پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت

انڈین آئل نے مرکزی ٹی بی ڈویژن کے تعاون سے اتر پردیش اور چھتیس گڑھ میں ٹی بی کے جلد خاتمے کے منصوبے پر کام شروع کیا

Posted On: 28 DEC 2022 4:28PM by PIB Delhi

* مرکزی وزیر پٹرولیم جناب ہردیپ سنگھ پوری اور صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویا کی موجودگی میں تاریخی مفاہمت نامے پر دستخط

* مفاہمت نامے سے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے 2025 تک بھارت میں تپ دق کو ختم کرنے کے وژن کو تقویت ملتی ہےجو  پائیدار ترقی کے نشانے (ایس ڈی جی) سے پانچ سال پہلے ہے

ایک تاریخی سنگ میل کے تحت، جو تپ دق بیماری سےنمٹنے کے لیے بھارت کے عزم کی نشاندہی کرتا ہے، انڈین آئل (انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ) نے وزارت صحت اور خاندانی بہبود  کے تحت،سینٹرل ٹی بی ڈویژن (سی ٹی ڈی) کے ساتھ ایک مفاہمت نامے   پر دستخط کیے ہیں جس کا مقصد اتر پردیش اور چھتیس گڑھ  میں ٹی بی  کو جلد ختم کرنا ہے۔ اس مفاہمت نامے سے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے، 2025 تک بھارت میں تپ دق کو ختم کرنے کے وژن کو تقویت حاصل ہوگی جو پائیدار ترقی کے ہدف ( ایس ڈی جی) سے پانچ سال پہلے ہے۔

پیٹرولیم اور قدرتی گیس اور ہاؤسنگ و شہری امور کے مرکزی وزیر جناب ہردیپ سنگھ پوری اور صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویا کی موجودگی میں اس معاہدے پر دستخط کئے گئے۔ انڈین آئل کی جانب سے، جناب رنجن کمار مہاپاترا، ڈائریکٹر (ایچ آر) نے جناب وشال چوہان، جوائنٹ سکریٹری (پالیسی)، ایم او ایچ اینڈ ایف ڈبلیو، ڈاکٹر دھرمیندر گہوائی، ریاستی ٹی بی آفیسر، چھتیس گڑھ اور ڈاکٹر شیلیندر بھٹناگر، ریاستی ٹی بی افسر، شمال کے ساتھ مفاہمت نامے  پر دستخط کیے۔

اس مہم کے تحت ایک کثیر جہتی نقطہ نظر پر کام  کیا جائے گا  تاکہ ممکنہ ٹی بی کی جلد تشخیص  کو یقینی بنایا جا سکے اور ٹی بی کے اندیشے والے مریضوں کی  جانچ کر کے اس  کا فوری پتہ لگایا جا سکے۔ اس مہم کا مقصد اتر پردیش اور چھتیس گڑھ کے لوگوں کو ٹی بی کے  مفت علاج، دیکھ بھال اور معاون خدمات تک لگاتار اور مساویانہ  رسائی فراہم کرنا ہے۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے مرکزی وزیر جناب ہردیپ سنگھ پوری نے کہا، "میں انڈین آئل اور اس کی اعلیٰ قیادت کی تعریف کرتا ہوں کہ انہوں نے تپ دق سے نمٹنے کے لیے سنگ میل کی حیثیت رکھنےوالے اس  مفاہمت نامے پر دستخط کرنے کے لیے نہ صرف پہل کی بلکہ اسے ٹھوس عمل آوری کے مرحلے تک پہنچایا۔ صحت اور خاندانی بہبودکی وزارت اس سمت،اختراعی اقدامات کر رہی ہے، اور اب، انڈین آئل کے تعاون سے، مجھے یقین ہے کہ اس بیماری کے خلاف مشن کو پختہ عزم اور نقشہ راہ  کے ساتھ آگے بڑھایا جائے گا۔یہ اقدام  بھارت کے صحت کی دیکھ بھال کے نظام کو تقویت دینے کے عزت مآب وزیر اعظم کے وژن کے ساتھ ہم آہنگی پر مبنی ہے ۔ یہ بات قابل تعریف ہے کہ  سرکاری شعبے کے ، توانائی کے یونٹ کس طرح  بھارت کے صحت کی دیکھ بھال سے متعلق  بنیادی ڈھانچے کو مستحکم بنانے کے مقصد  سے اپنے سی ایس آر آؤٹ ریچز کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اس عزم کو برقرار رکھے ہوئے ہیں جو کووڈ وبا کے دوران بھر پورطریقےسے  ظاہر ہوا تھا۔

صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویا نے 2025 تک ٹی بی کو ختم کرنے کے وزیر اعظم کے مشن کو مستحکم بنانے کے لیے انڈین آئل اور دونوں ریاستوں کی ان کی اجتماعی کوششوں کی تعریف کی اور کہا، "تپ دق کے خاتمے جیسے اقدامات کو آگے بڑھانے کے لیے عوامی شراکت داری اور ایک جامع نقطہ نظر کی اہمیت ہوگی۔ میں حفظان  صحت کی سہولیات کو فروغ دینے میں پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ اس نے سی ایس آر کے ذریعے سستا اور قابل رسائی حفظان صحت کی سہولیات فراہم کیں ۔پیٹرولیم  کے مرکزی وزیر نے ان سہولیات کی بھی تعریف کی جو انڈین آئل  نے ٹی بی کے پھیلاؤ سے نمٹنے کے لئے فراہم کی ہیں۔ جیسے موبائل ٹیسٹنگ وین متعارف کرانا جو دونوں ریاستوں کے دور دراز علاقوں  تک پہنچ سکتی ہے۔

اس سے پہلے شرکاء  کا خیرمقدم کرتے ہوئے، جناب  رنجن کمار موہاپاترا، ڈائریکٹر (ایچ  آر) انڈین آئل نے اظہار خیال  کیا، "انڈین آئل، بھارت کے سب سے بڑے توانائی پی ایس ای کے طور پر، قومی وعدوں کے مطابق ہمیشہ کاروباری ترجیحات سے آگے بڑھتا رہا ہے۔انہوں نے کہا  کہ ہم صحت کے قومی بنیادی ڈھانچے کو مستحکم بنانے کا  عزم کئے ہوئے ہیں۔ آپ کو یاد ہوگا کہ کووڈ وبا کے سب سے تباہ کن مرحلے کے دوران کس طرح انڈین آئل نے پیش پیش رہتے ہوئے میڈیکل آکسیجن سپورٹ میں اضافہ کرنے اور ملک میں کووڈ  مریضوں کی دیکھ بھال سے متعلق  بنیادی ڈھانچے میں اضافہ کرنے کے لیے ایک مشنری جذبے کے ساتھ اپنے کاروباری وسائل کو دوبارہ تیار کیا۔۔ اس طرح کی کوششیں 'پہلے انڈین پھر آئل' کے منتر، سے انڈین آئل کی وابستگی کو ظاہر کیا ہے۔

اس شاندار پیش رفت کے ساتھ، انڈین آئل پہلے کارپوریٹ کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے جس نے یو پی کے تمام 75 اضلاع میں بڑے پیمانے پر زیر علاج مریضوں   کی شناخت کرنے کی مہم  کو آگےبڑھایا ہے۔ جس نے اپنی آبادی کا تقریباً 10فیصد حصہ تین سال میں ایک بار شامل کیا ہے۔ اس پروجیکٹ کے تحت انڈین آئل اتر پردیش میں جدید تشخیصی ٹیکنالوجی سے لیس موبائل میڈیکل وین بھی متعارف کرائے گا۔ اس سے دیہی اور دور دراز علاقوں کی   آبادیوں میں ٹی بی کی تشخیص میں مدد ملے گی نیز ابتدائی کیس کا پتہ لگانے اور علاج میں بہتری آئے گی۔

انڈین آئل ایک سستی، تشخیصی مشین، ٹرونیٹ( Truenat )بھی متعارف کروا رہا ہے، جو دور دراز کے قبائلی علاقوں میں ٹی بی کی تشخیصی خدمات تک رسائی اور دستیابی کو بہتر بنائے گی۔ انڈین آئل یہ مشینیں یوپی کے 8 خواہش مند اضلاع (بہرائچ، بلرام پور، چندولی، چترکوٹ، فتح پور، شراوستی، سدھارتھ نگر اور سون بھدرا) اور اس آبادی  میں ، تپ دق  کے تمام یونٹس میں فراہم کرے گا۔

 

ش ح۔ا س - ج

Uno-14481



(Release ID: 1887240) Visitor Counter : 96


Read this release in: English , Hindi , Tamil