ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت

قومی راجدھانی خطے اور ملحقہ علاقوں میں  ہوا کے معیار کے انتظام کے کمیشن (سی اے کیو ایم) کی جانب سے بھاری آلودگی پھیلانے والے ایندھن کے استعمال کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی

Posted On: 28 DEC 2022 5:52PM by PIB Delhi

اہم نکات:

  • پورے قومی راجدھانی خطے (این سی آر) میں کوئلے پر مکمل پابندی ہے (تھرمل پاور پلانٹس میں کم سلفر والے کوئلے کو چھوڑ کر): سی اے کیو ایم
  • پورے این سی آر میں 01.01.2023 سے منظور شدہ ایندھن کی معیاری فہرست میں می شامل  ایندھن کی ہی اجازت ہوگی۔
  • سی اے کیو ایم کا فلائنگ اسکواڈ ہدایات کی تعمیل کو یقینی بنانے کے لیے خفیہ دورے کرے گا۔
  • غیر منظور شدہ ایندھن کا استعمال یکم جنوری 2023 سے بھاری ماحولیاتی معاوضے (ای سی) کے ساتھ فوری طور پر صنعتوں کی بندش کا باعث بنے گا۔
  • صنعتوں کو پی این جی/کلینر ایندھن پر منتقل کرنا، کمیشن کے لیے ایک اعلی ترجیحی شعبہ ہے۔

مختلف صنعتی، تجارتی اور دیگر متفرق ایپلی کیشنز سے کوئلہ جیسے بھاری آلودگی پھیلانے والے ایندھن کے اخراج سے پیدا ہونے والی آلودگی کے خلاف سخت موقف اختیار کرتے ہوئے این سی آر اور ملحقہ علاقوں میں ہوا کے معیار کے انتظام کے کمیشن (سی اے کیو ایم) نے آج صنعتوں/ صنعتی اکائیوں سمیت تمام شعبوں کو یاد دہانی کرائیکہ وہ 01.01.2023 سے غیر منظور شدہ ایندھن بشمول کوئلہ کے استعمال سے باز رہیں (تھرمل پاور پلانٹس میں کم سلفر والے کوئلے کو چھوڑ کر  یا پھر بھاری ماحولیاتی معاوضہ (ای سی)  کے ساتھ فوری طور پر بندش کا سامنا کریں۔ کمیشن کی قانونی ہدایات کا تقاضہ ہے کہ پورے این سی آر میںیکم جنوری 2023 سے تمام شعبوں (بشمول صنعتی، تجارتی اور متفرق ایپلی کیشنز) میں مختلف آپریشنز/ ایپلیکیشنز کے لیے کوئلے اور دیگر غیر منظور شدہ ایندھن کے استعمال کو مکمل طور پر ختم کیا جائے۔

این سی آر میں صنعتی / گھریلو / متفرق درخواستوں کے لئے قابل اجازت ایندھن کے بارے میں ہدایت نمبر 64 مورخہ 02.06.2022 اور 65 مورخہ 23.06.2022 کے لحاظ سے کمیشن کے ذریعہ قانونی ہدایات پہلے ہی جاری کر دی گئی ہیں۔

پورے این سی آر میں کمیشن کے ذریعہ لازمی معیاری فہرست میں منظور شدہ ایندھن حسبِ ذیل ہیں:

  • پٹرول (10 پی پی ایم سلفر کے ساتھ بی ایس 6) حکومت ہند کے نوٹیفکیشن کے مطابق وقتاً فوقتاً ترمیم شدہ - گاڑیوں کا ایندھن
  • ڈیزل (10 پی پی ایم سلفر کے ساتھ بی ایس 6) حکومت ہند کے نوٹیفکیشن کے مطابق وقتاً فوقتاً ترمیم شدہ - گاڑیوں کا ایندھن
  • ہائیڈروجن/میتھین- گاڑیوں اور صنعتی مقاصد کے لیے۔
  • قدرتی گیس (سی این جی/پی این جی/ایل این جی) - گاڑیوں، صنعتی اور گھریلو مقاصد کے لیے۔
  • رقیق پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) / پروپین / بوٹین - گاڑیوں، صنعتی اور گھریلو مقاصد کے لیے۔
  • بجلی - گاڑیوںں، صنعتی، تجارتی اور گھریلو مقاصد کیلئے۔
  • ایوی ایشن ٹربائن ایندھن
  • بایو ایندھن (بائیو الکحل، بائیو ڈیزل، بائیو گیس، سی بی جی، بائیو سی این جی) - صنعتوں/ گاڑیوں/ گھریلو قابلِ اطلاق مقاصد کے لیے۔
  • پاور پلانٹوں، سیمنٹ پلانٹوں، ویسٹ ٹو انرجی پلانٹس کے لیے ریفیوز ڈِرائیوڈ ایندھن (آر ڈی ایف)۔
  • مذہبی مقاصد کے لیے لکڑی / بایوماس بریکیٹس۔
  • ہوٹلوں/ریستورانوں/بینکویٹ ہال کے تندوروں اور گرلز کے لیے لکڑی/بانس کا چارکول (اخراج کو چینلائز/کنٹرول کرنے کے سسٹم کے ساتھ) اور کھلے کھانے پینے کے مقامات/ڈھابے۔
  • کپڑے کی استری کے لیے لکڑی کا چارکول۔
  • شمشان گھر کے لیے بجلی/سی این جی/آل ووڈ اور بایوماس بریکیٹس۔

کمیشن کی ہدایت نمبر 65 کے مطابق این سی ٹی ڈی کے دائرہ اختیار سے باہر قومی راجدھانی خطے میں منتخب صنعتی استعمال کے لیے وہ ایندھن جن کی کی اجازت ہے۔  درج ذیل ہیں:

  • بایوماس/زرعی ریفیوز اور پیلٹس/بریکٹس- صنعتی بوائلرز، پاور پلانٹس، بائیو فیول پروجیکٹوں، سیمنٹ انڈسٹری، ویسٹ ٹو انرجی پلانٹ وغیرہ کے لیے۔
  • بایوماس پیلٹس/بریکٹس - ہوٹلوں/ریستورانوں/بینکویٹ ہال کے تندور اور گرلز کے لیے (لازمی اخراج کو چینلائز/کنٹرول کرنے کے سسٹم کے ساتھ) اور کھلے کھانے پینے کی جگہوں/ڈھابوں کے لیے۔

میٹالرجیکل کوک - مبنی بر اسٹینڈ ایلون کپولا  فاؤنڈریوں میں صنعتی مقاصد کے لیے۔

  • کم سلفر والے ایندھنیعنی ایل ایس ایچ ایس، بہت کم سلفر ایندھن کا تیل اور انتہائی کم سلفر ایندھن کا تیل - دھات کو پگھلانے / پگھلنے / صاف کرنے / حرارتی بھٹیوں اور بھٹیوں میں صنعتی مقاصد کے لئے۔

سی اے کیو ایم کے فلائنگ اسکواڈ کو پورے این سی آر میں منظور شدہ ایندھن کے استعمال سے متعلق ہدایات کی تعمیل کو یقینی بنانے کے لیے خفیہ دورے کرنے کی ہدایات ہیں۔ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ ہدایات کی خلاف ورزی اور عدم تعمیل بشمول غیر منظور شدہ ایندھن کا استعمال فوری طور پر صنعتوں کی بندش کا باعث بنے گا اور ماحولیاتی معاوضہ (ای سی) عائد کرنے کے علاوہ قانونی ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والے نادہندگان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کی جائے گی۔

*****

U.No:14465

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 1887199) Visitor Counter : 102


Read this release in: English , Hindi