کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کوئلہ کانوں کو بند کرنے کے عمل میں منصفانہ تغیر کے لئے کوئلہ کی وزارت کی کوششیں


کوئلہ کی وزارت ، کوئلہ کانوں کو بند کرنے سے متعلق جامع فریم ورک پر کام کررہی ہے

آئندہ پانچ برسوں میں ماحولیات کے تقاضوں سے ہم آہنگ 30 نئے پارکس قائم کئے جائیں گے

Posted On: 21 DEC 2022 6:07PM by PIB Delhi

کوئلہ کی وزارت نے کوئلہ کی کان کنی سے ہونے والے مضر اثرات کو کم کرنے اور کوئلہ کی کان کنی سے متعلق مختلف سرگرمیوں کے سبب متاثر ہونے والے علاقوں کے لئے دیر پا ماحولیات کے لئے سازگار اور ماحولیات کے تقاضوں  سے ہم آہنگ طور طریقوں کے مطابق خود کو ڈھالنے کی غرض سے مختلف النوع اقدامات کئے ہیں ۔ ان میں سے ایک پہلو ، سبھی کے لئے منصفانہ تغیر (جے ٹی) کے اصول پر مبنی ترک کردی گئی  /بند پڑی /وراثتی کانوں یا مستقبل قریب میں جلد بند کی جانے والی کانوں کے سلسلے میں کانوں کو بند کرنے کے معاملوں سے نمٹنا ہے۔

وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ، کوئلہ کانوں کےذخائر ختم ہوجانے،کانوں کے قابل عمل ہونے سے متعلق امور ، حفاظتی وجوہات وغیرہ کی وجہ سے کانوں کو بند کردیا جائےگا۔ جس کے لئے کانوں پر انحصار کرنے والے افراد اور برادریوں کے ذریعہ معاش کی دستیابی کو یقینی بنانے کی غرض سے کانوں کو بند کرنے کے مد نظر سماجی ، ماحولیاتی پہلوؤں کو مناسب طریقے سے حل کرنا ضروری ہے ۔کانیں بند کرنے کی وجہ سے ، ایک وسیع قطعہ اراضی دستیاب ہوجائے گی ۔ جس سے علاقائی کا  یا پلٹ اوراقتصادی تنوع کے لئے زبردست گنجائش پیدا ہوجائے گی۔ اسی وجہ سے بھارت کے کوئلہ کے شعبے میں جے ٹی اصولوں کے مطابق کانیں بند کرنے سے متعلق ایک جامع فریم ورک تیار کرنے کی غرض سے اپنی کوششوں کا آغاز کردیا ہے ۔ منصفانہ  تغیر کی ایک ایسے تغیر کے طور پر تشریح کی جاسکتی ہے جو منصفانہ شفاف اور سبھی متعلقہ شراکت داروں اور فریقوں کے لئے مساویانہ ہو جہاں کانوں کو بند کرنے سے متاثر ہونے والے افراد روزی روٹی اور ذریعہ معاش محفوظ ہو اور کوئی شخص بھی محروم نہ رہنے پائے۔

ورلڈ بینک اور جی آئی زیڈ (ایک جرمنی ترقیاتی ایجنسی) جیسی عالمی ایکسپرٹ ایجنسیوں نے جے ٹی اصولوں پر مبنی کوئلہ کانوں کو بند کرنے سے متعلق ایک فریم ورک تیار کرنے کی غرض سے اپنی مہارت کی پیش کش کرنے کے لئے کوئلہ کی وزارت سے رجوع کیا ہے۔ ان تجاویز کا مقصد جھارکھنڈ/ چھتیس گڑھ میں ان کانوں کے لئے آزمائش بنیاد پر کانوں کو بند کرنے سے تعلق ایک فریم ورک تیار کرنا ہے، جو کانیں اس سے پہلے بند کردی گئی ہیں، ان کا استعمال ترک کردیا گیا ہے یا وہ ذخائر ختم ہوجانے کے سبب بند کئے   جانے کے قریب ہیں۔ ان تجاویز میں آزمائشی پروجیکٹوں کے طور پر چند بند پڑی کانوں کو تیار کرنا بھی شامل ہے۔کوئلہ کانوں کو بند کرنے سے متعلق فریم ورک کے تحت، منصفانہ تغیر میں جے ٹی کے اصولوں کے مطابق متاثرہ مقامی افراد اور برادری کے ذریعہ معاش میں معاونت فراہم کی جائے گی اور اس کے ساتھ ہی کوئلہ کے خطوں کے اقتصادی تنوع کے لئے پھر سے حاصل کی گئی اراضی اور بنیادی ڈھانچہ کے اثاثوں کو پھر سے مفید اور کارآمد بنایا جائے گا۔اس فریم ورک  کو ، ایک مستحکم پالیسی معاونت،مضبوط ادارہ جاتی بندوبست ، فنڈس کی فراہمی سے متعلق پائیدار نظام اور متعلقہ فریقوں اور شراکت داروں کے ساتھ مشاورت کے لئے ایک وسیلے کے ذریعہ حمایت کی جائے گی ۔

کوئلہ کی وزارت سے ملحقہ پارلیمانی صلاح کار کمیٹی نے 9.11.2022 کو اندور میں سبھی کے لئے منصفانہ تغیر کی حصولیابی سے متعلق  کوئلہ کانوں کو بند کرنے کے ابھرتے ہوئے مسئلے پر تبادلہ خیال کیا۔ تبادلہ خیال کے دوران کمیٹی کے ارکان نے کوئلہ کانوں کو بند کرنے کی سمت کوئلہ کی وزارت اور کوئلہ لگنائٹ  پی ایس یوز کی جانب سے کی جارہی کوششوں کی ستائش کی۔ ارکان نے کوئلہ کانوں کو بند کرنے سے متعلق فریم ورک کو مزید تیار کرنے کی غرض سے کوئلہ کی وزارت کی جانب سے کی جانے والی پہل قدمیوں کا اعتراف کیا۔ اور اس امید کا اظہار کیا کہ دنیا کے بہترین طور طریقے اختیار کرنا ،اور کانوں کو بند کرنے کے لئے  منصفانہ تغیر کے اصول پر عمل کرنا، سماجی انصاف اور مساوات کے لئے ایک بڑا مثبت قدم ثابت ہوگا۔

کوئلہ خطے کی اقتصادی کایا پلٹ اور خطے میں یکسر تبدیلی لانے کے عمل میں ، پھر سے حاصل کی گئی اراضی اور کانوں کے اثاثوں کو پھر سے کار آمد اور مفید بنایا جائے گا۔ اس مقصد کے لئے شمسی پارک ، ماحولیات کے تقاضوں سے ہم آہنگ پارک ،ماہی پروری، مال گودام ، تفریح  گاہیں ، میوزیم ، پکنگ مقامات ، گولف کورس اور توانائی سے متعلق دیگر بنیادی ڈھانچہ جیسے روزگار فراہم کرنے والے اور آمدنی کے لئے مقامات تیار کرنے کی غرض سے سرکاری / نجی اداروں کو شامل کیا جائے گا۔

کوئلہ /لگنائٹ کے پی ایس یوز نے کوئلہ کانوں کو بند کرنے کے پائیدار اور دیر پا طور طریقے اختیار کرکے، پھر سے حاصل کی گئی اراضی پر ، گذشتہ تین سال کے دوران ماحولیات کے لئے سازگار آٹھ ایکو- پارک قائم کئے ہیں ۔ کان کنی کے یہ مقامات ، اب ماحولیات کے لئے پائیدار ، مستحکم پارک میں اور یہ دیکھتے ہیں بہت ہی دلفریب نظارہ پیش کرتے ہیں۔ ان میں سے کچھ مقامات پہلے ہی مقامی سیاحتی شرکت کے ساتھ مربوط ہوئے ہیں اور کوئلہ / لگنائٹ پی ایس یوز دیگر پارکوں کے انضمام کے لئے متعلقہ ریاستوں کے سیاحتی محکموں کے ساتھ صلاح مشورہ کررہے ہیں ان مقامات کی بدولت محصولات کی وصولیابی اور مقامی آبادی کے لئے روزگار کے مواقع پیدا ہونے کے امکانات ہیں۔ آنے والے سالوں میں 30 سے زیادہ نئے ایکو پارک سیاحتی مقامات قائم کئے جانے کا پروگرام ہے جبکہ موجودہ 9 ایکو پارکوں کی توسیع کا کام بھی کیا جائے گا۔

اس عمل سے حاصل سبق کی بنیاد پر ، کانوں کو بند کرنے سے متعلق فریم ورک کو بتدریج بہتر بنایا جائے گا اور صلاحیت سازی کے عمل میں مدد ملے گی  اورطویل مدت میں کانوں  کو بند کرنے سے متعلق بندوبست کے لئے ایک مستحکم ڈھانچہ تیار ہوگا۔

 

***********

ش ح ۔    ع م  ۔ م ش

U. No.14439


(Release ID: 1887028) Visitor Counter : 170


Read this release in: Kannada , English