کانکنی کی وزارت

کھنج بدیش انڈیا لمیٹڈ(کے اے بی آئی ایل)، کانوں کی وزارت کی،ارجنٹائن، آسٹریلیا اور چلی سے اسٹریٹجک معدنیات حاصل کرنے  کی کوشش

Posted On: 26 DEC 2022 5:45PM by PIB Delhi

کانوں کی وزارت کے تحت کھنج بدیش انڈیا لمیٹڈ (کابیل) نے حال ہی میں کیمیئن، ارجنٹائن کے ساتھ شراکت میں دلچسپی ظاہر کی ہے تاکہ مقررہ وقت میں لیتھیم نکالنے کے لیے پروجیکٹوں کے قیام کے مقصد سے دو علاقوں کی نشاندہی کی جا سکے۔کابل نے ارجنٹائن میں لیتھیم اور دیگر معدنی اثاثوں کی تلاش کے لیے جولائی - ستمبر 2020 میں جے ای ایم ایس ای ،سی اے ایم وائی ای این اور وائی پی ایف (ارجنٹائن کی سرکاری کمپنیوں) کے ساتھ تین مفاہمت ناموں پردستخط کیے ہیں۔

اس سال اکتوبر کے دوران  سی اے ایم وائی ای این، ارجنٹائن نے بیونس آئرس میں ہندوستانی سفارت خانے کے ذریعے لااگواڈا اور ارجنٹائن کے کیٹامارکا میں ایل انڈیو میں دو ممکنہ لیتھیم پروجیکٹوں کے بارے میں معلومات شیئر کیں۔کابل چلی میں مشترکہ لیتھیم کان کنی کے منصوبوں کو آگے بڑھانے کے عمل میں بھی ہے۔

مفاہمت نامے (ایم او یو) پر مفصل تعاونی فریم ورک کے ساتھ مارچ، 2022 میں کا بیل ، انڈیا اور سی ایم او ، محکمہ صنعت، سائنس اور وسائل (ڈی آئی ایس ای آر)، آسٹریلیا کے لی اینڈ کمپنی کے معدنی اثاثوں میں مشترکہ مستعدی اور مزید مشترکہ سرمایہ کاری کے لیے آسٹریلیا حکومت کے درمیان دستخط کیے گئے تھے۔

این اے ایل سی او،ایچ سی ایل اورایم ای سی ایل کے درمیان ایک جوائنٹ وینچر کمپنی کا نام کھنج بدیش انڈیا لمیٹڈ(کے اے بی آئی ایل)2019 میں غیر ملکی مقامات سے لیتھیم اور کوبالٹ جیسے اسٹریٹجک معدنیات کے حصول کے لیے بنایا گیا تھا۔

***********

ش ح ۔    ش ت  ۔ م ش

U. No.14406



(Release ID: 1886800) Visitor Counter : 174


Read this release in: Telugu