میں اہم نیٹ ورک کے طورپر واحد کل وقتی موسمی سڑکوں (دشوارگزارموسمی حالات کے باوجود کسی طر ح کی رکاوٹ حائل نہ ہو )کے ذریعہ دیہی کنکٹی وٹی فراہم کرنے کی خاطر خصوصی پہل کے طورپر شروع کیاہے تاکہ دیہی آبادی کی سماجی ،اقتصادی صورت حال میں بہتری آسکے ۔

بعد میں نئی دخل اندازیوں کوشامل کرکے پی ایم جی ایس وائی کے مینڈیٹ کو وسیع کیاگیا۔ سال 2013میں پی ایم جی ایس وائی –II کی شروعات کی گئی تھی ، جس کا مقصد 50ہزارکلومیٹرموجودہ دیہی سڑک نیٹ ورک کو اپ گریڈ کرنا تھا۔ سال 2016میں بائیں بازو کی انتہاء پسندی سے متاثر علاقوں  میں سڑکوں کو جوڑنے کا پروجیکٹ (آرسی پی ایل ڈبلیوای اے )کی شروعات کی گئی تھی تاکہ 9ریاستوں میں بائیں بازوکی انتہاء پسندی سے متاثر 44علاقوں کے اضلاع اور  ملحقہ  اضلاع میں اسٹراٹیجک طورپر منتخب کردہ اہم سڑکوں  کی تعمیر اورجدیدکاری کا کام کیاجاسکے ۔ سال 2019میں پی ایم جی ایس وائی –III کو مختلف راستوں اوراہم دیہی رابطہ سڑکوں کو جو  گرامین زرعی منڈیوں (جی آرایم ایس )اعلیٰ ثانوی اسکولوں اور اسپتالوں سمیت دیگر خدمات کو منسلک کرتی ہے ،کو باہم مربوط کرکے  125000کلومیٹر راستے کو جامع اورمستحکم شکل دینے کے لئے  شروع کیاگیاتھا۔

پی ایم جی ایس وائی –I اور II کے تحت  ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقو ں کے لئے پہلے ہی تمام پروجیکٹوں کی منظوری دی جاچکی ہے ۔ آرسی پی ایل ڈبلیو ای اے کے تحت مہاراشٹرکے چارپلوں کے علاوہ تمام کاموں کی منظوری دی جاچکی ہے ۔پی ایم جی ایس وائی –III کے تحت وزارت نے 125000کلومیٹر مختص ہدف کے مقابلے اب تک 91371کلومیٹرتعمیر کی منظوری دی ہے ۔15دسمبر 2022تک پی ایم جی ایس وائی –I، II ،III کے نفاذ کی صورت حال ذیل میں دی گئی ہے ۔


سڑکوں کی لمبائی (کلومیٹرمیں)

عمود کے نام

منظوری دی گئی

مکمل کیاگیا

بیلنس *

پی ایم جی ایس وائی- I

6,45,395

6,20,916

9,189

پی ایم جی ایس وائی-II

48,873

48,330

1,038

پی ایم جی ایس وائی-III

91,371

46,404

44,461

آرسی پی ایل ڈبلیو ای  اے

12,100

6,575

5,475

میزان

7,98,739

7,22,225

60,163

 

بقیہ سڑکوں کی لمبائی منظورشدہ اور مکمل شدہ لمبائی کے فرق سے کم ہے جس کی وجہ سے کچھ پروجیکٹس سڑک کی لمبائی ، سیدھ میں تبدیلی ، دیگرایجنسیوں وغیرہ کی طرف سے لمبائی کے کچھ حصوں کی تعمیر میں کمی کی بنا پر منظورکی گئی لمبائی سے کم مکمل ہوئے ہیں ۔

پی ایم  جی ایس وائی کے تحت  ریاست وارمنظورشدہ ، مکمل شدہ اوربقیہ سڑکوں کی لمبائی  کی تفصیلات 

نمبرشمار

ریاست /مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے نام

منظور شدہ سڑکوں کی لمبائی (کلومیٹر میں)

مکمل شدہ سڑکوں کی لمبائی (کلومیٹر میں)

بقیہ طویل  سڑکیں 

1

انڈمان  اورنکوبارجزائر

200

50

149

2

آندھراپردیش

18,973

16,880

1,555

3

اروناچل پردیش

14,384

13,112

1,236

4

آسام

32,420

30,768

1,507

5

بہار

65,576

56,580

7,103

6

چنڈی گڑھ

45,612

41,902

2,485

7

گوا

156

155

0

8

گجرات

15,731

14,370

1,182

9

ہریانہ

8,111

7,477

583

10

ہماچل پردیش

22,295

20,728

1,259

11

جموں اورکشمیر

20,326

17,782

2,215

12

جھارکھنڈ

30,576

27,642

2,306

13

کرناٹک

23,978

22,550

1,340

14

کیرالہ

4,577

3,834

708

15

لداخ

1,207

1,013

174

16

مدھیہ پردیش

93,640

86,742

3,778

17

مہاراشٹر

30,947

27,039

3,310

18

منی پور

11,673

10,506

1,160

19

میگھالیہ

4,755

4,040

692

20

میزورم

4,483

4,241

225

21

ناگالینڈ

4,382

4,158

225

22

اڈیشہ

74,724

66,011

6,277

23

پڈوچیری

106

15

91

24

پنجاب

10,364

8,863

1,461

25

راجستھان

75,667

72,760

587

26

سکم

4,915

4,577

278

27

تمل ناڈو

23,708

22,123

1,411

28

تلنگانہ

14,555

12,094

2,174

29

تریپورہ

5,470

4,783

514

30

اترپردیش

77,050

63,847

12,093

31

اتراکھنڈ

20,277

19,143

943

32

مغربی بنگال

37,899

36,441

1,141

میزان

798,739

722,225

60,163

 

بقیہ سڑکوں کی لمبائی منظورشدہ اورمکمل شدہ لمبائی کے فرق سے کم ہے اسی وجہ سے کچھ پروجیکٹس سڑک کی لمبائی ، سیدھ میں تبدیلی ، دیگرایجنسیوں کی طرف سے  سڑک کی لمبائی کے کچھ حصوں کی تعمیرمیں کمی کی بناپر منظورشدہ لمبائی سے کم مکمل ہوئے ہیں ۔

پی ایم جی ایس وائی کے تحت پسماندہ اورقبائلی اکثریتی اضلاع سمیت تمام ضلعوں میں منظورشدہ پروجیکٹوں  کی حالت  کی ضلع وارتفصیلات حاصل کرنے کے لئے omms.nic.in->Progress Monitoring->State MPR Abstract Report.مذکورہ لنک پر کلک کرناہوگا۔

دیہی ترقی کی وزارت  کی جانب سے دیہی سڑکوں کے لئے وضاحتیں  سمیت  آئی آرسی کے مختلف ضابطوں اور دستورالعمل کے مطابق  پی ایم جی ایس وائی کے تحت دیہی سڑکوں کی تعمیر کی جاتی ہے، جسے وقتافوقتااپ ڈیٹ کیاجاتاہے ۔

***********

(ش ح ۔ع ح ۔ ع آ)

U -14516


(Release ID: 1887478) Visitor Counter : 117


Read this release in: English