عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ مودی حکومت کے گزشتہ آٹھ سالوں میں کووڈ کے باوجود آرٹی آئی (اطلاع کے حق )کے معاملوں کو نمٹانے کی شرح میں مسلسل اضافہ ہوا ہے


دلچسپ بات یہ ہے کہ آر ٹی آئی کیسز میں عام اوقات کے مقابلے کووِڈ کے دوران مخصوص وقتی ادوار میں تصرف کی شرح اور بھی زیادہ ریکارڈ کی گئی

یو پی اے کے 2007-2014 (7 سال) کے دوران تقریباً 77 فیصد تعمیل کی شرح دیکھی گئی، جبکہ موجودہ حکومت کے گزشتہ 7 سالوں میں تعمیل کی شرح تقریباً 94 فیصد رہی ہے۔

یو پی اے کے 7 سال کے دور حکومت میں آر ٹی آئی معاملوں کو نمٹانے کی شرح 81.79 فیصد (1,32,406) تھی، جبکہ موجودہ حکومت کے 7 سالوں میں یہ 92 فیصد (1,60,643) ہے

Posted On: 22 DEC 2022 5:37PM by PIB Delhi

وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ارتھ سائنسز؛ ایم او ایس پی ایم او، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، جوہری  توانائی اور خلاء،مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) سائنس اور ٹکنالوجی کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اس بات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہ مودی حکومت کے پچھلے 8 سالوں کے دوران، کووڈ کے باوجود آر ٹی آئی (اطلاع کے حق) کے معاملات کو نمٹانے کی شرح میں مسلسل اضافہ ہوا ہے، آج کہا کہ، دلچسپ بات یہ ہے کہ آر ٹی آئی کے معاملات میں عام اوقات کے مقابلے کووڈ کے دوران مخصوص مدت میں نمٹانے کی شرح بھی زیادہ ریکارڈ کی گئی۔ انہوں نے کہا، یہ اس لیے ممکن ہوا کیونکہ وبائی مرض کے متوقع ہونے سے بہت پہلے ہی سارا کام آن لائن موڈ میں چلا گیا تھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001UYRS.jpg

راجیہ سبھا میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا، مئی 2014 میں وزیر اعظم نریندر مودی کے اقتدار میں آنے کے بعد سے ڈیجیٹل انڈیا کے بڑے دباؤ کے بعد، آن لائن پلیٹ فارم کو اس حد تک مضبوط اور ہموار کیا گیا کہ یہاں تک کہ کووڈ لاک ڈاؤن کا مرکزی انفارمیشن کمیشن (سی آئی سی) کے کام کاج پر کم سے کم اثر پڑا جس میں آر ٹی آئی کیسوں کی تعمیل اور نمٹانا بھی شامل ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ 2007-2014 یعنی یو پی اے کے 7 سالوں میں معاملوں کی  تعمیل کی شرح تقریباً 77 فیصد رہی، جبکہ موجودہ حکومت کے گزشتہ 7 سالوں میں تعمیل کی شرح تقریباً 94 فیصد رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یو پی اے کے 7 سالوں میں معاملوں کو نمٹانے  کی شرح 81.79 فیصد (1,32,406) تھی، جبکہ موجودہ حکومت کے 7 سالوں میں یہ 92 فیصد (1,60,643) ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ اطلاعات کی مرکزی کمیشن نے لاک ڈاؤن کی مدت کے دوران بھی جانفشانی سے کام کیا ہے اور وبائی امراض کے چیلنجوں کے باوجود ای-آفس کے وسیع استعمال اور سماعتوں کی سہولت کے لیے جدید ترین تکنیکی آلات کے استعمال کی وجہ سے معاملوں  کو  زیادہ سے زیادہ ممکن حد تک نمٹایا گیا ۔ کمیشن میں سی آئی سی نے اس بات کو بھی یقینی بنایا کہ آڈیو اور ویڈیو سماعتوں کا سہارا لیا جائے، تاکہ سماعتوں کے ہموار انعقاد کی راہ ہموار ہو سکے اور اپیل کنندگان اور جواب دہندگان دونوں کی شرکت کو آسان بنایا جا سکے۔ اس طرح کمیشن نے معاملوں  کو مسلسل نمٹانے کو یقینی بنایا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0027KJ5.jpg

وزیر موصوف نے کہا کہ تاخیر کے بجائے طریقہ کار میں آسانی پیدا ہوئی ہے، معاملوں کو نمٹانے کی شرح تقریباً 94 فیصد سے زیادہ ہو گئی ہے، اور اس کی وجہ یہ ہے کہ عام طور پر کمیشن کے تمام ارکان کو اپنی جگہ پر رکھنے کی کوشش کی جاتی ہے اور اسامیوں کو خالی رکھا جاتا ہے۔ آن لائن طریقہ کار اور آر ٹی آئی  فائلنگ کو آسان بنانے کے ساتھ وقت پر بھرے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلی، دوسری اور تیسری اپیلوں کے لیے ٹائم لائنز مقرر کر دی گئی ہیں۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا، جہاں تک سرکاری حکام کا تعلق ہے، ملک بھر میں ان کی تعداد تقریباً 25,000 ہے اور ان کے سالانہ ریٹرن فائل کرنے کا فیصد تقریباً 92 فیصد سے زیادہ ہے، جو پہلے نہیں ہو رہا تھا۔

سی آئی سی مقدمات کی موثر سماعت کے لیے ٹیکنالوجی آلات  کا استعمال کرتے ہوئے زیر التواء معاملوں  کو تیزی سے نمٹانے کی کوششیں کر رہا ہے۔ یہ معلومات کے متلاشیوں کو سماعت کے ہائبرڈ موڈ یعنی جسمانی اور ورچوئل  طورپر فراہم کرکے سہولت فراہم کرتا ہے۔

  1. 2007-14 اور 2014-21 کے دوران رجسٹرڈ اور نمٹائے گئے معاملے

نمبر شمار

سال

درج شدہ معاملوں کی تعداد

نمٹائے گئے معاملوں کی تعداد

1.

*2007-08 to 2013-14

1,61,883

1,32,406 (81.79%)

2.

2014-15 to 2020-21

1,75,144

1,60,643 (91.72%)

 

 

 

 

 

 

 

*صرف 2007-08 کا ڈیٹا دستیاب ہے۔

  1. 2007-14 اور 2014-21 کی مدت کے دوران پبلک اتھارٹیز کی طرف سے جمع کرائے گئے سہ ماہی گوشواروں کے لحاظ سے تعمیل کا فیصد:

نمبر شمار

سال

پبلک اتھارٹیز کے ذریعے جمع کرائے گئے سہ ماہی ریٹرن کے لحاظ سے تعمیل کا فیصد

1.

2007-08 سے 2013-14

76.99

2.

2014-15 سے 2020-21

93.75

 

 

 

 

  1.  
  2.  
  3.  
  4.  
  5. 2007-14 اور 2014-21 کے دوران موصول ہونے والی آر ٹی آئی درخواستوں کی تعداد کے مقابلے میں مسترد ہونے کا فیصد:

نمبر شمار

سال

موصول ہونے والی آر ٹی آئی درخواستوں کی تعداد کے مقابلے میں مسترد ہونے کا فیصد

1.

2007-08 سے 2013-14

7.02

2.

2014-15 سے 2020-21

5.65

 

 

 

 

 

 

*******

ش ح ۔ا م۔

U:14382



(Release ID: 1886642) Visitor Counter : 83


Read this release in: English , Tamil