الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
جناب اشونی ویشنو نے ہندوستان کی جی2 صدارت کے حصے کی شکل میں’اسٹے سیف آن لائن‘مہم اور ’جی 20ڈیجیٹل اینوویشن الائنس‘لانچ کیا
’’آج شروع کی گئی دو مہمات میں انسان دوستانہ سوچ ہے‘‘:جناب اشونی ویشنو
’’اسٹے سیف آن لائن اور ڈیجیٹل اینوویشن الائنس کسی بھی وزارت کی جانب سے جی20 کے ذریعے دنیا بھر میں شروع کئے جانے والے پہلے پروگراموں میں سے ایک ہے‘‘:جناب امیتاب کانت
Posted On:
28 DEC 2022 6:40PM by PIB Delhi
ہندوستان کی جی20 صدارت کے حصے کی شکل میں الیکٹرونکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی، مواصلات اور ریلوے کے وزیر جناب اشونی ویشنو نے آج یہاں’’اسٹے سیف آن لائن‘‘مہم اور ’’جی 20 ڈیجیٹل اینوویشن الائنس‘‘(جی20-ڈی آئی اے)لانچ کیا۔
جناب اشونی ویشنو ’’اسٹے سیف آن لائن‘‘مہم اور جی20 ڈیجیٹل اینوویشن الائنس لانچ کرتے ہوئے
اس پروگرام میں جناب امیتابھ کانت ، جی 20 شیرپا، مرکزی وزارتوں اور محکموں کے اہم افراد، سفارتوں اور قونصلیٹ کے نمائندے، سرکار، صنعتی تنظیموں، سوشل میڈیا پلیٹ فارم، اسٹارٹ-اَپس اور سول سوسائٹی اداروں کے مدعو مہمانان شامل تھے۔
جی 20 ڈیجیٹل اکانومی ورکنگ گروپ(ڈی ای ڈبلیو جی)کے لئے نوڈل وزارت ایم ای آئی ٹی وائی نے پچھلی صدارتوں کے دوران متعدد ورکنگ گروپوں اور وزارتی سیشن میں ہندوستان کی نمائندگی کی ہے۔ہندوستان کی جی 20صدارت کے دوران ایم ای آئی ٹی وائی ڈی ای ڈبلیو جی کے تحت محفوظ آن لائن مہم اور ڈی آئی اے پروگرام کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل پبلک انفرااسٹرکچر(ڈی پی آئی)، سائبر تحفظ اور ڈیجیٹل صلاحیت سازی جیسے تین اولیت والے شعبوں پر توجہ مرکوز کرے گی۔ایم ای آئی ٹی وائی کا مقصد محفوظ سائبر ماحول میں اختراعات اور مستقبل کے تیار ڈیجیٹل طور سے باصلاحیت ورک فورس کے توسط سے عوامی نظام تقسیم کے لئے عالمی ڈیجیٹل معیشت کے ڈیجیٹل تبدیلی کے وژن کو آگے بڑھانا ہے۔
جناب اشونی ویشنو ’’اسٹے سیف آن لائن‘‘مہم اور جی20 اینوویشن الائنس کی لانچنگ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب اشونی ویشنو نے کہا کہ ’’ہندوستان شمولیت کے فلسفے میں یقین کرتا ہے۔ ہندوستان کے آبادی کے پیمانے اور کھلے ذرائع ’عوامی ڈیجیٹل پلیٹ فارم‘جیسے یوپی آئی اور آدھار میں اقتصادی اور سماجی شمولیت فراہم کی ہے اور اختراعات کو بڑھاوا دیا ہے۔آج شروع کی گئی دو مہمات میں انسان دوستانہ سوچ ہے۔‘‘
جناب امیتابھ کانت ’’اسٹے سیف آن لائن‘‘مہم اور جی20 اینوویشن الائنس کی لانچنگ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے
پرہجوم اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جناب امیتابھ کانت نے کہا ’’ہندوستان سے نکلنے والا حل دنیا کے 1.4بلین لوگو ں کے لئے حل نہیں ہوگا، بلکہ یہ حل دنیا کے اگلے 5بلین لوگوں کے لئے ، جو غربت سے درمیانی درجے کی سمت بڑھیں گے۔‘‘
اسٹے سیف آن لائن مہم کے بارے میں
’اسٹے سیف آن لائن کمپین‘کا مقصد سوشل میڈیا کے وسیع استعمال اور ڈیجیٹل ادائیگی کو تیزی سے اپنانے کے سبب آن لائن دنیا میں محفوظ رہنے کے لئے شہریوں میں بیداری بڑھانا ہے۔ہندوستان میں انٹر نیت استعمال کرنے والوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ اور تیزی سے فروغ پا رہے ٹیکنالوجی پس منظر میں انوکھے چیلنجز پیش کئے ہیں۔یہ مہم تمام عمر زمروں کے شہریوں، خاص طور سے بچوں، طلباء، خواتین، بزرگ شہریوں، خاص طور سے معذور، اساتذہ، فیکلٹی، مرکز؍ریاستی سرکاروں کے افسران وغیرہ کے سائبر جوکھم اور اس سے نمٹنے کے طریقوں کے بارے میں بیداری کرے گی۔وسیع طور پر ناظرین تک پہنچنے کے لئے یہ مہم انگریزی، ہندی اور مقامی زبانوں میں چلائی جائے گی۔
مہم میں انفوگرافکس ، کارٹون کہانیوں، پہیلیوں، مختصر ویڈیو وغیرہ کی شکل میں کثیر لثانی بیداری مواد کی تشہیر شامل ہے اور مائی گوو ویب سائٹ (https://www.mygov.in/staysafeonline)کے وسیع استعمال کے توسط سے اسے آگے بڑھا نا اور اہم سوشل میڈیا پلیٹ فارموں کا استعمال کرنا ہے۔ اس کے علاوہ محفوظ آن لائن پیغامات کو مضبوط کرنے کے لئے الیکٹرونک و سوشکل میڈیا کے توسط سے پورے سال تشہیر اور آؤٹ ریچ سرگرمیاں انجام دی جائیں گی۔مہم کی وسیع رسائی کے لئے مرکزی وزارتوں؍محکموں، صنعتی اداروں؍شراکت داروں، غیر سرکاری تنظیموں، شہری سماج کے اداروں وغیرہ کی مدد لی جائے گی۔
جی20 ڈیجیٹل اینوویشن الائنس(جی 20-ڈی آئی اے)کے بارے میں
جی20 ڈیجیٹل اینوویشن الائنس کا مقصد جی20 ممالک کے ساتھ ساتھ مدعو غیر ممبر ملکوں سے اسٹارٹ-اَپس کے ذریعے وضع کی گئی جدید اور مؤثر ڈیجیٹل تکنیکوں کو پہچاننا اور اسے اپنانے میں اہل بنانا ہے، جو ایگری –ٹیک، ہیلتھ –ٹیک، ایڈ-ٹیک، فِن –ٹیک، سکیورڈ ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر اور سرکلر اکانومی کے ضروری اہم شعبوں میں انسانیت کی ضرورتو ں کی تکمیل کرسکتی ہیں۔
ڈیجیٹل پبلک گڈس انفرااسٹرکچر کے توسط سے اہل مذکورہ 6موضوعات میں اسٹارٹ اَپ مصنوعات عالمی آبادی پیمانے پر اثر ڈال سکتے ہیں۔ساتھ ہی ڈیجیٹل تقسیم کو کم بھی کرسکتے ہیں اور پائیدار و شمولیاتی تکنیکی سماجی اقتصادی ترقی کو اہل بناسکتے ہیں۔
جی 20 ڈیجیٹل اینوویشن الائنس چوٹی اجلاس جو ڈیجیٹل اکانومی ورکنگ گروپ کی میٹنگ کے دوران منعقد کیا جائے گا۔ یہ کثیر روزہ پروگرام ہوگا، جہا ں تمام تھیم سیکٹر میں اعلیٰ نامز اسٹارٹ اَپ ہوں گے۔ جی 20 ممالک اور غیر ممبر مدعو ممالک سرمایہ کاروں ، مینٹروں، کارپوریٹ اور دیگر سرکاری اسٹیک ہولڈرز کے عالمی برادری کے لئے اپنے حل کا مظاہرہ کریں گے۔
اختراع کار ، کاروباری، اسٹارٹ اَپ، کارپوریشن اور دیگر ا یکو سسٹم اسٹیک ہولڈرز کے جڑنے سے اس پلیٹ فارم کی تیزی سے قبولیت بڑھے گی۔جسے ہندوستان جی 20 ڈیجیٹل اینوویشن الائنس کے توسط سے پیش کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔جی 20-ڈی آئی اے چوٹی اجلاس ، جی 20 ممبر ممالک اور مدعو غیر ممبر ممالک دونوں کے اختراعاتی ایکو سسٹم میں اہم کھلاڑیوں کو ایک ساتھ لائے گا، تاکہ 6شعبوں میں جدید ترین ڈیجیٹل حل تیار کرنے والے اسٹارٹ اَپس کو منظوری دی جاسکے۔اسے انسانیت کے مختلف ابواب کے درمیان ڈیجیٹل تقسیم کو بھر اجاسکے گا اور عالمی معیشت کو آگے لے جایا جاسکے گا۔
************
ش ح۔ج ق۔ن ع
(U: 14466)
(Release ID: 1887186)
Visitor Counter : 292