بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب نرائن رانے نے شمالی مشرقی فیسٹول کے 10 ویں ایڈیشن میں ’’ایم ایس ایم ای نمائش‘‘ کا افتتاح کیا

Posted On: 23 DEC 2022 8:48PM by PIB Delhi

ایم ایس ایم ای کے مرکزی وزیر جناب نرائن رانے نے نئی دہلی کے جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں منعقدہ شمالی مشرقی فیسٹیول کے 10 ویں ایڈیشن میں ’’ایم ایس ایم ای نمائش‘‘ کا افتتاح کیا۔

Description: https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001Q6LN.jpg

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جناب رانے نے کہا کہ شمالی مشرقی فیسٹول شمال مشرقی خطوں کے کاروباریوں خاص طور پر خواتین اور ایس سی / ایس ٹی کاروباریوں کو اپنی صلاحیتوں / مصنوعات کو ظاہر کرنے اور ترقی کے نئے مواقع پیدا کرنے اور خود کفیل ہونے کا موقع فراہم کرے گا۔

Description: https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002BGCN.jpg

یہ فیسٹیول 23 سے 26 دسمبر 2022 تک منعقد کیا جاتا ہے اور اس میں این ای آر کی بہترین ثقافت، خوراک، سیاحت کی صلاحیت، آرٹ اور بہت کچھ پیش کیا جاتا ہے۔ مسٹر رانے نے دہلی والوں کو مدعو کیا کہ وہ آئیں اور اس رنگا رنگ فیسٹیول سے لطف اندوز ہوں۔

Description: https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003Q4DF.jpg

جناب رانے نے فیسٹیول میں مختلف ایم ایس ایم ای نمائش کنندگان سے بھی ملاقات کی اور شمال مشرقی خطے کی تیز رفتار ترقی کے لیے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے وژن اور عزم کا اعادہ کیا۔

Description: https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004Y6VF.jpg

***

(ش ح - ع ا- ع ر)

U. No. 14353

 


(Release ID: 1886581) Visitor Counter : 149


Read this release in: English , Marathi