ارضیاتی سائنس کی وزارت
مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندرسنگھ نے کہا ہے کہ آب وہوا کی تبدیلی سے متعلق بین حکومتی کمیٹی کی حالیہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سمندری سطح کے عالمی اوسط میں حالیہ دہائیوں کے دوران اتنی تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، جس کی پہلے کوئی مثال نہیں ملتی
Posted On:
21 DEC 2022 2:50PM by PIB Delhi
سائنس و ٹیکنالوجی کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، زمینی علوم کے مرکزی وزیر (آزادانہ چارج)، پی ایم او ،عملے، عوامی شکایات، پنشنز، ایٹمی توانائی اور خلا کے وزیرمملکت ڈاکٹر جتیندرسنگھ نے کہا ہے کہ آب و ہوا کی تبدیلی سے متعلق بین حکومتی کمیٹی کی حالیہ رپورٹ (آئی پی سی سی-اے آر-6 ڈبلیو جی-1) میں کہا گیا ہے کہ سطح سمندر کے عالمی اوسط میں، حالیہ دہائیوں کے دوران اتنی تیزی سے اضافہ ہواہے، جس کی مثال پہلے کبھی نہیں ملتی۔
لوک سبھا میں آج ایک سوال کے تحریری جواب میں ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ سطح سمندر کے اوسط میں ایک اعشاریہ تین ایم ایم فی سال سے،1901-1971 کے درمیان ، تین اعشاریہ سات ایم ایم فی سال 2006-2018 کے درمیان تک اضافہ ہواہے۔ ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ ساحلی تحقیق کاقومی مرکز(این سی سی آر )چنئی ، جو زمینی علوم کی وزارت کے ماتحت ایک دفتر ہے، ریموٹ سنسنگ کے ذریعے حاصل کیے گئے اعداد وشمار اور جی آئی ایس نقشہ بندی کی تکنیک کا استعمال کرتے ہوئے 1990 سے، ساحلی پٹی پر مٹی کے کٹاؤ پر گہری نظر رکھ رہا ہے۔6 ہزار 632 کلومیٹر طویل بھارتی ساحلی پٹی کا 1990 سے 2018 تک تجزیہ کیا گیا ہے۔ یہ بتایا گیا ہے کہ تقریبا 33 فیصد ساحلی پٹی، مٹی کے کٹاؤ کے کسی نہ کسی درجے پر ہے، 26 فیصد حصہ نمو پذیر ہے اور بقیہ 41 فیصد حصہ مستحکم حالت میں ہے۔ جو تبدیلیاں مشاہدےمیں آئی ہیں، انہیں قدرتی عمل میں شامل کیا جاسکتا ہے۔ اس عمل میں سطح سمندر میں اضافہ اور انسانی ارتقاع سے متعلق سرگرمیاں بھی شامل ہیں۔
ریاست وار تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں:
نمبر شمار
|
ریاست
|
ساحل کی طوالت
(کلو میٹر میں)
|
مٹی کا کٹاؤ
|
|
کلو میٹر
|
%
|
|
1
|
مغربی ساحل
|
گجرات
|
1945.60
|
537.5
|
27.6
|
|
2
|
دمن و دیو
|
31.83
|
11.02
|
34.6
|
|
3
|
مہاراشٹر
|
739.57
|
188.26
|
25.5
|
|
4
|
گوا
|
139.64
|
26.82
|
19.2
|
|
5
|
کرناٹک
|
313.02
|
74.34
|
23.7
|
|
6
|
کیرالہ
|
592.96
|
275.33
|
46.4
|
|
7
|
مشرقی ساحل
|
تمل ناڈو
|
991.47
|
422.94
|
42.7
|
|
8
|
پدوچیری
|
41.66
|
23.42
|
56.2
|
|
9
|
آندھرا پردیش
|
1027.58
|
294.89
|
28.7
|
|
10
|
اوڈیشہ
|
549.50
|
140.72
|
25.6
|
|
11
|
مغربی بنگال
|
534.35
|
323.07
|
60.5
|
|
میزان
|
6907.18
|
2318.31
|
33.6
|
|
مرکزی وزیر نے کہا کہ نئی دلی کے بھارت کے محکمہ موسمیات آئی ایم ڈی میں ، سمندری طوفان کی وارننگ دینے والا ڈویژن سی ڈبلیو ڈی شمالی بحرہند پر استوائی طوفان تشکیل پانے سے متعلق، مانیٹرنگ کرتاہے، پیش گوئی کرتاہے اور وارننگ جاری کرتا ہے۔ آئی ایم ڈی کے سمندری طوفان کی وارننگ جاری کرنے والے تین مراکز ہیں۔ یہ مراکز چنئی، کولکاتا اور ممبئی میں واقع ہیں اور سمندری طوفان کی وارننگ جاری کرنے والے چار اور مراکز احمدآباد، بھونیشور، ترواننت پورم اور وشاکھاپٹنم میں ہیں، جو ریاستی سطح پر وارننگ سے متعلق سرگرمیاں انجام دیتے ہیں اور متعلقہ تحقیق و ترقی سے متعلق سرگرمیاں بھی انجام دیتے ہیں۔
******
ش ح ۔ ا س۔ ت ع
U. No. 14444
(Release ID: 1887019)
Visitor Counter : 130