صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ

صدر جمہوریہ ہند نے بھدراچلم مندروں کے گروپ اور رامپّا مندر میں زائرین کے لئے بنیادی ڈھانچے کی ترقی  کا سنگ  بنیاد رکھا


انہوں نے بھدراچلم میں سم مکّا سارالمّا جن جاتی پجاری  سمیلن کا افتتاح کیا

صدر جمہوریہ تلنگانہ کے کوما رام بھیم آصف آباد اور محبوبہ آباد اضلاع میں ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکولوں کا ورچوئل   طریقے سے افتتاح کیا

Posted On: 28 DEC 2022 7:47PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے آج (28دسمبر 2022)بھدراچلم میں پرشاد(پی آر اے ایس ایچ اے ڈی)اسکیم کے تحت بھدراچلم  مندروں کے گروپ  نے زائرین کی سہولت کی ترقی کے لئے سنگ بنیاد رکھا ۔ اس کے بعد انہوں نے  بھدرچلم میں ون واسی کلیان پریشد تلنگانہ کےذریعے منعقد سم مکّا سرلمّا جن جاتی پجاری سملین کا افتتاح کیا اور تلنگانہ کے کوما رام  بھیم آصف آباد، اور محبوبہ آباد اضلاع میں قبائلی امور کی وزارت کے ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکولوں کا ورچوئل طور پر افتتاح کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدرجمہوریہ نے کہاکہ تلنگانہ کے مشہور مندروں میں لاکھوں مذہبی زائرین آتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملکی- غیر ملکی سیاحوں میں بڑی تعداد زائرین کی ہوتی ہے۔اس طرح ملکی سیاحت کو فروغ دینے میں مذہبی سیاحت کا بہت بڑا     تعاون ہے۔ سیاحت لوگوں کی روزی روٹی کے مواقع اور آمدنی کو بڑھاتی ہے اور مقامی    معیشت کو بھی مضبوط کرتی ہے۔انہوں نے ’پرشاد‘اسکیم کے تحت مذہبی مقامات کی ترقی کے توسط سے روحانی اور ثقافتی سیاحت کو فروغ دینے کے لئے وزارت سیاحت کی  ستائش کی۔

  یہ دیکھتے ہوئے کہ قبائلی لوگ، خاص طور سے کویا برادری کے لوگ سم مکّا  سرلماّ کی   پوجا کرنے کے لئے جمع ہوتے ہیں۔ صدر جمہوریہ نے کہا کہ اس طرح کے تہوار اور اجتماعات سماجی یکجہتی کو مضبوط کرتے   ہیں۔  ان سرگرمیوں سے ہماری روایتیں نسل در نسل پروان چڑھتی رہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنی ثقافت ، روایات اور رسم و رواج کو زندہ رکھنا انتہائی ضروری ہے۔ اس سے ہمارے   وراثت کو بچانے میں بھی مدد ملے گی۔ انہوں نے              اس سمیلن کے انعقاد کے لئے ون واسی کلیان پریشد تلنگانہ کی بھی ستائش کی۔انہیں یہ جان کر مسرت ہوئی کہ پریشد ون واسیوں کی مجموعی ترقی کے لئے مسلسل کوششوں میں مصروف ہیں۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ ترقی کی تمام شکلوں میں   خواتین کی سرگرم حصہ داری ہمارے معاشرے اور ملک کی مجموعی ترقی کے لئے ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ قابل اطمینان بات ہے کہ ون واسی کلیان پریشد خواتین کو اقتصادی طورپر بااختیار بنانے کی سمت میں آگے لے جانے کے لئے ترقیاتی مراکز چلارہی ہے۔ پریشد دیہی   ترقی کے بارے میں بیداری بڑھانے کے لئے قبائلی علاقوں میں کیمپ بھی منعقد کررہی ہے۔ انہوں نے اس طرح کی فلاحی اور ترقیاتی  پہل کے لئے پریشد کی ستائش کی۔

اس کے بعد ورنگل ضلع میں صدر جمہوریہ نے رامپّا مندر(رودریشور ٹیمپل)کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے کامیشورالیہ مندر کے احیاء اور سیاحت کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی  کے لئے سنگ بنیاد رکھا۔

Click here to see President's Speech

 

************

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 14472)



(Release ID: 1887184) Visitor Counter : 95


Read this release in: English , Marathi , Telugu