کوئلے کی وزارت

کوئلے کی وزارت نے کوکنگ کول کی پیداوار بڑھانے کے لئے مزید بلاکوں کی نشاندہی کی

Posted On: 28 DEC 2022 3:55PM by PIB Delhi

کوکنگ کول کی پیداوار بڑھانے کے لئے کوئلہ وزارت نے چار کوکنگ کول بلاکوں کی نشاندہی کی ہے اور سنٹرل پلاننگ اینڈ ڈیزائن انسٹی ٹیوٹ (سی ایم پی ڈی آئی) بھی آنے والے مہینوں میں چار سے چھ نئے کوکنگ کول بلاکوں کی جیوکوجیکل رپورٹ کو حتمی شکل دیں گے، ان بلاکوں کو نجی شعبے کے لئے نیلامی کے لئے پیش کیا جائے گا تاکہ خام کوکنگ کول کی گھریلو سپلائی کو مزید بڑھایا جاسکے۔

کوئلہ وزارت یہ اقدامات آتم نربھر بھارت کے تحت اٹھا رہی ہے اور ان سے خام کوکنگ کول کی پیداوار 2030 تک بڑھ کر 140 ملین ٹن ہوجائے گی۔ کول انڈیا لمیٹڈ نے موجودہ کانوں سے ہونے والی پیداوار کو 26 ملین ٹن کرنے کا منصوبہ بنایا ہے اور نو نئی کانوں کی نشاندہی کی ہے۔ اس کے علاوہ کول انڈیا لمیٹڈ نے بند پڑی 30 کوکنگ کول کانوں میں سے آٹھ کو آمدنی میں حصہ داری کے تحت نجی سیکٹر کے لئے ایک اختراعی نمونے کے طور پر فروغ دینے کی تجویز رکھی ہے۔

*****

ش ح۔رف۔س ا

U.No: 14455



(Release ID: 1887104) Visitor Counter : 100